مرکزی متن پر جائیں
خاندانی سروسز

امداد اطفال کی خدمات

دفتر برائے امداد اطفال کی خدمات (OCSS) | انسانی وسا‏ئل انتظامیہ (NYC Human Resources Administration, HRA)

1. یہ کیسے کام کرتا ہے

دفتر برائے امداد اطفال کی خدمات (OCSS) امداد اطفال کے کیسز کھولنے اور برقرار رکھ کر ماؤں، باپ اور سرپرستگان کی مدد کرتے ہوئے بچوں کو ترجیح دیتا ہے۔ کوئی بھی بچہ 21 سال کی عمر تک امداد اطفال حاصل کر سکتا ہے چاہے ماں باپ میں سے کوئی دوسرا شخص بچے کی زندگی میں شامل نہ ہو۔ جو ‎والدین امداد اطفال ادا کرتے ہیں وہ نوکری تلاش کرنے اور امداد اطفال کے اپنے قرض کا نظم کرنے میں مدد حاصل کر سکتے ہیں۔ دیگر خدمات بھی دستیاب ہیں۔

  • اسے بے باق کریں ‏(Pay It Off)‏ (‎1- 15‏ مارچ ‎2024‏) ‎–‏ امداد اطفال کا اپنا قرض دو گنا جلدی کم کریں
    • اس بے باق کریں وقت کے ساتھ محدود پروگرام ہے جو غیر تولیتی والدین کو ‏NYC‏ محکمہ برائے سماجی خدمات ‏(Department of Social Services, DSS)‏ کا واجب امداد اطفال کا قرضہ دو گنا جلدی بے باق کرنے کی سہولت دیتی ہے۔
    • اپنے DSS‏ کے امداد اطفال کے قرض کی مد میں کم از کم ‎$500‏ کی ادائیگی کریں اور کل قرض تخفیف میں ‎$1,000‏ یا زائد موصول کریں۔
    • بقایاجات کریڈٹ پروگرام ‏(Arrears Credit Program, ACP)‏ کے لیے سائن اپ کرین اور ‎$2,500‏ تک کی اضافی تخفیف موصول کریں۔
    • اگر آپ کے پاس DSS‏ کا پیسے کا فیصلہ ہے تو، تمام سود ختم کرنے کے لیے اسے پورا کا پورا ادا کریں۔
    • https://nyc.gov/payitoff‏ پر مزید جانیں۔

دفتر برائے امداد اطفال کی خدمات

  • یہ خدمت حاصل کرنے کے لیے آپ کا شہری ہونا ضروری نہیں ہے۔ آپ سے آپ کے ترک وطن کی حیثیت کے بارے میں نہیں پوچھا جائے گا۔
  • یہ خدمت حراست یا ملاقات کے تعلق سے مدد نہیں کرتی ہے لیکن یہ آپ کی ان خدمات میں رہنمائی کر سکتی ہے جو اس تعلق سے مدد کرتی ہیں، جیسے کہ ثالثی۔
  • امداد اطفال کا آرڈر حاصل کریں چاہے دوسرے والدین ابھی ادائیگی کے متحمل نہیں ہو سکتے ہوں۔ وہ کام تلاش کرنے میں مدد حاصل کر سکتے ہیں اور مالی تحفظات کے لیے اہل ہو سکتے ہیں۔
  • جو والدین اپنے امداد اطفال کی ادائیگیاں نہیں کر سکے ہیں وہ اپنا قرض کم کرنے کے پروگرام کے لیے اہل ہو سکتے ہیں۔
    • غیر تولیتی والدین بھی ملازمت کی خدمات سے منسلک ہو سکتے ہیں اگر وہ بے روزگار ہیں یا کم اجرت حاصل کرنے والے ہیں۔
    • کریڈٹ کارڈ کی زائد فیس سے بچیں: امداد اطفال کی ادائیگیاں ‏NYS Child Support‏ کی ویب سائٹ کی بجائے ‏ACCESS HRA Child Support‏ موبائل ایپ پر کریں۔
  • اگر آپ اپنے بچے کی جانب سے نقد اعانت کے لیے درخواست دینے یا اسے پانے والے تولیتی والدین ہیں – امداد اطفال کے نوٹس کا جواب نہیں دینا یا امداد اطفال کی اپائنٹمنٹس چھوڑ دینا درج ذیل کا سبب بنا سکتا ہے:
    • آپ کی نقد اعانت کی مراعات میں ‏‎25%‏ کی کمی ہو سکتی ہے
    • خود آپ کے لیے ‏Medicaid‏ کی کوریج سے محروم
    • کرایہ میں اعانت کے کچھ پروگراموں کے لیے اہلیت سے محرومی۔
  • قول و قرار کے ذریعے آرڈرز میں ترمیم کرنا ‏(Modifying Orders through Stipulation, MOTS)‏ ایک پروگرام ہے جو دونوں والدین کی آمدنی کی بنیاد پر امداد اطفال کا آرڈر کم کر سکتاہے۔
    • MOTS‏ میں فیملی کورٹ والی رہنما خطوط ہی استعمال ہوتی ہیں۔ پھر فیملی کورٹ میں معاہدے کا جائزہ لیا جاتا ہے نیز سبھی فریق موجود ہوتے ہیں۔
    • ترمیم شدہ آرڈرم عموماً ایک سماعت کے بعد جاری ہوتا ہے۔
  • اعانت‏ ‏‎کے لیے، براہ کرم اپنی اپائنٹمنٹ کے نوٹس پر درج فون نمبر پر کال کریں یا ‏OCSS‏ کو ‏[email protected]‏ پر ای میل کریں

