مرکزی متن پر جائیں
افزودگی

طلباء کے لیے اسکول سے فارغ اوقات کے پروگرام

NYC کا اسکول سے فارغ اوقات کا جامع نظام (COMPASS NYC) | NYC محکمہ یوتھ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹDepartment of Youth & Community) Development, DYCD)

1. یہ کیسے کام کرتا ہے

طلباء COMPASS NYC کے ذریعے NYC میں اسکول سے فارغ اوقات کے سینکڑوں مفت پروگراموں میں سے ایک میں حصہ لے سکتے ہیں۔ COMPASS پروگرام ہوم ورک میں مدد، کھیل، فنون اور مزید بہت کچھ کی پیشکش کر سکتے ہیں۔ یہ مفت ہیں اور پورے شہر میں موجود ہیں۔

  • COMPASS پروگراموں میں، نوجوان درج ذیل میں حصہ لے سکتے ہیں:
    • خواندگی اور سائنس، ٹیکنالوجی، انجینئرنگ اور ریاضی (Science, Technology, Engineering & Mathematic, STEM) کی تعلیم۔
    • وہ سرگرمیاں جو ایک دوسرے کے ساتھ ہیں، پروجیکٹ پر مبنی ہیں، اور تعلیمی معیارات سے ہم آہنگ ہیں۔
    • اعلی معیار کے فنون اور کھیلوں کی پروگرامنگ۔
  • پروگرام عام طور پر اسکول کی چھٹیوں کے بشمول، ہر دن تین گھنٹے اور ہفتے میں پانچ دن ہوتے ہیں۔
  • پروگرام پانچوں بوروز میں اور بہت سے علاقوں میں پیش کیے جاتے ہیں۔

2. اپنی اہلیت کا تعین کریں

کنڈرگارٹن سے لے کر 12 ویں جماعت تک کے NYC کے تمام طلباء COMPASS پروگراموں میں داخلہ لینے کے اہل ہیں۔

ہر پروگرام کیلئے عمر اور اہلیت کے تقاضے مختلف ہو سکتے ہیں۔

یہ دیکھنے کے لیے کہ کیا آپ اس اور دیگر 30 پروگرامز کے لیے اہل ہیں، ایک مختصر سروے میں حصہ لیں۔

کیا میں اہل ہوں؟

3. درخواست کیسے دیں

آپ کی آپشنز یہاں ہیں۔

آن لائن درخواست دیں

آپ اپنے علاقے میں پروگرام ڈھونڈنے کے لیے Discover DYCD استعمال کر سکتے/سکتی ہیں۔ شروع کرنے کے لیے:

  1. Discover DYCD کی ویب سائٹ پر جائیں۔
  2. "آفٹر اسکول پروگرامز” منتخب کریں اور "تلاش کریں” پر کلک کریں۔

آفٹر اسکول پروگرام تلاش کریں

خود جا کر درخواست دیں

اس پر بعد میں واپس آئیں۔
ہم آپ کو اس صفحے کا ایک لنک بھی بھیج سکتے ہیں، تاکہ آپ کی اس وقت واپس آنے میں مدد کی جا سکے، جب آپ تیار ہوں۔

اس پروگرام کے حوالے سے مدد حاصل کرنے کے مزید طریقے

آن لائن

DYCD سے COMPASS کے بارے میں مزید جانیں۔

311 پر کال کریں

"آفٹر اسکول پروگرام میں جامع مدد” طلب کریں۔

فون کریں

DYCD یوتھ کنیکٹ کو 4646-246-800 پر یا 6800-343-646 پر کال کریں۔ مزید معلومات کے لیے آپ اپنے بچے کے اسکول میں آفٹر اسکول پروگرام کے عملہ کو کال بھی کر سکتے ہیں۔

اپنے بچے کے اسکول میں جائیں

مزید معلومات کے لیے اپنے بچے کے اسکول میں آفٹر اسکول پروگرام کے عملہ سے بات کریں۔

Last Updated اگست 4, 2022

Stay updated on benefits

Get occasional emails about benefits news, upcoming enrollment periods, and deadlines. Translations are available in 11 languages.