مرکزی متن پر جائیں
نقدی اور اخراجات

ایئر کنڈیشنر یا پنکھے کی لاگت اورانسٹالیشن کی تلافی کے لیے مالی مدد

کولنگ اسسٹنس کا بینیفٹ | NYC انسانی وسا‏ئل انتظامیہ

1. یہ کیسے کام کرتا ہے

کولنگ اسسٹنس کے بینیفٹ سے اہل گھرانوں کو $800 تک کی لاگت کا ایئر کنڈیشنر یا پنکھا خریدنے اور انسٹال کرنے میں مدد ملتی ہے۔

  • کولنگ اسسٹنس کا بینیفٹ 1 مئی 2020 سے کھلا ہے۔ درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ 30 اگست 2020 ہے۔
  • ایئر کنڈیشینرز اہل درخواست دہندگان کو پہلے آئیں، پہلے پائیں کی بنیاد پر فراہم کیے جاتے ہیں۔
  • درخواست دہندگان ہر پانچ سال میں صرف ایک بار کولنگ اسسٹنس کے بینیفٹس کے اہل ہیں۔
  • اگر اہل ہو تو گھرانہ صرف ایک ایئر کنڈیشنر یا ایک پنکھا حاصل کر سکتا ہے اور اس کی لاگت انسٹالیشن فیس سمیت $800 سے زائد نہیں ہو سکتی۔
  • بینیفٹ بجلی کے بل پرلاگو نہیں ہوتا ہے یا نقد بینیفٹ کے طور پر جاری نہیں کیا جاتا ہے۔

2. اپنی اہلیت کا تعین کریں

آپ کولنگ اسسٹنس کے بینیفٹ کے لیے اہل ہو سکتے ہیں اگر:

  • آپ کو ایسی طبی کیفیت لاحق ہو جو گرمی سے بگڑ جاتی ہو، جس کی تصدیق آپ طبی پیشہ ور فرد کے خط سے کر سکتے ہوں
  • آپ اور جن لوگوں کے ساتھ آپ رہتے ہیں وہ امریکی شہری ہوں یا ترک وطن کی اطمینان بخش حیثیت رکھتے ہوں
  • آپ کے پاس رو بہ عمل ایسا ایئر کنڈیشنر نہ ہو جو پانچ سال سے زیادہ پرانا ہو
  • آپ مراعات یافتہ رہائش، جیسے NYCHA یا سیکشن 8 میں نہیں رہتے ہوں، جہاں حرارت کی لاگتیں کرایے کے بل میں شامل ہوتی ہیں
  • آپ آمدنی کے درج ذیل تقاضوں میں سے ایک کو پورا کرتے ہوں:
    • آپ کو SNAP کے بینفیٹس، عارضی اعانت یا کوڈ A سپلیمنٹل سیکیورٹی انکم موصول ہوتی ہو۔
    • آپ کی فیملی آمدنی کے بعد والے رہنما خطوط پر یا اس کے ماتحت ہو۔
گھرانے کا سائز سالانہ آمدنی ماہانہ آمدنی ہفتہ وار آمدنی
1 $29,928 $2,494 $576
2 $39,144 $3,262 $753
3 $48,360 $4,030 $930
4 $57,564 $4,797 $1,107
5 $66,780 $5,565 $1,284
6 $75,984 $6,332 $1,461
7 $77,712 $6,476 $1,494
8 $79,440 $6,620 $1,528
ہر اضافی فرد کے لیے، جمع کریں: $6,636 $553 $128

 

3. آپ کو کیا شامل کرنے کی ضرورت ہے

درخواست دیتے وقت درست دستاویزات کو شامل کرنا اہمیت رکھتا ہے۔ آپ کی دستاویزات بتاتی ہیں کہ آیا یہ پروگرام آپ کے لیے درست ہے یا نہیں۔

یہ صفحہ آپ کو اپنی درخواست کے لیے درست دستاویزات منتخب کرنے میں مدد دے سکتا ہے۔

آپ کی شناخت کا ثبوت

درخواست دینے والے ہر شخص کے لیے، کوئی ایک دستاویز:

  • ڈرائیورز لائسنس یا سرکاری تصویری شناخت
  • پیدائش کا سرٹیفیکیٹ
  • پاسپورٹ
  • زیر کفالت افراد کے لیے سوشل سیکیورٹی کارڈ
  • سوشل سیکیورٹی کارڈ یا ITIN
  • حقوق قومیت عطا ہونے کا سرٹیفیکیٹ
  • گود لینے کے ریکارڈ
  • بپتسمہ کا/دیگر مذہبی سرٹیفیکیٹ
  • شادی کے ریکارڈ
  • میڈی کیڈ کارڈ
  • پیدائش کے سرکاری ریکارڈ
  • اسکول کے سرکاری ریکارڈ
  • تاریخ پیدائش ظاہر کرنے والا دیگر سرکاری ریکارڈ

آپ کے رہنے کی جگہ کا ثبوت

آپ کی آمدنی کا ثبوت

آپ کے اخراجات کا ثبوت

شہریت/ترک وطن کی حیثیت کا ثبوت

آپ کے وسائل کا ثبوت

آپ کی معذوری کی حالت کا ثبوت

اسکول میں حاضری کا ثبوت

صحت کا بیمہ ہونے کا ثبوت

آپ کے غیر تحویلی والد/والدہ کی معلومات کا ثبوت

4. درخواست کیسے دیں

آپ کی آپشنز یہاں ہیں۔

بذریعہ ڈاک درخواست دیں

  • کولنگ اسسٹنس بینیفٹ کی اپنی درخواست اس پر پتے پر ڈاک سے بھیجیں:
    New York City Home Energy Assistance Program

    P.O. Box 1401, Church Street Station
    New York, NY, 1000

اگر آپ کو 2019-2020 کے سیزن میں $21 یا زائد کے عوض مستقل HEAP کا بینیفٹ موصول ہوا:

اگر آپ نے 2019-2020 کے سیزن میں HEAP کے بینیفٹ (بینیفٹس) کے درخواست نہیں دی یا پہلے کبھی درخواست نہیں دی ہے:

دونوں درخواستوں کے لیے طبی پیشہ ور فرد کی جانب سے خط اور میں شرکت کنندہ ہیٹنگ وینٹیلیشن اینڈ ایئر کنڈیشننگ (Heating Ventilation and Air Conditioning, HVAC) وینڈرز کی جانب سے آپ کی پسند کے تین نام بھی درکار ہوتے ہیں۔

خود جا کر درخواست دیں

اس پر بعد میں واپس آئیں۔
ہم آپ کو اس صفحے کا ایک لنک بھی بھیج سکتے ہیں، تاکہ آپ کی اس وقت واپس آنے میں مدد کی جا سکے، جب آپ تیار ہوں۔

اس پروگرام کے حوالے سے مدد حاصل کرنے کے مزید طریقے

 ویب سائٹ ملاحظہ کریں

کولنگ اسسٹنس بینیفٹ سے متعلق مزید معلومات کے لیے NYS OTDA ملاحظہ کریں۔

 311 پر کال کریں

کولنگ اسسٹنس بینیفٹ میں مدد طلب کریں۔

HEAP کو کال کریں

اگر کولنگ بینیفٹ کے بارے میں آپ کے کوئی سوالات ہوں یا آپریٹر سے مدد درکار ہو تو HEAP کانفرنس لائن کو 3126-331-212 پر کال کریں۔

Last Updated منگل, جون 9th, 11:34صبح