1. یہ کیسے کام کرتا ہے
HEAP کم آمدنی والے گھرانوں کی اپنے گھروں کے حرارت کے اخراجات کو پورا کرنے میں مدد کرتا ہے۔ مذکورہ مراعت ایندھن، آپ کی یوٹیلیٹی کے ذریعے اور حرارتی آلات کی تبدیلی اور مرمتوں کے لیے ادائیگی کر سکتی ہے۔ مراعت براہ راست ہیٹنگ وینڈر یا یوٹیلیٹی کمپنی کو ادا کی جاتی ہے۔ اگر آپ کی حرارت آپ کے کرایے میں شامل ہے تب بھی آپ HEAP حاصل کر سکتے ہیں۔
- 2023-2024 کی HEAP کی باقاعدہ مراعات (HEAP Regular Benefit) کے لیے درخواستیں 12 اپریل 2024 کو بند ہو گئیں۔
- ہنگامی مراعات:
- 2023-2024کی HEAP کی ہنگامی مراعات (HEAP Emergency Benefit) 30 اگست 2024 تک، یا فنڈز ختم ہونے تک دستیاب ہیں، جو بھی پہلے آ جائے۔
- اگر آپ حرات میں یا حرارت سے متعلق ہنگامی صورتحال میں ہیں تو، ہنگامی مراعات آپ کے گھر کو گرم کرنے میں آپ کی مدد کرسکتی ہے۔
- ہنگامی HEAP مراعات اور اہلیت کا دارومدار درج ذیل پر ہے:
- آمدنی
- دستیاب وسائل
- ہنگامی صورتحال کی قسم
- دیگر مراعات بھی دستیاب ہیں۔
- حرارتی آلات کی مرمت اور تبدیلی (Heating Equipment Repair and Replacement, HERR) کی مراعات – اگر آپ مالک مکان ہیں تو یہ آپ کے آتش دان، بوائلر اور دیگر براہ راست حرارتی آلات کی مرمت اور تبدیلی میں مدد کرتی ہیں۔
- صفائی اور چالو کرنے کی مراعات – توانائی کے لحاظ سے کارر خدمات جیسے حرارتی آلات کی صفائی حاصل کرنے میں آپ کی مدد کرتی ہیں۔
- برودت میں اعانت کا جز (Cooling Assistance Component) درخواست کے لیے کھلا ہوا ہے۔ کولنگ اسسٹنس کی مراعات پہلے آئیں پہلے پائیں کی بنیاد پر اہل درخواست دہندگان کو فراہم کی جاتی ہیں۔
اگلا سیکشن:
متعلقہ
خاندان NYCHA کے رہائشی بچے (0 سے 13 سال) بزرگ حاملہ خواتین اور نئے والدین سابقہ فوجی طلباء معذوریوں کے حامل افراد نقدی اور اخراجات نوعمر (10+)اس پروگرام کے حوالے سے مدد حاصل کرنے کے مزید طریقے
ویب سائٹ ملاحظہ کریں
اس پروگرام کے بارے میں مزید جاننے کے لیے OTDA کی ویب سائٹ برائے HEAP ملاحظہ کریں۔
311 پر کال کریں
گھریلو توانائی میں اعانت پروگرام (Home Energy Assistance Program) میں مدد طلب کریں۔
HEAP کو کال کریں
HEAP کی جانب سے مدد کے لیے 718-557-1399 پر کال کریں۔
2. اپنی اہلیت کا تعین کریں
مستقل HEAP کی اہلیت اور مراعات درج ذیل پر مبنی ہیں:
- گھرانے کے ایسے فرد کی موجودگی جس کی عمر 6 سال سے کم، 60 سال یا اس سے زائد ہو یا وہ مستقل معذوری کا شکار ہو
- حرارت کا بنیادی ذریعہ
