مرکزی متن پر جائیں
صحت

ذہنی صحت کی مدد کے لیے بات کریں، ٹیکسٹ کریں، یا چیٹ کریں

NYC 988 | NYC شعبہ برائے صحت و دماغی حفظان صحت (NYC Department of Health & Mental Hygiene, DOHMH)

1. یہ کیسے کام کرتا ہے

NYC 988‏ مفت، نجی ذہنی صحت کے تعاون کے لیے آپ کا رابطہ ہے۔ فون، ٹیسکٹ، یا چیٹ کے ذریعے کاؤنسلر سے بات کریں اور ذہنی صحت اور ممنوعات کے استعمال سے متعلق خدمات تک رسائی حاصل کریں۔

  • کسی بھی وقت کاؤنسلر سے بات کرنے کے لیے:
    • آن لائن ‏NYC 988‏ کی ویب سائٹ پر چیٹ کریں‎ ‏‎ ‏۔ ‏
    • 988‏ پر کال کریں۔ اشارہ کیے جانے پر، سابق فوجیوں کے تعاون کے لیے 1، ہسپانوی کے لیے 2، یا اگر آپ کی عمر 25 سال سے زیادہ ہے تو ‏LGBTQI+‏ کے تعاون کے لیے 3 دبائیں۔
    • 988 پر ٹیکسٹ کریں۔ اگر آپ کی عمر 25 سال سے زیادہ ہے تو ہسپانوی کے لیے ‏”AYUDA”‏ لکھ کر یا ‏LGBTQI+‏ کے تعاون کے لیے ‏”Q” ‏ لکھ کر ٹیسکٹ کریں۔
    • اگر آپ تعاون کے متلاشی سابق فوجی ہیں تو ‎838255‏ پر ٹیکسٹ کریں۔
    • اگر آپ کو بہرے ‎یا اونچا سننے والے کے لیے ریلے سروس درکار ہو تو 711 پر کال 988 کریں۔
    • اگر آپ خطرے میں ہوں اور فوری طبی مدد درکار ہو تو 911 پر کال کریں۔
  • مدد کسی بھی وقت، کسی بھی دن دستیاب ہے:
    • تناؤ، ذہنی دباؤ، اور تشویش کی صورت میں۔
    • طویل مدتی مشاورت حاصل کرنے میں۔
    • شراب یا دیگر منشیات کے استعمال کے حوالے سے۔
    • ہم مرتبہ ایسے ماہرین سے رابطہ قائم کرنے میں جن کے تجربات آپ کے مماثل رہے ہیں۔
    • خودکشی کی روک تھام اور بحران میں مشاورت کے حوالے سے۔
    • اضافی خدمات ‏‎کے نام حوالے۔
  • کاؤنسلرز انگریزی، ہسپانوی اور چینی زبانیں بولتے ہیں۔ ترجمانی کی خدمات 200 سے زیادہ زبانوں میں بھی دستیاب ہیں۔

2. اپنی اہلیت کا تعین کریں

شہریت یا ترک وطن کی حیثیت سے قطع نظر، نیو یارک کے تمام باشندے کاؤنسلر سے بات کر سکتے ہیں اور ‏NYC 988‏ کی خدمات استعمال کر سکتے ہیں۔ آپ فوری طور پر اور کسی بھی وقت خدمات تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔

اس پروگرام کے حوالے سے مدد حاصل کرنے کے مزید طریقے

چیٹ کریں

صلاح کار سے آن لائن کبھی بھی‏ ‏NYC 988‏ کی ویب سائٹ پر چیٹ کریں۔

ویب سائٹ ملاحظہ کریں

مزید ذہنی صحت کی خدمات‏ ‏NYC 988‏ کی ویب سائٹ پر پتہ کریں۔

آپ ‎‏اپنی صحت اور جذباتی بہبود کا نظم کرنے میں مدد کے لیے مفت موبائل ایپس بھی تلاش کر سکتے ہیں۔

ایک صلاح کار کو ابھی ٹیکسٹ کریں

ایک صلاح کار سے کسی بھی وقت رابطہ کرنے کے لیے65173 پر WELL ٹیکسٹ کریں۔ جب ہدایت دی جائے تو مندرجہ ذیل ٹیکسٹ کریں:

  • انگریزی کے لیے 1
  • ہسپانوی کے لیے 2
  • چینی زبان کے لیے 3

311 پر کال کریں

"NYC 988″‏ کو پوچھیں۔

ایک صلاح کار سے ابھی بات کریں

کسی بھی وقت کاؤنسلر سے بات کرنے کے لیے 888‎-NYC-WELL پر کال کریں۔ جب کہا جائے تو دبائیں:

  • ہسپانوی کے لیے 3 دبائیں
  • چینی زبان کے لیے 4 دبائیں

711 پر کال کریں

  • اگر آپ کو بہرے یا اونچا سننے والوں کے لیے ریلے سروس کی ضرورت ہو۔

ایک صلاح کار سے ابھی چیٹ کریں

ایک صلاح کار سے کسی بھی وقت چیٹ کرنے کے لیے NYC Well کی ویب سائٹ ملاحظہ کریں۔

Last Updated اکتوبر 13, 2023

Stay updated on benefits

Get occasional emails about benefits news, upcoming enrollment periods, and deadlines. Translations are available in 11 languages.