مرکزی متن پر جائیں
تعلیم

16 تا 24 سال کی عمر کے نوجوانوں کے لیے ملازمت کی جدید تربیت اور ملازمت کے حصول میں مدد

آگے بڑھیں اور کمائیں (Advance & Earn) | NYC محکمہ یوتھ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ (Department of Youth & Community Development, DYCD)

1. یہ کیسے کام کرتا ہے

ایڈوانس اینڈ ارن 16 سے 24 سال کی عمر کے نوجوانوں کیلئے ایک نیا تربیتی اور روزگار کا پروگرام ہے۔  یہ خواندگی اور ریاضی کی مہارتوں، جامع ہائی سکول ایکوئیلنسی (High School Equivalency, HSE) ٹیسٹ کی تیاری، ملازمت کی تربیت اور بامعاوضہ انٹرنشپ کے ذریعے آپ کے کیریئر کو آگے بڑھانے میں مدد کرے گا۔

  • ہر سال پروگرام کے دو حصے ہوتے ہیں۔ آپ جب چاہیں اگلے حصے کیلئے درخواست دے سکتے ہیں۔
  • جدید تربیت صحت، طب، تعمیرات، کھانا پکانے اور پیشہ ورانہ سروسز جیسے شعبوں میں دستیاب ہے۔
  • شرکت کرنے کیلئے آپ کا امریکی شہری ہونا ضروری نہیں ہے۔
  • پروگرام انگریزی زبان سیکھنے والوں (English Language Learners, ELL) کیلئے دستیاب ہے۔

2. اپنی اہلیت کا تعین کریں

‘آگے بڑھیں اور کمائیں’ (Advance & Earn) کیلئے اہل ہونے کی خاطر، مندرجہ ذیل سوالات کیلئے آپ کا جواب ہاں ہونا چاہیے:

  1. کیا آپ NYC کے شہری ہیں؟
  2. کیا آپ کی عمر 16 تا 24 سال ہے؟
  3. کیا آپ اسکول نہیں جا رہے ہیں؟ (یعنی آپ نے ہائی اسکول میں گریجویشن نہیں کی ہے، آپ کے پاس ہائی اسکول کے مساوی کوئی ڈپلومہ نہیں ہے)
  4. کیا آپ برسر روزگار نہیں ہیں؟
  5. کیا آپ کے پاس نیو یارک سٹی میں کام کرنے کی قانونی طور پر اجازت ہے؟
  6. کیا آپ پروگرام میں چھ ماہ لگانے کیلئے تیار ہیں؟

3. درخواست کیسے دیں

آپ کی آپشنز یہاں ہیں۔

آن لائن درخواست دیں

ویب سائٹ DiscoverDYCD پر ‘پروگرام کی تلاش’ (Program Search) کے خانے میں ‘آگے بڑھیں اور کمائیں’ (Train & Earn) ٹائپ کر کے پروگرام تلاش کریں۔ درخواست دینے کے لیے اپنے قریب دستیاب پروگرام سے رابطہ کریں۔

پروگرام تلاش کریں

اس پر بعد میں واپس آئیں۔
ہم آپ کو اس صفحے کا ایک لنک بھی بھیج سکتے ہیں، تاکہ آپ کی اس وقت واپس آنے میں مدد کی جا سکے، جب آپ تیار ہوں۔

اس پروگرام کے حوالے سے مدد حاصل کرنے کے مزید طریقے

ویب سائٹ ملاحظہ کریں

مزید معلومات کے لئے DYCD کی ویب سائٹ پر آگے بڑھیں اور کمائیں کا پروگرام دیکھیں۔

کال کریں DYCD Community Connect

اگر آپ کے پاس اس پروگرام کے بارے میں سوالات ہیں تو DYCD کمیونٹی کنیکٹ کو 4646-246-800 یا 6800-343-646 پر کال کریں۔

Last Updated جون 24, 2022

Stay updated on benefits

Get occasional emails about benefits news, upcoming enrollment periods, and deadlines. Translations are available in 11 languages.