مرکزی متن پر جائیں
بچوں کی نگہداشت

کم آمدنی والے خاندانوں کے 3 تا 4 سال کے بچوں کی نگہداشت اور تعلیم

ہیڈ اسٹارٹ | NYC شعبۂ تعلیم (NYC Department of Education, DOE)

1. یہ کیسے کام کرتا ہے

ہیڈ اسٹارٹ پروگرامز 3 تا 4 سال کے بچوں کیلئے سیکھنے، کھیلنے اور ان مہارتیں حاصل کرنے کے لیے محفوظ اور مثبت ماحول فراہم کرتے ہیں جن سے وہ کنڈرگارٹن اور اس سے آگے کے لیے تیار ہو جاتے ہیں۔ پروگرامز بچوں اور ان کے خاندانوں کو صحت، غذائیت اور دیگر خدمات بھی فراہم کرتے ہیں۔

  • اگر آپ اہل قرار پاتے ہیں اور سیٹیں دستیاب ہیں تو آپ کا بچہ سال میں کبھی بھی ہیڈ اسٹارٹ پروگرام شروع کر سکتا ہے۔
    • پروگرامز مفت ہیں اور دن بھر میں کم از کم آٹھ گھنٹے چلتے ہیں۔
    • آپ کا بچہ غذائیت سے بھرپور کھانا اور صحت کی جانچ حاصل کر سکتا ہے۔
  • ہیڈ اسٹارٹ پروگرامز والدین اور خاندانوں کو اپنے مقاصد حاصل کرنے میں بھی مدد دیتے ہیں۔ ان میں روزگار، رہائش، بالغوں کی تعلیم، اور صحت کی خدمات تک رسائی شامل ہے۔
  • ارلی ہیڈ اسٹارٹ پروگراموں میں محدود جگہ بھی دستیاب ہے، جو حاملہ خواتین، شیر خوار بچوں اور نونہالوں کی خدمت انجام دیتے ہیں۔
  • ہیڈ اسٹارٹ پروگرامز کمیونٹی کی تنظیموں اور غیر منافع بخش اداروں کے ذریعے چلائے جانے والے مراکز میں واقع ہیں۔
  • اہلیت آپ کے خاندان کی آمدنی، رہائش کی صورت حال، اور/یا اگر آپ کو HRA نقد امداد یا SSI حاصل ہوتی ہے، پر مبنی ہے۔

2. اپنی اہلیت کا تعین کریں

اگر ان میں سے کم از کم کسی ایک قسم کا آپ پر اطلاق ہوتا ہے تو آپ کے اہل خانہ ہیڈ اسٹارٹ کے لیے اہل ہو سکتے ہیں:

  • آپ عارضی رہائش میں رہتے ہیں
  • آپ کو HRA‏ کی نقد‏ اعانت موصول ہوتی ہے
  • کیا آپ کو ‏SNAP‏ ملتا ہے؟
  • آپ کو SSI (سپلیمنٹل سیکیورٹی انکم) موصول ہوتا ہے
  • آپ اس بچے کا اندراج کرا رہے ہیں جو فوسٹر کیئر میں ہے
  • آپ کے خاندان کی آمدنی ذیل کی رقم سے کم ہے:
گھرانہ کا سائز سالانہ آمدنی
2 $20,440
3 $25,820
4 $31,200
5 $36,580
6 $41,960
7 $47,340
8 $52,720
ہر اضافی شخص $5,380

آیا آپ کا خاندان ہیڈ اسٹارٹ کے لیے اہل ہے اس کا پتہ کرنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ براہ راست پروگرام سے رابطہ کریں۔

یہ دیکھنے کے لیے کہ کیا آپ اس اور دیگر 30 پروگرامز کے لیے اہل ہیں، ایک مختصر سروے میں حصہ لیں۔

کیا میں اہل ہوں؟

3. درخواست کیسے دیں

آپ کی آپشنز یہاں ہیں۔

خود جا کر درخواست دیں

ہیڈ اسٹارٹ پروگرام کو تلاش کرنے اور درخواست دینے کے لیے:

  1. MySchools (3-k)‎ یا MySchools (Pre-K)‎ پر جائیں۔
  2. "مزید فلٹرز” پر کلک کریں۔ "سال بھر کے 3-K / پری کے پروگرامز” کے تحت "ہیڈ اسٹارٹ” چیک باکس کو منتخب کریں۔
  3. پروگرام تلاش کرنے کیلئے اپنے گھر کا پتہ ٹائپ کریں۔
  4. کسی ایسے پروگرام سے رابطہ کریں جس میں آپ کی دلچسپی ہو۔

اس پر بعد میں واپس آئیں۔
ہم آپ کو اس صفحے کا ایک لنک بھی بھیج سکتے ہیں، تاکہ آپ کی اس وقت واپس آنے میں مدد کی جا سکے، جب آپ تیار ہوں۔

اس پروگرام کے حوالے سے مدد حاصل کرنے کے مزید طریقے

ویب سائٹ ملاحظہ کریں

NYCDOE سے ہیڈ اسٹارٹ کے بارے میں مزید جانیں۔

311 پر کال کریں

پروگرام تلاش کرنے میں اگر آپ کو مدد درکار ہو تو "ہیڈ اسٹارٹ” سے مدد طلب کریں۔

Last Updated فروری 29, 2024

Stay updated on benefits

Get occasional emails about benefits news, upcoming enrollment periods, and deadlines. Translations are available in 11 languages.