مرکزی متن پر جائیں
رہائش

نئی COVID-19کی وجہ سے کرایہ اور لازمی خدمات کی تاخیر سے ادائیگی میں مدد۔

ایمرجنسی رینٹل اسسٹنس پروگرام (Emergency Rental Assistance Program) (ERAP) | NYC DSS اور HRA / NY اسٹیٹ آفس ٹمپریری اینڈ ڈس ابیلٹی اسسٹنس (Office of Temporary and Disability Assistance, OTDA)/ یو ایس ٹریژری

1. یہ کیسے کام کرتا ہے

ایمرجنسی رینٹل پروگرام (Emergency Rental Assistance Program, ERAP) ان کرایہ داروں کی مدد کرتی ہے جس کرایے کے بقایاجات کے تاخیری کرایے، لازمی خدمات کے تاخیری بل، محدود آئندہ کرایے واجب ہوں اور بعض اقسام کی بے دخلی اور کرایے میں اضافے سے تحفظ فراہم کرتا ہے۔

  • مدد میں شامل ہو سکتے ہیں:
    • 12 مہینے تک کا تاخیری کرایہ۔
    • اگر آپ کا خاندان کرایہ کی ادائیگی کے لیے مجموعی ماہانہ آمدنی کا 30 فیصد یا اس سے زیادہ تو آئندہ کرایے کے 3ماہ تک خرچ کرے ۔
    • بجلی یا گیس یوٹیلٹی بلوں کی تاخیر کے 12 ماہ تک۔
  • اگر آپ اہل پائے گئے تو آپ ERAP ادائیگی سے متعلق یہ تحفظات حاصل کر سکتے ہیں:
    • ERAP ادائیگی میں شامل تاخیری کرایے کی عدم ادائیگی کی وجہ سے آپ کو بے دخل نہیں کیا جا سکتا۔
    • آپ کا مالک مکانERAP ادائیگی سے متعلق فیس تاخیر سے وصول نہیں کر سکتا ہے۔
    • آپ کا مالک مکان آپ کے ماہانہ کرایہ میں ایک سال تک اضافہ نہیں کر سکتا ہے ۔
    • آپ کا مالک مکان ایک سال تک آپ کے خلاف کسی طرح کا بے دخلی کا مقدمہ دائر نہیں کر سکتا ہے۔
  • ادائیگی براہ راست کرایہ دار کی طرف سے مالک مکان، مالک جائداد، یوٹیلٹی کمپنی کو کی جائے گی۔
    • کرایہ داروں کی طرف سے کی گئی ادائیگی کی اطلاع انھیں دی جائے گی۔
    • ادائیگی کو ان کرایہ داروں کی آمدنی نہیں تصور کیا جائے گا جو سرکاری مدد اور مراعات کے اہل قرار دیے گئے ہوں۔
  • اگر آپ کے خلاف بے دخلی کا کوئی مقدمہ زیر سماعت ہو تو تبھی آپ درخواست دے سکتے ہیں۔ درخواست دینے سے بے دخلی کے مقدمے کی موقوفی کا امکان سے۔
    • مالکان مکان کو ERAP کی ادائيگیوں سے امکان کا انتخاب حاصل ہے۔ اگر یہ صورت حال ہو تو بھی کرایہ داروں کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے کیونکہ منظور شدہERAP درخواست آپ کے خلاف عدالتی کارروائی ہونے پر دفاع کے طور پر استعمال کی جا سکتی ہے۔
  • امریکی شہریت لازمی نہیں ہے۔ امیگریشن کی حیثیت نہیں معلوم کی جائے گی۔
  • مالکان مکان کرایہ داروں کی طرف سے درخواست دے چکے ہیں۔
  • کرایہ داروں کو جلد از جلد درخواست دینی چاہیے۔ آپ کی ERAP درخواست پر فیصلہ ہونے تک آپ کا شاید بعض کچھ خاص طرح کی بے دخلیوں سے تحفظ کیا جائے گا۔ جولائی 2021 سے شروع کرتے ہوئے پہلے آؤ پہلے پاؤ کی بنیاد پر درخواستوں کا جائزہ لیا جائے گا۔

