مرکزی متن پر جائیں
نقدی اور اخراجات

ایئر کنڈیشنر یا پنکھے کی لاگت اور انسٹالیشن کی تلافی کے لیے مالی مدد

کولنگ اسسٹنس کا بینیفٹ | انسانی وسا‏ئل انتظامیہ (NYC Human Resources Administration, HRA), سٹیٹ آفس ٹمپریری اینڈ ڈس ابیلٹی اسسٹنس (NYS Office of Temporary and Disability Assistance, OTDA)

1. یہ کیسے کام کرتا ہے

کولنگ اسسٹنس بینیفٹ سے ‎اہل گھرانوں کو ايئر کنڈیشنر یا پنکھا خریدنے اور انسٹال کرنے میں مدد ملتی ہے۔

  • کولنگ اسسٹنس کمپوننٹ (Cooling Assistance Component)‏ فی الحال بند ہے اور اس کے کھلنے کا شیڈول ‎15‏ اپریل ‎2024‏ سے ‎31‏ اگست ‎2024‏ تک طے ہے۔ کولنگ اسسٹنس کی مراعات پہلے آئیں پہلے پائیں کی بنیاد پر اہل درخواست دہندگان کو فراہم کی جاتی ہیں۔
  • بینیفٹ کی مالیت ہے:
    • ونڈو، پورٹیبل ایئر کندیشنر، یا پنکھے کے لیے $800‎‏ تک
    • موجودہ وال سلیو یونٹ کے لیے $1,000‎‏ تک
  • بینیفٹ احاطہ کرتا ہے:
    • ایئر کندیشنر یا پنکھے کی لاگت
    • انتظامی لاگتیں
    • مزدوری
    • پروگرام میں تعان
    • مٹیریلز
    • آپ کی پرانی یونٹ کو ہٹانا
    • معمولی مرمتیں جو نئی یونٹ بحفاظت انسٹال کرنے کے لیے درکار ہوتی ہیں

2. اپنی اہلیت کا تعین کریں

اگر یہ سب آپ پر لاگو ہوتے ہیں تو آپ اہل ہیں:

  1. آپHEAP‏ کے لیے اہل ہیں یا آپ کو پہلے سے ہی ‏HEAP‏ کی مراعات ملتی ہیں
  2. آپ کے گھرانے کے پاس ان میں سے کم از کم ایک ہے:
    • دستاویز بند طبی کیفیت کا حامل کم از کم ایک شخص جو انتہائی حرارت سے مشتعل ہوا ہو۔ کسی فزیشین، فزیشین کے معاون، یا نرس پریکٹشنر کی طرف سے تحریری شکل میں اس کی توثیق ہونا ضروری ہے
    • 60 سال یا زائد عمر کا کوئی شخص
    • 6 سال سے کم عمر کے بچے
  3. آپ کے گھر کا کوئی فرد امریکی شہری ہے یا ترک وطن کی تسلی بخش حیثیت رکھتا ہے۔
  4. آپ کے پاس کارگر ایئر کنڈیشنر نہیں ہے یا جو آپ کے پاس ہے وہ کم از کم پانچ سال پرانا ہے۔
  5. آپ کو پچھلے پانچ سالوں میں HEAP‏ فنڈڈ ایئر کنڈیشنر نہیں ملا۔
  6. ان میں سے کوئی ایک:
    • آپ کو SNAP‏ کی مراعات، عارضی مدد (‏Temporary Assistance, TA‏) یا کوڈ ‏A‏ سپلیمینٹل سیکیورٹی انکم (‏SSI Living Alone‏) ملتے ہیں۔
    • آپ کو موجودہ پروگرام کے سال میں 21$ یا اس سے زیادہ کی باقاعدہ HEAP‏ مراعات مل رہی ہیں اور آپ اپنے کرایے میں حرارت کے ساتھ حکومت کے سبسڈی والے مکانات (جیسے ‏NYCHA‏ یا سیکشن 8) میں رہتے ہیں۔
    • آپ کے گھرانے کی مجموعی ماہانہ آمدنی اس جدول میں دیے گئے رہنما خطوط کے مطابق یا اس سے کم ہے:
گھرانے کا سائز 2022-2023‏ کے لیے زیادہ سے زیادہ مجموعی ماہانہ آمدنی
1 $2,852
2 $3,730
3 $4,608
4 $5,485
5 $6,363
6 $7,241
7 $7,405
8 $7,570
9 $7,734
10 $7,899
11 $8,064
12 $8,228
13 $8,778
ہر ایک اضافی شخص کیلئے $590 شامل کریں

 

یہ دیکھنے کے لیے کہ کیا آپ اس اور دیگر 30 پروگرامز کے لیے اہل ہیں، ایک مختصر سروے میں حصہ لیں۔

کیا میں اہل ہوں؟

اس پروگرام کے حوالے سے مدد حاصل کرنے کے مزید طریقے

ویب سائٹ ملاحظہ کریں

کولنگ اسسٹنس بینیفٹ کے بارے میں مزید جاننے کے لیے‏ ‏NYS OTDA‏ کی ویب سائٹ ملاحظہ کریں۔

311 پر کال کریں

کولنگ اسسٹنس بینیفٹ میں مدد طلب کریں۔

HEAP‏ کو کال کریں

اگر بینیفٹ کے بارے میں آپ کے سوالات ہوں تو ‎‏‎718-557-1399‏ پر کال کریں۔

Last Updated جنوری 9, 2024

Stay updated on benefits

Get occasional emails about benefits news, upcoming enrollment periods, and deadlines. Translations are available in 11 languages.