مرکزی متن پر جائیں
صحت

نئی COVID-19 ویکسینز

COVID-19 ویکسینز | محکمۂ صحت اور دماغی حفظان صحت

1. یہ کیسے کام کرتا ہے

COVID-19 ویکسینز COVID-19کے شدید معاملات آپ اور آپ کے افراد خاندان کی حفاظت میں مدد کرنے ہیں۔

  • vaccinefinder.nyc.govپر جائیں یا نیویارک سٹی کے اندر کی سائٹوں پر ملاقات کا وقت مقرر کرنے کے لیے 4692-829-877 پر فون کریں۔
  • اگر آپ کی عمر 12 سال یا اس سے زیادہ ہے تو آپ COVID-19 کا ٹیکہ (ویکسین) مفت لگوا سکتے ہیں۔
    • 12 – 17 عمر کے اہل افراد کو صرف فائزر کا ویکسین دیا جا سکتا ہے۔
  • COVID-19 ویکسین کی مختلف خوراکیں ہوتی ہیں۔
    • فائزر اور مڈرنا ویکسینوں کے لیے الگ الگ خوراکیں درکار ہیں۔
    • جانسن اینڈ جانسن ویکسین کی صرف ایک خوراک ہوتی ہے۔
  • ویکسین لگوانے کے لیے آپ کو امیگریشن کی حیثیت کا ثبوت یا سوشل سیکیورٹی کا نمبر دکھانے کی ضرورت نہیں ہے۔
  • آپ اپنے گھر میں ٹیکہ بھی لگوا سکتے ہیں
    • یہ خدمت اسی حالت میں دستیاب ہے اگر آپ کی عمر 12 سال یا اس سے زیادہ ہو۔
    • انٹر سٹ فارم مکمل کریں۔ کوئی ٹیکے کا فراہم کار ملاقات کا وقت مقرر کرنے کے لیے آپ کو فون کرے گا۔
    • مزید معلومات کے لیے آپ 877-VAX-4NYC (877-829-4692) پر بھی فون کر سکتے ہیں۔
  • آپ اپنے ٹیکہ لگوانے کے مقام تک سفر کی مفت سہولت کے لیے اہل ہو سکتے ہیں۔

2. اپنی اہلیت کا تعین کریں

  • 12 سال یا اس سے زیادہ عمر کا کوئی بھی شخص COVID-19 ٹیکے کا اہل ہے۔
    • 12 – 17 عمر کے اہل افراد کو صرف فائزر کا ویکسین دیا جا سکتا ہے۔
  • آپ کو اپنی امیگریشن کی حیثیت ثابت کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔
  • آپ کو کسی سوشل سیکیورٹی نمبر کی ضرورت نہیں ہے۔
  • اہلیت سے متعلق جاری تجدیدی معلومات کے لیے NYC ڈپارٹمنٹ آف ہیلتھ کی ویب سائٹ دیکھیں

3. آپ کو کیا شامل کرنے کی ضرورت ہے

اپنی عمر کا ثبوت ساتھ لائیں۔ عمر کے ثبوت میں مندرجہ ذیل میں سے کوئی ایک شامل ہو سکتا ہے:

  • ڈرائیور لائسنس یا نان ڈرائیور آئی ڈی
  • IDNYC
  • ریاست یا حکومت کا جاری کردہ تصدیق نامۂ پیدائش
  • قونصلیہ کا آئی ڈی
  • موجودہ امریکی یا پاسپورٹ یا نافذ العمل غیر ملکی پاسپورٹ
  • مستقل رہائش کارڈ
  • نیچرلائزیشن یا شہریت کا تصدیق نامہ
  • زندگی بیمہ پالیسی مع تاریخ نامۂ پیدائش
  • شادی کا تصدیق نامہ مع تاریخ پیدائش

ویکسین لگوانے کے لیے آپ کو امیگریشن حیثیت کا ثبوت یا سوشل سیکیورٹی نمبر دینے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

12 – 17 سال کی عمر کے بچوں کے پاس عمر کا ثبوت ہو اور وہ والدین یا کسی سرپرست کے ہمراہ آئیں جو ان کی شناخت کر سکے اور ویکسین کاری کی رضامندی دے سکے۔

4. درخواست کیسے دیں

آپ کی آپشنز یہاں ہیں۔

آن لائن درخواست دیں

نیو یارک سٹی میں ٹیکہ کاری کے مرکز کا پتہ لگانے کے لیے vaccinefinder.nyc.gov پر جائیں۔

آپ اپنے گھر میں ٹیکہ بھی لگوا سکتے ہیں

  • یہ خدمت اسی حالت میں دستیاب ہے اگر آپ کی عمر 12 سال یا اس سے زیادہ ہو۔
  • انٹر سٹ فارم مکمل کریں۔ کوئی ٹیکے کا فراہم کار ملاقات کا وقت مقرر کرنے کے لیے آپ کو فون کرے گا۔

ٹیکہ کاری کے مقامات

بذریعہ فون درخواست دیں

اس پر بعد میں واپس آئیں۔
ہم آپ کو اس صفحے کا ایک لنک بھی بھیج سکتے ہیں، تاکہ آپ کی اس وقت واپس آنے میں مدد کی جا سکے، جب آپ تیار ہوں۔

اس پروگرام کے حوالے سے مدد حاصل کرنے کے مزید طریقے

آن لائن
مزید جانیں ویکسین لگوانے کے طریقے کے بارے میں۔

COVID-19ویکسینوں کے بارے میں حقائق جانیں

ویکسین ہاٹ لائن کو فون کریں
ویکسین میں مدد کے لیے 4692-829-877 پر فون کریں۔

Last Updated پیر, جولائی 12th, 3:56شام

مراعات سے باخبر رہیں

مراعات کی خبروں، آنے والے اندراج کی مدتوں، اور آخری تاریخوں کے بارے میں وقتا فوقتا ای میلز حاصل کریں۔ 11 زبانوں میں ترجمے دستیاب ہیں۔