مرکزی متن پر جائیں
نقدی اور اخراجات

ختم ہوا۔ انٹرنیٹ سروس پر ماہانہ رعایت

سستی کنیکٹیویٹی پروگرام (ACP) | وفاقی مواصلات کمیشن (Federal Communications Commission, FCC)

1. یہ کیسے کام کرتا ہے

سستی کنیکٹیویٹی کا پروگرام (ACP) آپ کے گھرانے کو ہر مہینے انٹرنیٹ سروس پر 30$ کی رعایت دیتا ہے۔ ACP نے 8 فروری 2024 کو نئی درخواستوں اور اندراجات کو قبول کرنا بند کر دیا ہے۔ اگر آپ Big Apple Connectمیں اندراج کردہ NYCHA کے رہائشی ہیں، تو آپ کی سروس متاثر نہیں ہو گی۔

  • ACP کے ذریعے، آپ درج ذیل حاصل کر سکتے ہیں:
    • سروس پر رعایت: انٹرنٹ پلان اور آلات کے کرایے پر ہر ماہ 30$ تک۔
    • ڈیوائس پر رعایت: لیپ ٹاپ، ٹیبلیٹ، یا ڈیسک ٹاپ کمپیوٹر کیلئے 100$ تک کی رعایت (آپ کو 10$ اور 50$ کے درمیان شریک ادائیگی کرنے کی ضرورت ہوگی)۔
  • ACP ایمرجنسی براڈ بینڈ بینیفٹ (Emergency Broadband Benefit, EBB) کا متبادل ہے۔
    • اگر آپ EBB میں اندراج شدہ تھے تو، آپ کو 1 مارچ 2022 تک EBB کی 50$ ماہانہ رعایت ملے گی۔ اس کے بعد، آپ 30$ کی رعایت حاصل کرنے کیلئے ACP میں منتقل کر سکتے ہیں۔ آپ کا فراہم کنندہ آپ کو ACP کو منتقل کرنے کے بارے میں مطلع کرے گا۔
  • اہل ہونے کیلئے آپ کا امریکی شہری ہونا یا آپ کے پاس سوشل سیکیورٹی نمبر (Social Security Number, SSN) کا ہونا ضروری نہیں ہے۔
  • انٹرنیٹ فراہم کنندہ کے ساتھ ACP کے ذریعے انٹرنیٹ سروس کیلئے اندراج کرتے وقت:
    • فراہم کنندہ آپ کا کریڈٹ چیک کر سکتا ہے۔ تاہم، وہ آپ کو ACP میں اندراج سے روکنے کیلئے کریڈٹ چیک کا نتیجہ استعمال نہیں کر سکتے۔
    • کوئی بھی فراہم کنندہ آپ کو اندراج کرنے سے انکار نہیں کر سکتا کیونکہ آپ پر کسی دوسرے انٹرنیٹ فراہم کنندہ کی رقم واجب الادا ہے۔

اس پروگرام کے حوالے سے مدد حاصل کرنے کے مزید طریقے

ویب سائٹ ملاحظہ کریں

مزید معلومات کے لیے acpbenefit.org ملاحظہ کریں۔

شکایت درج کریں

اگر آپ کو ACP کے بشمول، اپنی انٹرنیٹ کمپنی کے ساتھ بلنگ یا سروس کے تعلق سے مسائل درپیش ہیں، تو آپ FCC کے پاس شکایت درج کرا سکتے ہیں۔ FCC آپ کی شکایت انٹرنیٹ کمپنی کو دے گا۔

ACP سپورٹ سنٹر کو ای میل کریں

[email protected]

ACP سپورٹ سنٹر کو کال کریں

877‎-384-2575 پر کال کریں
صبح 9‏ بجے سے شام ‎9‏ بجے تک مشرقی وقت
ہفتے میں 7 دن

اپنی انٹرنیٹ کمپنی کو کال کریں

اگر آپ کو اپنے آلہ، سروس یا بل کے بارے میں سوالات ہیں تو اپنی انٹرنیٹ کمپنی سے رابطہ کریں۔

Last Updated فروری 20, 2024

Stay updated on benefits

Get occasional emails about benefits news, upcoming enrollment periods, and deadlines. Translations are available in 11 languages.