- آمدنی اور گھرانے کا سائز
گھرانے کا سائز | 2023-2024 کے لیے زیادہ سے زیادہ مجموعی ماہانہ آمدنی |
1 | $3,035 |
2 | $3,970 |
3 | $4,904 |
4 | $5,838 |
5 | $6,772 |
6 | $7,706 |
7 | $7,881 |
8 | $8,056 |
9 | $8,231 |
10 | $8,407 |
11 | $8,582 |
12 | $8,890 |
13 | $9,532 |
ہر اضافی فرد کے لیے، شامل کریں: | $642 شامل کریں |
اگر آپ درج ذیل سوالات کا جواب ہاں میں دے سکتے ہیں تو آپ کا گھرانہ ایمرجنسی HEAP کی مراعات کا اہل ہو سکتا ہے:
- کیا ان میں سے کسی کا اطلاق آپ پر ہوتا ہے؟
- جو بجلی آپ کے حرارتی نظام یا تھرموسٹیٹ کو چلاتی ہے وہ بند ہے یا اس کا بند ہونے کا شیڈول بنا ہوا ہے۔
- آپ کی حرارت بند ہو گئی ہے یا اس کے بند ہونے کا خطرہ ہے۔
- آپ کا ایندھن ختم ہو چکا ہے یا آپ کے پاس ایندھن کے ایک چوتھائی ٹینک سے کم بچا ہے۔
- کیا آپ کا حرارتی یا بجلی کا بل آپ کے نام سے ہے؟
- کیا آپ کے گھرانے کے لیے دستیاب وسائل درج ذیل کے مطابق ہیں:
- اگر اس میں 60 سال یا اس سے زائد عمر کا کوئی فرد یا 6 سال سے کم عمر بچہ شامل ہو تو $3,750 سے کم؟
- اگر اس میں 60 سال یا اس سے زائد عمر کا کوئی فرد یا 6 سال سے کم عمر بچہ شامل نہیں تو $2,500 سے کم؟
- کیا آپ آمدنی کے ان تقاضوں میں سے کسی کو پورا کرتے ہیں؟
- آپ کو SNAP کی مراعات، عارضی اعانت یا کوڈ A سپلیمنٹل سیکیورٹی انکم موصول ہوتی ہو۔
- آپ کا خاندان مذکورہ بالا جدول میں آپ کے گھرانے کے سائز کے لیے درج ذیل مجموعی ماہانہ آمدنی کے رہنما خطوط پر یا اس کے تحت ہے۔
یہ دیکھنے کے لیے کہ کیا آپ اس اور دیگر 30 پروگرامز کے لیے اہل ہیں، ایک مختصر سروے میں حصہ لیں۔
کیا میں اہل ہوں؟اگلا سیکشن:
3. آپ کو کیا شامل کرنے کی ضرورت ہے
یہ صفحہ اپنی درخواست کے لیے درست دستاویزات کا انتخاب کرنے میں آپ کی مدد کر سکتا ہے۔
رہائش کا ثبوت (جہاں آپ رہتے ہیں)
- کرائے دار اور مالک مکان کے نام اور پتے کی حامل کرائے کی موجودہ رسید یا نام اور پتے کی حامل لیز
- مالک مکان کی جانب سے بیان
- پانی، کچرے، یا ٹیکس کا بل
- گھر کے مالک/کرائے دار کی بیمہ پالیسی
- یوٹیلیٹی بل
- رہن کی ادائیگی کے کھاتے/رسیدیں بمع پتہ
وینڈر کے تعلق کا ثبوت
- موجودہ یوٹیلیٹی یا ایندھن کا بل
یا اگر آپ حرارت کے لیے ادائیگی نہیں کرتے تو:
- کرائے دار اور مالک مکان کے نام اور پتے کی حامل کرائے کی ایک موجودہ رسید، نام اور پتے کی حامل لیز
- یا آپ کے مالک مکان کی جانب سے بیان جو ظاہر کرتا ہو کہ حرارت آپ کے کرائے میں شامل ہے
