مرکزی متن پر جائیں
صحت

کم لاگت اور مفت صحت بیمہ

صحت بیمہ میں اعانت | NYS محکمہ صحت (NYS Department of Health, NYSDOH), انسانی وسا‏ئل انتظامیہ (NYC Human Resources Administration, HRA)

1. یہ کیسے کام کرتا ہے

صحت بیمہ منصوبہ بند یا غیر متوقع طبی نگہداشت کی ادائیگی میں مدد کرتا ہے۔ صحت بیمہ کے اختیارات نیو یارک کے تمام شہریوں کیلئے دستیاب ہیں، چاہے آپ شہری نہیں ہوں۔ صحت بیمہ منصوبہ کا انتخاب کرنے میں مشیر آپ کی مدد کر سکتے ہیں۔

  • نجی صحت بیمہ منصوبے ایسے منصوبے ہیں جہاں آپ کوریج کے لیے ایک مخصوص رقم ادا کرتے ہیں۔ انہیں کوالیفائیڈ ہیلتھ پلانز کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔
    • نیویارک کے باشندے 16 نومبر 2023 سے لے کر 31 جنوری 2024 تک 2024 کے لیے اپنے نجی صحت بیمہ کی کوریج میں اندراج یا تبدیلی کر سکتے ہیں۔ NY State of Health کے ذریعے اندراج کرائیں۔
    • جب آپ NY State of Health کے ذریعے اندراج کرائیں گے تو آپ مالی مدد حاصل کرنے کے قابل ہو سکتے ہیں۔
    • آپ بیمہ کمپنی سے براہ راست نجی بیمہ بھی خرید سکتے ہیں لیکن آپ مالی مدد کے لیے اہل نہیں ہوں گے۔
  • پبلک صحت بیمہ منصوبے مفت یا کم لاگت کے ہوتے ہیں۔ ان میں Medicaid, Child Health Plus، اور ضروری منصوبہ شامل ہیں۔ آپ سال میں کبھی بھی ان منصوبوں میں اندراج کرا سکتے ہیں۔
    • آپ پر ‎ہر سال اپنے صحت بیمہ کی تجدید کروانا لازم ہے۔ اپنی کوریج کی تجدید کروانے اور محیط رہنے کے لیے درج ذیل کام کریں:
      • اپنا ای میل پتہ، ڈاک کا پتہ اور فون نمبر اپ ڈیٹ کریں۔
      • اپنی ڈاک یا ای میل میں اپنی تجدید کے نوٹس پر نگاہ رکھیں۔
      • اپنی تجدید کی آخری تاریخ تک جواب دیں۔

2. اپنی اہلیت کا تعین کریں

آپ اپنی عمر اور آمدنی کی بنیاد پر مفت یا کم لاگت والے پبلک صحت بیمہ کیلئے اہل ہو سکتے ہیں۔

اگر آپ پبلک صحت بیمہ کیلئے اہل نہیں ہیں یا منصوبہ خریدنے کے متحمل نہیں ہیں تو:

NYC Care‏ نگہداشت صحت کا ایک پروگرام ہے جو کم اور بغیر لاگت والی نگہداشت صحت کی خدمات فراہم کرتا ہے۔

  • 646-NYC-CARE‏ میں اندراج کرانے کیلئے (646‎-692-2273) پر کال کریں۔
  • NYC‏ ‏Care‏ کی ویب سائٹ ملاحظہ کر کے اپنے قریب میں ‏NYC Health + Hospitals‏ میں مریضوں کی نگہداشت والی سائٹس تلاش کریں۔

یہ دیکھنے کے لیے کہ کیا آپ اس اور دیگر 30 پروگرامز کے لیے اہل ہیں، ایک مختصر سروے میں حصہ لیں۔

کیا میں اہل ہوں؟

3. آپ کو کیا شامل کرنے کی ضرورت ہے

پبلک صحت بیمہ کے منصوبوں میں اندراج کرانے کیلئے، آپ کو ضرورت ہوگی:

  • شہریت/ترک وطن کی دستاویزات جو آپ کی قانونی ترک وطن کی حیثیت کو ظاہر کرتی ہیں
  • سوشل سیکیورٹی نمبر (Social Security Numbers, SSN)
  • گھرانہ کے درخواست دینے والے ہر فرد کی تاریخ پیدائش
  • موجودہ ملازمت کی معلومات
  • گھرانہ کی آمدنی

4. درخواست کیسے دیں

آپ کی آپشنز یہاں ہیں۔

آن لائن درخواست دیں

NY State of Health‏ کے ذریعے صحت بیمہ میں اندراج کراتے ہیں

  • 65 سال سے کم عمر کے بالغ افراد
  • کم آمدنی والی حاملہ خواتین
  • بچے

آن لائن اندراج کرائیں

بذریعہ ڈاک درخواست دیں

بذریعہ فون درخواست دیں

خود جا کر درخواست دیں

اس پر بعد میں واپس آئیں۔
ہم آپ کو اس صفحے کا ایک لنک بھی بھیج سکتے ہیں، تاکہ آپ کی اس وقت واپس آنے میں مدد کی جا سکے، جب آپ تیار ہوں۔

اس پروگرام کے حوالے سے مدد حاصل کرنے کے مزید طریقے

صحت بیمہ کے اختیارات کے بارے میں مزید جانیں

HRA کے پورے شہر میں صحت بیمہ تک رسائی کے ذریعے اپنے اختیارات کے بارے میں مزید جانیں۔

اندراج میں مدد کی درخواست کریں

GetCoveredNYC نیو یارک کے باشندوں کو صحت بیمہ کیلئے اندراج میں مدد کرتا ہے۔ مختص ماہرین آپ کی زبان میں آپ کی مدد مفت کر سکتے ہیں۔

مشیر کی کال کی درخواست کریں

اندراج کے مشیر کی جانب سے کال موصول کرنے کیلئے ایک ہیلتھ انشورنس انرولمنٹ اسسٹنس انکوائری فارم مکمل کریں۔ اندراج میں مفت مدد ترک وطن کی حیثیت سے قطع نظر اور بہت سی زبانوں میں دستیاب ہے۔ آپ کی معلومات کو نجی رکھا جائے گا۔

311 پر کال کریں

صحت بیمہ سے متعلق عمومی سوالات کیلئے اور ذاتی معاون تلاش کرنے کے واسطے۔

Last Updated اکتوبر 24, 2023

Stay updated on benefits

Get occasional emails about benefits news, upcoming enrollment periods, and deadlines. Translations are available in 11 languages.