مرکزی متن پر جائیں
خاندانی سروسز

شہریت کی درخواست میں مفت معاونت

NYCitizenship | NYC میئر کا دفتر برائے تارکین وطن امور

1. یہ کیسے کام کرتا ہے

NYCitizenship شہریت کی درخواستوں اور مالیاتی صلاح کاری کے حوالے سے منتخب NYC عوامی لائبریریوں میں اور Department of Social Services (محکمہ سماجی خدمات) کے ساتھ شراکت داری میں مفت قانونی معاونت فراہم کرتا ہے۔

  • مفت خدمات فراہم کرنے والے ایک امیگریشن اٹارنی کے ساتھ ملاقات کریں اس بات کا تعین کرنے کے لئے کہ آیا آپ ریاستہائے متحدہ کی شہریت کے لئے درخواست دینے کی اہلیت رکھتے/رکھتی ہیں
  • اگر آپ فیس سے استثناء کے لئے اہل ہیں، تو بغیر درخواست فیس کے شہریت کے لئے مفت درخواست دیں
  • مفت اور رازدارانہ مالیاتی صلاح کاری حاصل کریں
  • مدد حاصل کرنے کے لئے اپوائنٹمنٹ ضروری ہے۔ 311 پر کال کریں اور “Citizenship appointment” (شہریت اپوائنٹمنٹ) کہیں۔
  • ریاستہائے متحدہ کے شہری کے طور پر، آپ انتخابات میں ووٹ دے سکتے/سکتی ہیں، ریاستہائے متحدہ کے پاسپورٹ کے لئے درخواست دے سکتے/سکتی ہیں، زیادہ ملازمتوں تک رسائی حاصل کر سکتے/سکتی ہیں اور مزید

2. اپنی اہلیت کا تعین کریں

  • کم از کم 18 سال کے/کی ہوں
  • کم از کم 5 سال سے ایک مستقل رہائشی ہوں (“گرین کارڈ” رکھتے/رکھتی ہوں)، یا 3 سال سے اگر ریاستہائے متحدہ کے کسی شہری سے شادی ہوئی ہو
  • دیگر اہلیت کا تعین امیگریشن اٹارنی کرے گا

3. درخواست کیسے دیں

آپ کی آپشنز یہاں ہیں۔

بذریعہ فون درخواست دیں

فہرست کو چھپائیں یہ فہرست دکھائیں

خدمات وصول کرنے کے لئے، 311 پر کال کریں اور “citizenship appointment” (شہریت اپوائنٹمنٹس) کہیں۔ اپوائنٹمنٹ کے بغیر تشریف نہ لائیں۔
خدمات منتخب NYC لائبریریوں میں دستیاب ہیں۔

Brooklyn Public Library

New York Public Library

Queens Public Library

اس پر بعد میں واپس آئیں۔
ہم آپ کو اس صفحے کا ایک لنک بھی بھیج سکتے ہیں، تاکہ آپ کی اس وقت واپس آنے میں مدد کی جا سکے، جب آپ تیار ہوں۔

اس پروگرام کے حوالے سے مدد حاصل کرنے کے مزید طریقے

ویب سائٹ ملاحظہ کریں

مزید معلومات کے لیے NYCitizenship کی ویب سائٹ ملاحظہ کریں۔

311 پر کال کریں

خدمات موصول کرنے کے واسطے اپائنٹمنٹس طے کرنے کے لیے “شہریت کی درخواست” “Citizenship appointment” کی گزارش کریں۔