2. اپنی اہلیت کا تعین کریں

امریکی شہریت لازمی نہیں ہے اور امیگریشن کی حیثیت آپ سے معلوم نہیں کی جائے گی۔

اگر آپ ان تمام سوالوں کا جواب ہاں میں دے سکیں تو آپ اہل ہو سکتے ہیں۔

  • کیا آپ کے پاس مارچ 2020 کے بعد واجب الادا کرایہ (کرایہ کے بقایاجات) ہیں؟
  • کیا آپ کے خاندان کے ایک یا اس سے زیادہ افراد کو براہ راست یا بالواسطہ COVID-19 وبا کی وجہ سے آمدنی کا خسارہ ہوا ہے؟ اس میں شامل ہو سکتا ہے:
  • کیا آپ کے خاندان کی موجودہ یا تقویمی سال 2020 کی مجموعی آمدنی ایریا میڈین انکم (Area Median Income AMI) کے 80% یا اس سے کم ہے۔
    • NYC کی آمدنی کی حدوں کا جدول ملاحظہ کریں۔
خاندان کا حجم ایک سال میں 80% AMI آمدنی ایک ماہ میں 80% AMI آمدنی ایک ہفتے میں 80% AMI آمدنی
1 $66,850 $5,570 $1,285
2 $76,400 $6,366 $1,469
3 $85,950 $7,162 $1,652
4 $95,450 $7,954 $1,835
5 $103,100 $8,591 $1,982
6 $110,750 $9,229 $2,129
7 $118,400 $9,866 $2,276
8 $126,000 $10,500 $2,423
9 $133,650 $11,137 $2,570
10 $141,250 $11,770 $2,716
11 $148,900 $12,408 $2,863
12 $156,550 $13,045 $3,010

 

یہ دیکھنے کے لیے کہ کیا آپ اس اور دیگر 30 پروگرامز کے لیے اہل ہیں، ایک مختصر سروے میں حصہ لیں۔

کیا میں اہل ہوں؟

3. آپ کو کیا شامل کرنے کی ضرورت ہے

آپ کو درخواست دینے کے لیے مندرجہ ذیل دستاویزات کی ضرورت ہو گی:

آپ کا شناخت کا ثبوت

خاندان کے ہر فرد کے لیے مندرجہ ذیل میں سے کوئی ایک:

  • فوٹو آئی ڈی
  • ڈرائیورز لائسنس یا غیر ڈرائیورز سرکاری طور پر جاری کردہ آئی ڈی
  • پاسپورٹ
  • EBT/ مراعات کے اجراء کارڈ
  • پیدائش یا بپتسمہ کا تصدیق نامہ
  • اسکول کا اندراج

اسکول سیکیورٹی نمبر کا ثبوت (اختیاری)

کرایے کی رقم کا ثبوت

اس بات کا ثبوت کہ آپ کہاں رہتے ہیں

آپ کی آمدنی کا ثبوت

یوٹیلٹی اخراجات کے ثبوت

4. درخواست کیسے دیں

آپ کی آپشنز یہاں ہیں۔

آن لائن درخواست دیں

کرایہ داروں کو جلد از جلد درخواست دینی چاہیے۔ آپ کی ERAP درخواست پر فیصلہ ہونے تک آپ کا شاید بعض کچھ خاص طرح کی بے دخلیوں سے تحفظ کیا جائے گا۔ جولائی 2021 سے شروع کرتے ہوئے پہلے آؤ پہلے پاؤ کی بنیاد پر درخواستوں کا جائزہ لیا جائے گا۔

NYCHA کے باشندگان: درخواست دیتے وقت یہ یقینی بنائیں کہ اس اعتبار سے کہ آپ پر رہائشی پروگرام کا اطلاق ہوتا ہے تو "پبلک ہاؤسنگ” یا "سیکشن8 ” کا کا انتخاب کریں ۔”

آن لائن درخواست دیں

اس پر بعد میں واپس آئیں۔
ہم آپ کو اس صفحے کا ایک لنک بھی بھیج سکتے ہیں، تاکہ آپ کی اس وقت واپس آنے میں مدد کی جا سکے، جب آپ تیار ہوں۔

اس پروگرام کے حوالے سے مدد حاصل کرنے کے مزید طریقے

آن لائن مدد حاصل کریں

311پر فون کریں

311پر فون کریں اور "کرایہ دار ہیلپ لائن (Tenant Helpline) ” کہیں ۔

NY اسٹیٹ ERAP کال سنٹر کو فون کریں

  • 844-691-7368 پر صبح 8 بجے سے شام 7بجے تک NY اسٹیٹ ERAP کال سنٹر کو فون کریں۔
  • TTY کے لیے 8829-843-833 پر فون کریں۔

ERAP اندراج کنندہ کو فون کریں یا ان سے ملاقات کریں

HRA کی سائٹ پر ان ERAP انرولر آرگنائزیشنز کی تلاش کریں جو درخواست دینے میں آپ کی مدد کر سکتے ہوں۔

Last Updated بدھ, اکتوبر 6th, 3:48شام

مراعات سے باخبر رہیں

مراعات کی خبروں، آنے والے اندراج کی مدتوں، اور آخری تاریخوں کے بارے میں وقتا فوقتا ای میلز حاصل کریں۔ 11 زبانوں میں ترجمے دستیاب ہیں۔