مرکزی متن پر جائیں
شہر کا آئی ڈی کارڈ

نیویارک شہر کا مفت ID کارڈ

IDNYC | انسانی وسا‏ئل انتظامیہ (NYC Human Resources Administration, HRA)

1. یہ کیسے کام کرتا ہے

IDNYC NYC میں رہنے والے 10 سال اور اس سے زیادہ عمر کے لوگوں کے لیے حکومت کی طرف سے جاری کردہ ایک مفت تصویری ID ہے۔ اس سے آپ کو سٹی کی خدمات، میوزیم کی رکنیت وغیرہ حاصل کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔

  • 10 سال اور اس سے زیادہ عمر کے نیو یارک کے تمام باشندے، ترک وطن کی حیثیت سے قطع نظر، IDNYC کارڈ کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔
    • آپ IDNYC کارڈ کے لیے درخواست دے سکتے ہیں چاہے آپ بے گھر ہوں یا پہلے قید ہو چکے ہوں۔
  • IDNYC کارڈ ایک سرکاری تصویری شناختی کارڈ ہے جسے درج ذیل کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے:
    • سٹی کی خدمات اور مراعات جیسے SNAP، نقد اعانت، اور سیکشن 8 کے لیے درخواست دینے کے لیے۔
    • صحت بیمہ کے لیے NYS ہیلتھ انشورنس مارکیٹ پلیس کے ذریعے درخواست دینے کے لیے۔
    • ملازمت کے لیے شناخت ثابت کرنے کے لیے، جب آجروں کو کام کی اجازت کے ثبوت کے ساتھ دیا جائے۔
    • نیو یارک پولیس ڈپارٹمنٹ (New York Police Department, NYPD) کے ساتھ شناخت ثابت کرنے کے لیے۔
    • NYC ہاؤسنگ کنیکٹ کے ذریعے سستی رہائش کا اہل ہونے کے لیے۔
    • شہر کی عمارتوں، جیسے اسکول میں داخل ہونے کے لیے جو عوام کو خدمات فراہم کرتی ہیں۔
    • نیویارک، بروکلین، اور کوئنز پبلک لائبریری کی کتابیں دیکھنے کے لیے۔
    • NYC ہیلتھ + ہاسپیٹلز کی بہت سی فیسلٹیز میں اندراج کرانے کے لیے۔
    • اپنے خاندان کے حفاظتی ٹیکوں کے ریکارڈز تک رسائی حاصل کرنے کے لیے۔
    • NYC کے کچھ بینکوں میں بینک اکاؤنٹ کھولنے کے لیے۔
    • NYC میں ہائی اسکول کے مساوی امتحانات دینے کے لیے۔
  • IDNYC کارڈ ایسی مراعات بھی پیش کرتا ہے جو اسے صرف ایک شناختی کارڈ سے زیادہ بناتے ہیں، بشمول:
    • کھانے، خریداری، اور تفریح کے لیے رعایتیں، بشمول NYC کے بہت سے عجائب گھروں اور تھیٹروں کی مفت رکنیت۔
    • صحت، تندرستی، نقل و حمل، اور تعلیم میں مراعات تک رسائی۔
    • امریکی سابق فوجی کا عہدہ۔
    • IDNYC کی ویب سائٹ پر مراعات کی مکمل فہرست دیکھیں۔
  • IDNYC آن لائن پورٹل کے ذریعے گمشدہ یا چوری شدہ کارڈز کے متبادل کارڈز دستیاب ہیں۔

2. اپنی اہلیت کا تعین کریں

NYC میں رہنے والا کوئی بھی شخص جس کی عمر 10 سال یا اس سے زیادہ ہے IDNYC کارڈ کے لیے درخواست دینے کا اہل ہے۔

یہ دیکھنے کے لیے کہ کیا آپ اس اور دیگر 30 پروگرامز کے لیے اہل ہیں، ایک مختصر سروے میں حصہ لیں۔

کیا میں اہل ہوں؟

3. آپ کو کیا شامل کرنے کی ضرورت ہے

آپ کی شناخت اور رہائش کے ثبوت کے لیے IDNYC ایک پوائنٹ سسٹم استعمال کرتا ہے۔ آپ کون سی دستاویزات استعمال کر سکتے/سکتی ہیں، یہ جاننے کے لیے IDNYC دستاویز کیلکولیٹر (IDNYC Document Calculator)کا استعمال کریں۔

4. درخواست کیسے دیں

آپ کی آپشنز یہاں ہیں۔

خود جا کر درخواست دیں

  1. اپنے نزدیک اندراج مرکز تلاش کریں اور آن لائن اپنی اپائنٹمنٹ بک کریں۔ اپائنٹمنٹ کی ضرورت ہے۔
  2. اپنی دستاویزات جمع کریں اور اپنے ساتھ اپائنٹمنٹ پر لے کر آئیں۔ آپ کی ID کی تصویر اپائنٹمنٹ کے دوران لی جائے گی۔

اندراجی مرکز تلاش کریں

اس پر بعد میں واپس آئیں۔
ہم آپ کو اس صفحے کا ایک لنک بھی بھیج سکتے ہیں، تاکہ آپ کی اس وقت واپس آنے میں مدد کی جا سکے، جب آپ تیار ہوں۔

اس پروگرام کے حوالے سے مدد حاصل کرنے کے مزید طریقے

ویب سائیٹ ملاحظہ کریں

IDNYC کے لیے کیسے درخواست دی جائے اور اس کے فوائد کے بارے میں مزید جاننے کے لیے IDNYC کی ویب سائیٹ ملاحظہ کریں۔

IDNYC کو ای میل کریں

اپنے سوالات کے جوابات کے لیے IDNYC کو ای میل کریں۔

311 پر کال کریں

IDNYC کے لیے کہیں۔

Last Updated اپریل 18, 2024

Stay updated on benefits

Get occasional emails about benefits news, upcoming enrollment periods, and deadlines. Translations are available in 11 languages.