مرکزی متن پر جائیں
معذوریوں کے حامل افراد

معذوریوں کے حامل بچوں کے لیے خدمات

ابتدائی بچپن میں رہنمائی کے مراکز (ECDC) | ریاست نیویارک شعبۂ تعلیم

1. یہ کیسے کام کرتا ہے

اگر آپ کے بچے کو جسمانی، ذہنی یا جذباتی معذوریاں لاحق ہیں، تو ECDCs مدد کر سکتے ہیں۔ ECDCs کمیونٹی کے اراکین کو تشخیص شدہ یا مشتبہ خصوصی ضروریات کے حامل چھوٹے بچوں کو پیدائش سے پانچ سال کی عمر تک کے لیے خدمات کے بارے میں معلومات فراہم کر سکتے ہیں۔
  • بچوں اور ان کے خاندانوں کے لیے خدمات مفت ہیں
  • ہر برو میں مراکز موجود ہیں
  • مفت تربیتی نشستوں کی پیشکش کی جاتی ہے
  • قبل از اسکول خدمات، ڈے کیئر، جائزوں کے متعلق معلومات اور مزید

 

2. اپنی اہلیت کا تعین کریں

ECDC خدمات کی اہلیت کے لیے آپ کو درج سوالات کے جوابات ہاں میں دینے کے قابل ہونا چاہیئے:

  • کیا آپ کے بچے کی عمر پانچ سال یا کم ہے؟
  • کیا آپ کے بچے کو کوئی تشخیص شدہ یا مشتبہ جسمانی، ذہنی یا جذباتی معذوری لاحق ہے؟

اس پروگرام کے حوالے سے مدد حاصل کرنے کے مزید طریقے

ویب سائیٹ ملاحظہ کریں

ECDC کی خدمات کے بارے میں مزید جاننے کے لیے NY State ECDC (ریاست نیویارک ECDC) کی ویب سائٹ ملاحظہ کریں۔

ECDC کو ای میل کریں

مزید معلومات کے لیے اپنی برو میں موجود ECDC کو ای میل کریں: Bronx, Brooklyn, Manhattan, Queens, Staten Island.

311 پر کال کریں

Early Childhood Direction Centers کے لیے پوچھیں.

اپنی برومیں ECDC کے نمائندے کو کال کریں

ایکسٹینشن Bronx: 347-271-8159; Brooklyn: 718-437-3794; Manhattan: 212-746-6175; Queens: 718-215-1299, ext. 4001; Staten Island: 718-226-6670.

کسی ECDC کا دورہ کریں

ذاتی طور پر مدد حاصل کرنے کے لیے اپنے علاقے میں کوئی ECDC تلاش کریں۔