مرکزی متن پر جائیں
نقدی اور اخراجات

نئی دیگر مراعات سے خارج شدہ کم آمدنی والے کارکنان کے لیے ادائیگیاں

خارج شدہ ملازمین کا امدادی فنڈ (EWF) | NYS محکمۂ محنت

1. یہ کیسے کام کرتا ہے

کم آمدنی والے ان کارکنان کو ادائیگیاں جو COVID کے سبب آمدنی سے محروم ہو گئے ہیں اور جو ترک وطن کی حیثیت یا دیگر عوامل کے سبب بے روزگاری بیمہ(Unemployment Insurance, UI)کے لیے اہل نہیں ہیں۔

نوٹ: اس پروگرام کی تفصیلات تبدیل ہو سکتی ہیں۔

اپ ڈیٹ: درخواستیں ابھی کھلی ہیں۔

  • یہ COVID-19 کی عالمگیر وبا کے دوران آمدنی سے محروم ہو جانے والے نیو یارک کے باشندوں کے لیے ایک یک وقتی ادائیگی ہے۔
  • درخواست فارموں میں شہریت یا ترک وطن کی حیثیت کے بارے میں سوالات شامل نہیں ہوں گے۔
  • آپ لازماً فی الحال نیو یارک میں رہتے ہوں یا 27 مارچ 2020 سے پہلے لازماً رہے ہوں۔
  • آپ جو دستاویزات فراہم کر سکتے ہیں ان کی بنیاد پر معاوضہ کے دو درجے ہیں۔
    • درجہ 1 مراعات کی مد میں $15,600 تک (منہا ٹیکسز) فراہم کر سکتا ہے۔
    • درجہ 2 مراعات کی مد میں $3,200 تک (منہا ٹیکسز) فراہم کر سکتا ہے۔
  • مراعات Visa پری پیڈ کارڈ کے ذریعے ادا کی جائیں گی جو درخواست پر درج پتے پر سپرد ڈاک کیا جائے گا۔

2. اپنی اہلیت کا تعین کریں

نوٹ: اس پروگرام کی تفصیلات تبدیل ہو سکتی ہیں۔

اگر آپ ان تمام سوالوں کا جواب ہاں میں دے سکیں تو آپ خارج شدہ کارکنان کے فنڈ کے لیے اہل ہو سکتے ہیں۔

  • کیا آپ فی الحال نیو یارک اسٹیٹ میں رہتے ہیں یا 27 مارچ 2020 سے پہلے یہاں رہے ہیں؟
  • کیا آپ 23 فروری 2020 اور 1 اپریل 2021 کے بیچ درج ذیل سمیت کسی بھی وجہ سے کبھی بھی اپنے ہفتہ وار کام کی آمدنی کے کم از کم 50% سے، یا اپنے گھرانے کی پوری آمدنی سے محروم ہو گئے؟
    • آپ کی نوکری چھوٹ گئی ہے؟
    • آپ کی نوکری کی ساعتیں گھٹ گئی ہیں؟
    • وائرس سے ہونے والی بیماری کی وجہ سے کام کرنے سے قاصر ہیں؟
    • یا آپ اپنے گھرانے کے سربراہ کی موت یا معذوری کے سبب اپنے گھرانے کی بیشتر آمدنی کے لیے ذمہ دار ہو گئے؟
  • کیا آپ اپنی شہریت کی حیثت کے سبب بے روزگاری بیمہ (Unemployment Insurance, UI)(یا عالمگیر وبا کے سبب UI کی کسی دیگر توسیع) کے لیے اہل نہیں ہیں؟
  • کیا آپ نے اپریل 2021 سے پہلے 12 مہینوں میں، 26,208$ سے کم کمایا ہے؟

جو معلومات اور دستاویزات آّپ فراہم کر سکتے ہیں ان کی بنیاد پر معاوضہ کے 2 درجے ہیں۔ اگر آپ درجہ 1 ($15,600 منہا ٹیکسز) کے لیے اہل نہیں ہیں تو، آپ درجہ 2 ($3,200 منہا ٹیکسز) کے لیے اہل ہو سکتے ہیں۔

3. آپ کو کیا شامل کرنے کی ضرورت ہے

نوٹ: اس پروگرام کی تفصیلات تبدیل ہو سکتی ہیں۔

جو معلومات اور دستاویزات آّپ فراہم کر سکتے ہیں ان کی بنیاد پر 2 ایسی رقوم ہیں جن کے لیے آپ اہل قرار پا سکتے ہیں۔

  • درجہ 1 کل مراعات کی مد میں $15,600 تک (منہا ٹیکسز) فراہم کر سکتا ہے۔
  • درجہ 2 کل مراعات کی مد میں $3,200 تک (منہا ٹیکسز) فراہم کر سکتا ہے۔

آپ کو 3 قسم کی دستاویزات فراہم کرنی ہوں گی:

  1. کام کا ثبوت
  2. آپ کی ذات کا ثبوت
  3. جہاں آپ رہتے ہیں اس جگہ کا ثبوت

آپ کی ذات (شناخت) کے ثبوت کے بطور جمع کروائی گئی تمام دستاویزات لازماً ہوں:

  • جاری کرنے والی ایجنسی سے تصدیق شدہ (لیکن ڈرائیونگ لائسنس، ریاستی ID، اور IDNYC کو بذات خود مصدقہ دستاویزات مانا جاتا ہے)
  • میعاد غیر ختم شدہ (جب تک بصورت دیگر مذکور نہ ہو)
  • انگریزی میں، یا مصدقہ انگریزی ترجمہ کے ساتھ آئیں
  • کٹے پھٹے یا خراب نہ ہوں

آپ مطلوبہ دستاویزات کی پوری فہرست NYS DOL خارج شدہ کارکنان کے فنڈ سے متعلق اکثر پوچھے گئے سوالات (NYS DOL Excluded Workers Fund FAQ) میں دیکھ سکتے ہیں۔ ترجمہ شدہ حقائق ناموں کے لیے، نیچے "”ترجمہ شدہ اکثر پوچھے گئے سوالات”” ("”Translated FAQs””) تک اسکرول کریں۔

4. درخواست کیسے دیں

آپ کی آپشنز یہاں ہیں۔

اس پر بعد میں واپس آئیں۔
ہم آپ کو اس صفحے کا ایک لنک بھی بھیج سکتے ہیں، تاکہ آپ کی اس وقت واپس آنے میں مدد کی جا سکے، جب آپ تیار ہوں۔

اس پروگرام کے حوالے سے مدد حاصل کرنے کے مزید طریقے

ویب سائٹ دیکھیں

NY اسٹیٹ کے محکمۂ محنت سے مزید جانیں

ذاتی طور پر مدد حاصل کریں

اپنے قریب میں کمیونٹی پر مبنی تنظیم تلاش کریں جو درخواست دینے میں آپ کی مدد کر سکتی ہے۔

Last Updated جمعہ, ستمبر 10th, 10:40صبح

مراعات سے باخبر رہیں

مراعات کی خبروں، آنے والے اندراج کی مدتوں، اور آخری تاریخوں کے بارے میں وقتا فوقتا ای میلز حاصل کریں۔ 11 زبانوں میں ترجمے دستیاب ہیں۔