2. اپنی اہلیت کا تعین کریں

امداد اطفال کی خدمات کا اہل ہونے کے لیے، آپ کو ان سوالات کا جواب ہاں میں دینے کے قابل ہونا چاہیے:

  1. کیا آپ 21 سال سے کم عمر کے بچے کے تنہا ماں باپ یا قانونی سرپرست ہیں؟
  2. کیا آپ بنیادی طور پر بچے کی روزمرہ کی زندگی کے ذمہ دار ہیں؟

3. آپ کو کیا شامل کرنے کی ضرورت ہے

جب آپ اپنے انٹرویو کے لیے جائیں گے، تو آپ کو درج ذیل دستاویزات لے کر جانے کی ضرورت ہوگی:

  • اپنی مکمل کردہ درخواست
  • اپنے بچے کی سند پیدائش
  • دوسرے والدین کی حالیہ تصویر معاون ہے لیکن وہ ضروری نہیں ہے

4. درخواست کیسے دیں

آپ کی آپشنز یہاں ہیں۔

آن لائن درخواست دیں

NYC ACCESS HRA چائلڈ سپورٹ موبائل ایپ کا استعمال کر کے آن لائن درخواست دیں۔

  • اپنے فون کے ذریعے امدادِ اطفال میں اندراج کرائیں
  • امداد اطفال بغیر فیسوں کے بذریعہ کریڈٹ، ڈیبٹ یا PayPal سے ادا کریں
  • امداد اطفال کے فارمز کو مکمل کریں اور قرض میں کمی کے پروگراموں کے لیے درخواست دیں۔
  • مطلوبہ دستاویزات کو اسکین کر کے اپ لوڈ کریں
  • NYC ACCESS HRA چائلڈ سپورٹ موبائل ایپ پر موبائل ایپ کے بارے میں مزید جانیں یا App Store (Apple) اور Google Play‏ (Android) سے مفت میں ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

آن لائن درخواست دیں

اس پر بعد میں واپس آئیں۔
ہم آپ کو اس صفحے کا ایک لنک بھی بھیج سکتے ہیں، تاکہ آپ کی اس وقت واپس آنے میں مدد کی جا سکے، جب آپ تیار ہوں۔

اس پروگرام کے حوالے سے مدد حاصل کرنے کے مزید طریقے

ویب سائٹ ملاحظہ کریں

دستیاب خدمات کے بارے میں مزید جاننے کے لیے امداد اطفال کی خدمات کی ویب سائٹ ملاحظہ کریں۔

غیر تولیتی والدین کے لیے دستیاب خدمات، جیسے کام اور قرض کم کروانے کے لیے غیر تولیتی والدین کا صفحہ ملاحظہ کریں۔

تولیت اور ملاقات سے متعلق معلومات کے لیے فیملی کورٹ کی ویب سائٹ ملاحظہ کریں۔

امداد اطفال کی خدمات کو ای میل کریں

کسٹمر سروس فون اپائنٹمنٹ کی درخواست کرنے کے لیے [email protected] پر ای میل کریں یا ای میل کا جواب حاصل کریں۔

براہ کرم اپنا نام، چائلڈ سپورٹ کا کیس نمبر، اپنے خدشے (خدشات) کی تفصیل، فون نمبر، اور خود سے رابطہ کرنے کا بہترین وقت فراہم کریں۔ اپنی ای میل کی موضوع سطر میں "کسٹمر سروس اپائنٹمنٹ کی درخواست” لکھیں۔

311 پر کال کریں

امداد اطفال طلب کریں۔

ہیلپ لائن نمبر پر کال کریں

مزید معلومات کے لیے NYS امداد اطفال کی ہیلپ لائن کو ‎888-208-4485 پر (یا اگر آپ کو سننے میں پریشانی کا سامنا ہو تو ‎866-875-9975 پر) کال کریں۔ خود کار معلومات دن کے 24 گھنٹے، ہفتے کے سات دن دستیاب ہے۔ آپ کا سوشل سیکیورٹی نمبر اور ‏PIN‏ مطلوب ہیں۔

واک اِن سنٹر یا بورو آفس تشریف لائیں

OCSS کسٹمر سروس واک اِن سنٹر تشریف لے جائیں:
151 West Broadway, 4th Floor
(Worth‏ اور ‏Thomas Streets‏ کے درمیان)
New York, NY 10013
پیر تا جمعہ، صبح 8:00 بجے سے شام 6:00 بجے کے درمیان (چھٹیوں کے علاوہ)

اپنے بورو میں OCSS Family Court کے دفتر تشریف لے جائیں۔

Last Updated جنوری 29, 2024

Stay updated on benefits

Get occasional emails about benefits news, upcoming enrollment periods, and deadlines. Translations are available in 11 languages.