آپ کی آمدنی کا ثبوت
- حالیہ ترین چار (4) ہفتوں کی تنخواہ کی رسیدیں
- حالیہ ترین تین (3) ماہ کے کاروباری ریکارڈز یا موجودہ سال کے لیے فائل کردہ وفاقی ٹیکس ریٹرن، اگر ذاتی کاروبار کے حامل ہیں یا کرائے کی مد میں آمدنی حاصل کرتے ہیں تو تمام قابل اطلاق شیڈولز سمیت
- امداد اطفال یا نان نفقہ/شریک حیات کی امداد کا آرڈر یا چیک
- سود/بینک/منافع یا ٹیکس اسٹیٹمنٹ
درج ذیل کے لیے فراہمی کے خط یا باضابطہ مراسلت کی نقل:
- سوشل سیکیورٹی/سپلیمنٹل سیکیورٹی انکم (Supplemental Security Income، SSI)
- سابق فوجی کی مراعات
- پینشنز
- ورکرز کمپنسیشن/معذوری
- بے روزگاری بیمہ کی مراعات
شناخت کا ثبوت
درج ذیل میں سے ایک فراہم کریں:
- ڈرائیونگ لائسنس
- فوٹو ID
- امریکی پاسپورٹ یا شہریت کی سند
- ایڈاپشن کے کاغذات، اسپتال یا ڈاکٹر کے ریکارڈز
- اسکول کے ریکارڈز
یا درج ذیل میں سے دو فراہم کریں:
- سند پیدائش یا سند بپتسمہ
- مصدقہ سوشل سیکیورٹی کارڈ
- دوسرے فرد کی جانب سے بیان
سوشل سیکیورٹی کا ثبوت
- گھرانے کے ان ممبران کے لیے درست سوشل سیکیورٹی نمبر جن کے پاس یہ موجود ہے۔
زد پذیری کا ثبوت
اپنے گھرانے کے کسی زد پذیر فرد (6 سال سے کم عمر بچوں، 60 سال یا زائد عمر کے بالغان، یا معذوری کے شکار کسی فرد) کی خاطر زد پذیری کے ثبوت کے لیے آپ پر درج ذیل میں سے ایک فراہم کرنا لازم ہے:
- سند پیدائش
- تاریخ پیدائش کے ساتھ سند بپتسمہ
- SSA کا فراہمی کا خط
- پاسپورٹ
- ڈرائیونگ لائسنس
- مراعات کے لیے اہلیت کا تحریری بیان
اگلا سیکشن:
4. درخواست کیسے دیں
آپ کی آپشنز یہاں ہیں۔
آن لائن درخواست دیں
2023-2024 کی HEAP کی باقاعدہ مراعات (HEAP Regular Benefit) کے لیے درخواستیں 12 اپریل 2024 کو بند ہو گئیں۔
- صرف ACCESS HRA پر آن لائن درخواست دیں۔
- ACCESS HRA موبائل ایپ استعمال کر کے اپنی دستاویزات اسکین کریں جو iTunes Store (iPhones کے لیے) پر یا Google Play Store پر (Android فونز کے لیے) دستیاب ہے۔
- اپنی درخواست آپ کے جمع کرا دینے پر، اہلیت کا انٹرویو کرنے کے لیے آپ سے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔ آپ اپنا ٹیلیفون بینیفٹس ایکسس سنٹر پر آئے بغیر ٹیلیفون پر کر سکتے ہیں۔
- آپ ACCESS HRA پر جا کر اپنی درخواست کے اسٹیٹس کی پڑتال کر سکتے ہیں۔
بذریعہ ڈاک درخواست دیں
2023-2024 کی HEAP کی باقاعدہ مراعات (HEAP Regular Benefit) کے لیے درخواستیں 12 اپریل 2024 کو بند ہو گئیں۔
- درخواست ڈاؤن لوڈ کریں اور اسے مکمل کریں۔
