مرکزی متن پر جائیں
بچوں کی نگہداشت

چھ ہفتے سے لے کر دو سال کی عمر تک کے بچوں کے لیے مفت یا کم قیمت پر نگہداشت اطفال

شیرخوار اور نونہال | NYC کا محکمہ تعلیم (NYC Department of Education، DOE)

1. یہ کیسے کام کرتا ہے

EarlyLearn پروگرام چھ ہفتے سے دو سال تک کے بچوں کیلئے مفت یا کم لاگت بچوں کی دیکھ بھال اور تعلیم فراہم کرتے ہیں۔ نیو یارک سٹی میں سینکڑوں پروگرام ہیں جو بچوں کیلئے محفوظ اور مثبت سیکھنے کا ماحول پیش کرتے ہیں۔

  • نگہداشت اطفال کے اختیارات میں درج ذیل شامل ہیں:
    • چھ ہفتے سے دو سال تک کی عمر کے بچوں کیلئے شیرخوار اور نونہال کے پروگرامز ہیں۔ یہ مراکز یا گھروں میں دن میں 10 گھنٹے تک منعقد ہوتے ہیں۔
    • ارلی ہیڈ اسٹارٹ پروگرامز حاملہ ماؤوں، شیر خوار بچوں اور چلنا سیکھنے والے نونہالوں کیلئے ہیں۔ یہ دن میں کم از کم آٹھ گھنٹے خدمات فراہم کرتے ہیں۔
  • اگر آپ اہل قرار پاتے ہیں اور کوئی سیٹ دستیاب ہوتی ہے تو، آپ کا بچہ سال میں کبھی بھی پروگرام شروع کر سکتا ہے۔
  • جب تک آپ کے بچے کی قانونی حیثیت ہے، وہ والدین کی قانونی حیثیت سے قطع نظر نگہداشت کے اہل ہیں۔
  • اہلیت آپ کے خاندان کی آمدنی، سائز اور ضروریات پر مبنی ہے۔
  • اگر خاندانوں کو نقد اعانت ‏(Cash Assistance)‏ نہیں ملتی ہے، جو رضاعی نگہداشت میں نہیں ہیں یا بے گھر نہیں ہیں تو، انہیں نگہداشت اطفال کے اخراجات میں سے کچھ کی ادائیگی کرنے کی ضرورت ہوگی۔

2. اپنی اہلیت کا تعین کریں

Early Head Start Programs (ارلی ہیڈ اسٹارٹ پروگرامز)

آپ کا خاندان ارلی ہیڈ اسٹارٹ کے لیے اہل ہے یا نہیں اس کا پتا کرنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ آپ پروگرام سے براہ راست رابطہ کریں۔ اگر ان میں سے کم از کم کسی ایک قسم کا آپ پر اطلاق ہوتا ہے تو آپ کا خاندان ارلی ہیڈ اسٹارٹ کے لیے اہل ہو سکتا ہے:

  • آپ عارضی رہائش میں رہتے ہیں
  • آپ کو HRA‏ کی نقد‏ اعانت موصول ہوتی ہے
  • آپ کو سپلیمنٹل سیکیورٹی انکم ‏(Supplemental Security Insurance, SSI) موصول ہوتی ہے
  • آپ ایسے بچے کا اندراج کروا رہے ہیں جو فوسٹر کیئر میں ہے
  • اگر آپ کے گھرانے کی آمدن مندرجہ ذیل مقداروں کے برابر یا ان سے کم ہے تو بھی آپ اہل قرار پا سکتے ہیں:
افراد خانہ کی تعداد سالانہ آمدنی
1 14,580$
2 19,720$
3 24,860$
4 30,000$
5 35,140$
6 40,280$
7 45,420$
8 50,560$
ہر اضافی فرد کے لیے، شامل کریں: 5,140$

Infant/Toddler Programs (شیرخوار/ نونہال کے پروگرامز)

