مرکزی متن پر جائیں
نقدی اور اخراجات

اپ ڈیٹ آپ کے گھر کے لیے عارضی رعایتی انٹرنیٹ خدمت

ایمرجنسی براڈ بینڈ بینیفیٹ (EBB) | فیڈرل کمیونیکیشنز کمیشن (Federal Communications Commission, FCC)

1. یہ کیسے کام کرتا ہے

ایمرجنسی براڈ بینڈ بینیفیٹ (Emergency Broadband Benefit, EBB) اگر آپ اہل ہوں تو آپ کے گھر کی ماہانہ براڈ بینڈ انٹرنیٹ سروس پر عارضی رعایت دیتا ہے۔ براڈ بینڈ کے شریک فراہم کاروں اس رعایت کا اطلاق آپ کے براڈ بینڈ پلان پر کریں گے۔

EBB کا اندراج 30 دسمبر 2021 کو ختم ہو گیا۔ تاہم، آپ انٹرنیٹ سروس پر ماہانہ 30$ کی رعایت حاصل کرنے کیلئے نئی سستی کنیکٹیوٹی پروگرام (Affordable Connectivity Program, ACP) کیلئے سائن اپ کر سکتے ہیں۔

  • اگر آپ نے 30 دسمبر 2021 تک EBB میں اندراج کرا لیا تھا تو آپ کو 1 مارچ 2022 تک ماہانہ 50$ کی رعایت ملے گی۔
  • 1 مارچ کے بعد، EBB والے گھرانے 30$ کی کم ماہانہ رعایت حاصل کرنے کیلئے ACP میں منتقل ہو سکتے ہیں۔
  • ACP میں EBB سے اہلیت کے کچھ اصول تبدیل ہوتے ہیں۔ EBB والے زیادہ تر گھرانے ACP میں منتقل ہو سکیں گے۔ کچھ گھرانوں کو اہلیت کی مختلف کوالیفکیشن کے تحت دوبارہ اندراج کرانا پڑ سکتا ہے۔ آپ کا انٹرنیٹ فراہم کنندہ آپ کو آپ کے اختیارات کے بارے میں بتائے گا۔

اس پروگرام کے حوالے سے مدد حاصل کرنے کے مزید طریقے

ویب سائٹ پر جائیں
مزید معلومات کے لیے getemergencybroadband.org دیکھیں۔

ایمرجنسی براڈ بینڈ سپورٹ سنٹر کو ای میل
کریںای میل EBBHelp@usac.org

ایمرجنسی براڈ بینڈ سپورٹ سنٹر کو فون کریں
اس 833-511-0311پر فون کریں
صبح9 بجے سے شام 9 بجے تک مشرق وقت
ہفتے میں7 دن

اپنے براڈ بینڈ فراہم کار کو فون کریں
اگر آپ کو اپنے ڈیوائس، سروس یا بل کے بارے میں کوئی سوال پوچھنا ہو تو اپنے براڈ بینڈ فراہم کار سے رابطہ کریں۔

Last Updated پیر, جنوری 3rd, 1:53شام

مراعات سے باخبر رہیں

مراعات کی خبروں، آنے والے اندراج کی مدتوں، اور آخری تاریخوں کے بارے میں وقتا فوقتا ای میلز حاصل کریں۔ 11 زبانوں میں ترجمے دستیاب ہیں۔