مرکزی متن پر جائیں
صحت

کم لاگت اور مفت صحت بیمہ

صحت بیمہ میں اعانت | NYS محکمہ صحت (NYS Department of Health, NYSDOH), انسانی وسا‏ئل انتظامیہ (NYC Human Resources Administration, HRA)

1. یہ کیسے کام کرتا ہے

صحت بیمہ منصوبہ بند یا غیر متوقع طبی نگہداشت کی ادائیگی میں مدد کرتا ہے۔ صحت بیمہ کے اختیارات نیو یارک کے تمام شہریوں کیلئے دستیاب ہیں، چاہے آپ شہری نہیں ہوں۔ صحت بیمہ منصوبہ کا انتخاب کرنے میں آپ کی مدد کیلئے مشیر دستیاب ہیں۔

  • نجی صحت بیمہ منصوبے ایسے منصوبے ہیں جہاں آپ کوریج کے لیے ایک مخصوص رقم ادا کرتے ہیں۔ انہیں کوالیفائیڈ ہیلتھ پلانز کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔
    • نیویارک کے باشندے 16 نومبر 2022 سے 31 جنوری 2023 تک 2023 کے لیے اپنے نجی صحت بیمہ کی کوریج میں اندراج یا تبدیلی کر سکتے ہیں۔ NY State of Health کے ذریعے اندراج کرائیں۔
    • جب آپ NY State of Health کے ذریعے اندراج کرائیں گے تو آپ مالی مدد حاصل کرنے کے قابل ہو سکتے ہیں۔
    • آپ بیمہ کمپنی سے براہ راست نجی بیمہ بھی خرید سکتے ہیں۔ لیکن، آپ مالی مدد کے اہل نہیں ہوں گے۔
  • پبلک صحت بیمہ منصوبے مفت یا کم لاگت کے ہوتے ہیں۔ ان میں Medicaid, Child Health Plus، اور ضروری منصوبہ شامل ہیں۔ آپ سال میں کبھی بھی ان منصوبوں میں اندراج کرا سکتے ہیں۔
    • اگر آپ پہلے سے ہی 31 دسمبر 2022 تک کوریج کے ساتھ اندراج کرا چکے ہیں تو، آپ کی کوریج میں مزید 12 ماہ کیلئے توسیع کر دی جائے گی۔
    • جب آپ درخواست دیں گے تو، عوامی منصوبے کیلئے آپ کی اہلیت کی جانچ کی جائے گی۔
    • 65 سال سے کم عمر بالغ افراد، کم آمدنی والی حاملہ خواتین، اور بچوں کو NY State of Health ‏(NY اسٹیٹ آف ہیلتھ) کے ذریعے اندراج کرانا چاہیے۔
    • NYC انسانی وسائل کی انتظامیہ (HRA) کے ذریعے Medicaid جیسے منصوبوں میں اندراج کرائیں اگر آپ:
      • 65 سال یا زائد عمر کے ہیں
      • اپنی عمر سے قطع نظر معذوری یا اندھے پن کے ساتھ زندگی گزار رہے ہیں
      • Medicare حاصل کر رہے ہیں اور نابالغ بچوں کے والدین یا نگراں رشتہ دار نہیں ہیں
      • 26 سال سے کم عمر نوجوان بالغ ہیں جو پہلے رضاعی نگہداشت کے تحت تھے

2. اپنی اہلیت کا تعین کریں

آپ اپنی عمر اور آمدنی کی بنیاد پر مفت یا کم لاگت والے پبلک صحت بیمہ کیلئے اہل ہو سکتے ہیں۔

  • Medicaid, Child Health Plus یا Essential Plan کیلئے اہلیت کا معیار دیکھیں۔
  • اندراج کی خدمات اور درخواست کے مشیر بھی نیو یارک کے تمام شہریوں کیلئے دستیاب ہیں جنہیں صحت بیمہ کو سمجھنے اور اندراج کرانے میں مدد کی ضرورت ہے۔