آپ کے پاس ان منظور شدہ "نگہداشت کی وجوہات” میں سے کم از کم ایک کا ہونا ضروری ہے:

  • آپ فی ہفتہ +10 گھنٹے کام کرتے ہیں
  • آپ تعلیمی یا پیشہ ورانہ تربیتی پروگرام میں ہیں
  • آپ کام کی تلاش شروع کر رہے ہیں یا 6 ماہ تک کام کی تلاش میں ہیں۔ اس میں بے روزگاری حاصل کرنے کے دوران کام کی تلاش بھی شامل ہے۔
  • آپ عارضی رہائش میں رہتے ہیں
  • آپ خدمات برائے گھریلو تشدد کا ازالہ میں شرکت کر رہے ہیں
  • آپ نشہ آور اشیاء کے استعمال کے لیے علاج حاصل کر رہے ہیں
  • اگر آپ کے گھرانے کی آمدن مندرجہ ذیل مقداروں کے برابر یا ان سے کم ہے تو آپ اہل قرار پا سکتے ہیں:
افراد خانہ کی تعداد ماہانہ آمدنی سالانہ آمدنی
1 $4,301 $51,610
2 $5,624 $67,490
3 $6,948 $83,370
4 $8,271 $99,250
5 $9,594 $115,130
6 $10,918 $131,010
7 $11,166 $133,987
8 $11,414 $136,965
9 $11,662 $139,942
10 $11,910 $142,920
11 $12,158 $145,897
12 $12,406 $148,875
13 $12,654 $151,852
14 $12,903 $154,830
15 $13,151 $157,807

 

3. درخواست کیسے دیں

بذریعہ ڈاک درخواست دیں

  1. اپنی زبان میں ایپلیکیشن ڈاؤن لوڈ کریں۔
  2. اسے مکمل کر کے اس پتہ پر ڈاک سے بھیج دیں:
    NYC DOE Family Welcome Center
    333‎ 7th Ave
    12th floor
    New York NY 10001

اگر آپ پہلے سے ہی HRA کی مراعات حاصل کر رہے ہیں، تو آپ اس کی بجائے اپنے تفویض کردہ HRA بینیفٹس ایکسیس سنٹر میں درخواست دیں۔

درخواست ڈاؤن لوڈ کریں

خود جا کر درخواست دیں

  1. MySchools پر پروگرام تلاش کریں۔
    • "مزید فلٹرز” پر کلک کریں اور "EarlyLearn” کے تحت کسی بھی آپشن کو نشان زد کریں۔
    • پھر، اپنے نزدیک پروگرام تلاش کرنے کیلئے اپنے گھر کا پتہ ٹائپ کریں۔
  2. پروگرام کا دورہ کریں۔ عملہ درخواست مکمل کرنے میں آپ کی مدد کرے گا۔

اگر آپ پہلے سے ہی HRA کی مراعات حاصل کر رہے ہیں، تو آپ اس کی بجائے اپنے تفویض کردہ HRA بینیفٹس ایکسیس سنٹر میں درخواست دیں۔

پروگرام تلاش کریں

اس پر بعد میں واپس آئیں۔
ہم آپ کو اس صفحے کا ایک لنک بھی بھیج سکتے ہیں، تاکہ آپ کی اس وقت واپس آنے میں مدد کی جا سکے، جب آپ تیار ہوں۔

اس پروگرام کے حوالے سے مدد حاصل کرنے کے مزید طریقے

ویب سائٹ ملاحظہ کریں

NYCDOE سے نگہداشت اطفال کے بارے میں مزید معلومات حاصل کریں۔

311 پر کال کریں

اگر ‎آپ کو پروگرام تلاش کرنے میں مدد درکار ہو تو "EarlyLearn” سے مدد طلب کریں۔

Last Updated نومبر 16, 2023

Stay updated on benefits

Get occasional emails about benefits news, upcoming enrollment periods, and deadlines. Translations are available in 11 languages.