مرکزی متن پر جائیں
معذوریوں کے حامل افراد

معذور افراد کے لیے عوامی نقل و حمل

ایکسس اے رائیڈ پیراٹرانزٹ سروس (Access-A-Ride) (AAR) | نیویارک سٹی ٹرانزٹ(NYC ٹرانزٹ)

1. یہ کیسے کام کرتا ہے

ایکسس اے رائیڈ (Access-A-Ride, AAR) پیرا ٹرانزٹ سروس معذور یا صحت کی ایسی کیفیات میں مبتلا اہل گاہکوں کے لیے عوامی نقل و حمل فراہم کرتی ہے جن کی وجہ سے وہ اپنی بعض یا تمام ٹرپس کے لیے عوامی بسوں اور سب ویز استعمال نہیں کر پاتے ہیں۔ AAR 24/7/365 چلتی ہے۔

  • AAR سروس NYC کے پانچوں بوروز میں دستیاب ہے۔
    • اس میں ناساؤ اور ویسٹ چیسٹر کاؤنٹیز کے حصوں میں NYC کی سرحد کے اس پار مقررہ روٹ سروس سے آگے تین چوتھائی میل کا رقبہ شامل ہے۔
  • AAR ایک مشترکہ سواری کا پروگرام ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ آپ دوسرے کسٹمرز کے ساتھ سفر کر سکتے ہیں۔
  • AAR کی پیشکشیں:
    • اہل کسٹمرز کے لیے ماخذ سے منزل تک سروس یا فیڈر سروس۔
    • سفر کی دوری کی بنیاد پر رائیڈ کے زیادہ سے زیادہ اوقات کے ساتھ غیر ترجیحی اسفار۔
  • کرایے عوامی ٹرانزٹ پر پورے کرایے کی طرح ہی ہیں۔
  • شرکت کنندگان آن لائن اپنے سفروں کی بکنگ اور انتظام کر سکتے ہیں۔
  • AAR درج ذیل بھی کرتی ہے:
    • وفاقی معذور امریکیوں سے متعلق ایکٹ (Americans with Disabilities Act, ADA) کے ضوابط کی تعمیل کرتی ہے۔
    • ترجمانی اور دستاویز کے ترجمے کی خدمات مفت فراہم کرتی ہے۔ یہ خدمات درخواست، اہلیت اور شیڈول کرنے کے عمل کے دوران دستیاب ہیں۔

2. اپنی اہلیت کا تعین کریں

آپ Access-A-Ride کے اہل ہو سکتے ہیں اگر:

  • آپ کو ایسی معذوری لاحق ہے جو آپ کی بعض یا تمام ٹرپس کے لیے قابل رسائی بسیں یا سب ویز استعمال کرنے سے رکاوٹ بنتی ہے، اور
  • اگر آپ کی ضروریات ADA کے تقاضوں سے ملتی ہیں۔
  • آپ اہل بھی ہو سکتے ہیں اگر آپ سرجری سے صحت یاب ہو رہے ہیں، آپ طویل عرصے سے بیمار ہیں، یا آپ NYC کے دورے کے دوران پیرا ٹرانزٹ سروس تلاش کر رہے ہیں۔

AAR کیلئے درخواست دینے کے دوران، آپ سے یہ ثابت کرنے کو کہا جائے گا کہ آیا آپ:

  • سب وے کی سیڑھیوں پر چڑھ یا ان سے اتر سکتے ہیں،
  • سب وے یا بس اسٹیشن تک کا سفر کر سکتے ہیں،
  • سب وے یا بس پر سوار ہو سکتے، رائیڈ کر سکتے یا اس سے باہر نکل سکتے ہیں،
  • اور خود سے بس یا سب وے سسٹم پر رائیڈ یا انہیں نیویگیٹ کر سکتے ہیں۔

3. آپ کو کیا شامل کرنے کی ضرورت ہے

آپ کو ایسی طبی دستاویزات کی ضرورت ہوگی جن سے ذرائع نقل و حمل سے متعلق آپ کی معذوری ثابت ہوتی ہو۔

4. درخواست کیسے دیں

آپ کی آپشنز یہاں ہیں۔

بذریعہ فون درخواست دیں

  1. مرکز تشخیص پر اپائنٹمنٹ شیڈول کرنے کے لیے کال کریں تاکہ آپ معلوم کر سکیں کہ آپ AAR کیلئے اہل ہیں یا نہیں۔
    • اگر NY کے میٹرو ایریا اور ملحقہ کاؤنٹیوں سے کال کر رہے ہیں تو 2017-337-877 پر کال کریں۔
    • دوسرے ایریا کوڈز سے، 4999-393-718 پر کال کریں۔
    • اگر آپ کی ترجیحی زبان انگریزی نہیں ہے تو ترجمانی کی خدمات دستیاب ہیں۔
    • سماعت سے محروم افراد (TTY) کے لیے، ترجیحی ریلے سروس یا مفت 711 سروس ریلے کا استعمال کر کے AAR کو کال کریں۔
  2. درخواست فارم کو مکمل کریں۔
    • اوپر کا مرحلہ 1 مکمل کرنے کے بعد، آپ کو بذریعہ ڈاک AAR کا درخواست فارم موصول ہوگا۔ فارم کو مکمل کریں اور اپنے طے شدہ تشخیص میں اپنے ساتھ لے کر آئیں۔
  3. اپنی جسمانی تشخیص میں شرکت کریں۔
    • آپ کی ذاتی تشخیص میں، آپ کا نگہداشت صحت کے پیشہ ور کے ساتھ ذاتی انٹرویو، نیز فعالیت کی جانچ بھی ہوگی۔
    • اگر آپ کو ضرورت ہو تو، آپ اپنی تشخیص سے اور اس تک ایک مفت پیراٹرانزٹ سواری کا شیڈول بنا سکتے ہیں۔
  4. آپ کو اپنی اہلیت کے بارے میں فیصلہ بذریعہ ڈاک موصول ہو جائے گا۔
    • اگر آپ اہل ہیں تو، AAR پر سواریوں کی بکنگ کیلئے معلومات شامل کی جائیں گی۔
    • اگر آپ کو منع کر دیا جاتا ہے یا مشروط اہلیت دی جاتی ہے تو، آپ مطلع کیے جانے کے 60 دنوں کے اندر فیصلے کے خلاف اپیل کر سکتے ہیں۔
    • فیصلہ ہونے میں تقریباً تین ہفتے لگتے ہیں۔ اگر آپ کو کئی ہفتوں کے بعد بھی کوئی فیصلہ نہیں ملا ہے تو، آپ پتا کرنے کیلئے AAR کو 2017-337-877 پر کال کر سکتے ہیں۔

اس پر بعد میں واپس آئیں۔
ہم آپ کو اس صفحے کا ایک لنک بھی بھیج سکتے ہیں، تاکہ آپ کی اس وقت واپس آنے میں مدد کی جا سکے، جب آپ تیار ہوں۔

اس پروگرام کے حوالے سے مدد حاصل کرنے کے مزید طریقے

ویب سائٹ ملاحظہ کریں

Access-A-Ride کے بارے میں MTA سے مزید معلومات حاصل کریں۔

311 پر کال کریں

Access-A-Ride کے بارے میں پوچھیں۔

Access-A-Ride کو کال کریں

مزید معلومات کے لیے 877-337-2017 (NYC سے) یا 4999-393-718 پر کال کریں۔

Last Updated اپریل 1, 2022

Stay updated on benefits

Get occasional emails about benefits news, upcoming enrollment periods, and deadlines. Translations are available in 11 languages.