اگر آپ پبلک صحت بیمہ کیلئے اہل نہیں ہیں یا منصوبہ خریدنے کے متحمل نہیں ہیں تو:

NYC Care‏، NYC‏ ہیلتھ + ہاسپیٹلز میں نگہداشت صحت کا ایک پروگرام ہے جو کم اور بغیر لاگت والی نگہداشت صحت کی خدمات فراہم کرتا ہے۔ یہ نیو یارک ان باشندگان کیلئے دستیاب ہے جو صحت بیمہ کیلئے اہل نہیں ہیں یا اس کے متحمل نہیں ہیں۔

  • 646-NYC-CARE‏ میں اندراج کرانے کیلئے (646‎-692-2273) پر کال کریں۔
  • NYC‏ Care کی ویب سائٹ ملاحظہ کر کے اپنی کمیونٹی میں ‏NYC‏ ہیلتھ + ہاسپیٹلز میں مریضوں کی نگہداشت والے مقامات تلاش کریں۔

یہ دیکھنے کے لیے کہ کیا آپ اس اور دیگر 30 پروگرامز کے لیے اہل ہیں، ایک مختصر سروے میں حصہ لیں۔

کیا میں اہل ہوں؟

3. آپ کو کیا شامل کرنے کی ضرورت ہے

پبلک صحت بیمہ کے منصوبوں میں اندراج کرانے کیلئے، آپ کو ضرورت ہوگی:

  • شہریت/ترک وطن کی دستاویزات جو آپ کی قانونی ترک وطن کی حیثیت کو ظاہر کرتی ہیں
  • سوشل سیکیورٹی نمبر (Social Security Numbers, SSN)
  • گھرانہ کے درخواست دینے والے ہر فرد کی تاریخ پیدائش
  • موجودہ ملازمت کی معلومات
  • گھرانہ کی آمدنی

4. درخواست کیسے دیں

آپ کی آپشنز یہاں ہیں۔

آن لائن درخواست دیں

لوگوں کے ان گروپوں کو صحت بیمہ کیلئے NY State of Health پر آن لائن درخواست دینی چاہیے:

  • 65 سال سے کم عمر کے بالغ افراد
  • کم آمدنی والی حاملہ خواتین
  • بچے

آن لائن اندراج کرائیں

بذریعہ ڈاک درخواست دیں

بذریعہ فون درخواست دیں

خود جا کر درخواست دیں

اس پر بعد میں واپس آئیں۔
ہم آپ کو اس صفحے کا ایک لنک بھی بھیج سکتے ہیں، تاکہ آپ کی اس وقت واپس آنے میں مدد کی جا سکے، جب آپ تیار ہوں۔

اس پروگرام کے حوالے سے مدد حاصل کرنے کے مزید طریقے

صحت بیمہ کے اختیارات کے بارے میں مزید جانیں

HRA کے پورے شہر میں صحت بیمہ تک رسائی کے ذریعے اپنے اختیارات کے بارے میں مزید جانیں۔

اندراج میں مدد کی درخواست کریں

GetCoveredNYC نیو یارک کے باشندوں کو صحت بیمہ کیلئے اندراج میں مدد کرتا ہے۔ مختص ماہرین آپ کی زبان میں آپ کی مدد مفت کر سکتے ہیں۔

مشیر کی کال کی درخواست کریں

اندراج کے مشیر کی جانب سے کال موصول کرنے کیلئے ایک ہیلتھ انشورنس انرولمنٹ اسسٹنس انکوائری فارم مکمل کریں۔ اندراج میں مفت مدد ترک وطن کی حیثیت سے قطع نظر اور بہت سی زبانوں میں دستیاب ہے۔ آپ کی معلومات کو نجی رکھا جائے گا۔

311 پر کال کریں

صحت بیمہ سے متعلق عمومی سوالات کیلئے اور ذاتی معاون تلاش کرنے کے واسطے۔

Last Updated بدھ, جنوری 4th, 9:48صبح

Stay updated on benefits

Get occasional emails about benefits news, upcoming enrollment periods, and deadlines. Translations are available in 11 languages.