مرکزی متن پر جائیں
نقدی اور اخراجات

مفت ٹیکس کی تیاری کی خدمات

NYC مفت ٹیکس کی تیاری | NYC محکمہ برائے صارفین اور کارکنان کا تحفظ (NYC Department of Consumer and Worker Protection, DCWP)

1. یہ کیسے کام کرتا ہے

اگر آپ کے خاندان نے $85,000 یا اس سے کم پیسے کمائے یا اگر آپ 2023 میں $59,000 یا اس سے کم رقم کمانے والے غیر شادی شدہ فائلر ہیں، تو آپ NYC کی مفت ٹیکس کی تیاری میں مفت ٹیکس فائل کرنے کے اہل ہیں۔ IRS کے مستند VITA/TCE رضاکار تیار کنندگان فائل کرنے میں آپ کی مدد کے لیے دستیاب ہوتے ہیں۔

  • آپ کا 2023 کا ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کی ڈیڈ لائن 15 اپریل 2024 ہے۔
  • ایسے بہت سے طریقے موجود ہیں کہ جن سے آپ NYC مفت ٹیکس کی تیاری کے ذریعے مفت فائل کر سکتے ہیں۔
    • ورچوئل ٹیکس تیاری: تیار کنندہ 60-90 منٹ کی ورچوئل کال کے دوران آپ کی ٹیکس ریٹرن فائل کرنے میں آپ کی مدد کر سکتا ہے۔
    • معاونت یافتہ ذاتی تیاری: اپنا ٹیکس ریٹرن خود مکمل کریں۔ آپ کے سوالات کا جواب دینے کے لیے ایک تیاری کنندہ فون یا ای میل کے ذریعے دستیاب ہو گا/ہو گی۔
    • ڈراپ آف سروس: اپنے ٹیکس کی دستاویزات چھوڑ جائیں اور بعد میں مکمل کردہ ریٹرن وصول کر لیں۔
    • بالمشافہ: اپنے نزدیک کے ٹیکس کی تیاری کے کسی مقام پر اپنے ٹیکسز مفت تیار کروائیں۔
  • NYC کی ٹیکس کی مفت تیاری کی مخصوص مقامی سائٹس پر، IRS سے سند یافتہ VITA/TCE رضاکار تیار کنندگان درست ٹیکس ریٹرن مکمل کرنے کے عمل میں ذاتی کاروبار کرنے والے فائلرز کی مدد کر سکتے ہیں۔
    • یہ سروس $85,000 یا اس سے کم آمدنی رکھنے والے زیرِ کفالت افراد کے حامل خاندانوں اور ایسے غیر شادی شدہ فائلرز کے لیے دستیاب ہے کہ جنہوں نے 2023 میں $250,000 یا اس سے کم سطح کے کاروباری اخراجات کے ساتھ $59,000 یا اس سے کم پیسے کمائے۔
  • جب آپ ٹیکسز فائل کرتے ہیں، تو آپ ٹیکس کریڈٹس جیسا کہ EITC، چائلڈ ٹیکس کریڈٹ، یا بچوں اور زیرِ کفالت افراد کے ٹیکس کریڈٹ کے لیے اہل ہو سکتے ہیں۔ یہ ٹیکس کریڈٹس آپ کے ریفنڈ میں اضافہ کر سکتے ہیں۔

2. اپنی اہلیت کا تعین کریں

اگر ٹیکس کے سال 2023 میں آپ کی آمدنی درج ذیل کے مطابق رہی ہے، تو آپ NYC ٹیکس کی مفت تیاری کے لیے اہل ہیں:

  • 2023 میں $85,000 یا اس سے کم اور آپ کے ذمے زیرِ کفالت افراد ہیں۔
  • 2023 میں $59,000 یا اس سے کم اور آپ کے ذمے زیر کفالت افراد نہیں ہیں۔

یہ دیکھنے کے لیے کہ کیا آپ اس اور دیگر 30 پروگرامز کے لیے اہل ہیں، ایک مختصر سروے میں حصہ لیں۔

کیا میں اہل ہوں؟

3. آپ کو کیا شامل کرنے کی ضرورت ہے

ان دستاویزات کی فہرست ملاحظہ کریں جنہیں آپ کو اپنے ٹیکس فائل کروانے کے سلسلے میں ضرورت پیش آئے گی۔

4. درخواست کیسے دیں

آپ کی آپشنز یہاں ہیں۔

اس پر بعد میں واپس آئیں۔
ہم آپ کو اس صفحے کا ایک لنک بھی بھیج سکتے ہیں، تاکہ آپ کی اس وقت واپس آنے میں مدد کی جا سکے، جب آپ تیار ہوں۔

اس پروگرام کے حوالے سے مدد حاصل کرنے کے مزید طریقے

مزید معلومات

NYC مفت ٹیکس تیاری کے سلسلے میں FAQ ملاحظہ کریں۔

ان ٹیکس کریڈٹس سے متعلق مزید جانیں جن کا آپ دعویٰ کر سکتے ہیں۔

Last Updated فروری 20, 2024

Stay updated on benefits

Get occasional emails about benefits news, upcoming enrollment periods, and deadlines. Translations are available in 11 languages.