- اپنی درخواست اس پتے پر بذریعہ ڈاک بھیجیں:
New York City Home Energy Assistance Program
P.O. Box 1401, Church Street Station
New York, NY, 10008
بذریعہ فون درخواست دیں
2023-2024 کی HEAP کی باقاعدہ مراعات (HEAP Regular Benefit) کے لیے درخواستیں 12 اپریل 2024 کو بند ہو گئیں۔
باقاعدہ HEAP کی درخواست دینے کے لیے:
- درخواست ڈاؤن لوڈ کریں اور اسے مکمل کریں۔
- اپنی درخواست 917-639-2900 پر فیکس کریں۔
ہنگامی مراعات:
- 2023-2024کی HEAP کی ہنگامی مراعات (HEAP Emergency Benefit) 30 اگست 2024 تک، یا فنڈز ختم ہونے تک دستیاب ہیں، جو بھی پہلے آ جائے۔
- درخواست دینے کے لیے، 718-557-1399 پر کال کریں۔ آپ پر سب سے پہلے درخواست دینا اور HEAP کی مستقل مراعات کے لیے منظور شدہ ہونا لازم ہے۔
اپنی درخواست کا اسٹیٹس چیک کرنے کے لیے، 718-557-1399 پر کال کریں۔
خود جا کر درخواست دیں
2023-2024 کی HEAP کی باقاعدہ مراعات (HEAP Regular Benefit) کے لیے درخواستیں 12 اپریل 2024 کو بند ہو گئیں۔
- اپنے قرب و جوار میں HEAP کا دفتر تلاش کریں۔
- اپنی دستاویزات جمع کریں اور انہیں اپنے ہمراہ لے کر دفتر تشریف لائیں۔
- اندر جانے سے پہلے درخواست پرنٹ کریں اور اسے مکمل کریں۔ آپ اسے دفتر میں بھی مکمل کر سکتے ہیں۔
ہنگامی مراعات:
- 2023-2024کی HEAP کی ہنگامی مراعات (HEAP Emergency Benefit) 30 اگست 2024 تک، یا فنڈز ختم ہونے تک دستیاب ہیں، جو بھی پہلے آ جائے۔
- ہنگامی HEAP کی درخواست دینے کے لیےاپنے مقامی HEAP آفس میں تشریف لے جائیں۔ آپ پر سب سے پہلے درخواست دینا اور HEAP کی مستقل مراعات کے لیے منظور شدہ ہونا لازم ہے۔ اپنی درخواست کا اسٹیٹس چیک کرنے کے لیے، 718-557-1399 پر کال کریں۔
اس پر بعد میں واپس آئیں۔
ہم آپ کو اس صفحے کا ایک لنک بھی بھیج سکتے ہیں، تاکہ آپ کی اس وقت واپس آنے میں مدد کی جا سکے، جب آپ تیار ہوں۔
اپنا ای میل یا فون نمبر فراہم کر کے، آپ اپنے ACCESS NYC عوامی بینیفٹس کی اسکریننگ کے نتائج کے حوالے سے سٹی آف نیو یارک کی جانب سے رابطہ کئے جانے پر اتفاق کرتے/کرتی ہیں۔ ACCESS NYC میں آپ کی سرگرمی گمنام ہوتی ہے مگر اپنا فون نمبر فراہم کرنے سے آپ کی شناخت ہو سکتی ہے اور اس بات کا پتہ چل سکتا ہے کہ آپ نے ویب سائیٹ استعمال کی ہے۔ اس بارے میں مزید جاننے کے لیے کہ سٹی آپ کی جانب سے ACCESS NYC کے ساتھ اشتراک کئے گئے ڈیٹا کو کیسے استعمال کر سکتا ہے،Terms of Use for NYC.gov او Privacy Policy for NYC.gov.