مرکزی متن پر جائیں
تعلیم

کم آمدنی والے 16 تا 24 سال کی عمر کے نوجوانوں کے لیے ملازمت کی تربیت اور ملازمت کے حصول میں مدد

تربیت حاصل کریں اور کمائیں | NYC محکمہ یوتھ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ (Department of Youth & Community Development, DYCD)

1. یہ کیسے کام کرتا ہے

‘تربیت حاصل کریں اور کمائیں’ ‏(‏Train & Earn‏)‏ کم آمدنی والے ان نوجوانوں (عمر 16 تا 24) کے لیے ایک مختصر مدتی پروگرام ہے جو برسر روزگار نہیں ہیں اور نہ اسکول میں ہیں۔ نوجوان اپنی ملازمتی صلاحیتوں کو بہتر بنانے اور مستقل ملازمت تلاش کرنے نیز HSE کی تیاری کیلئے تربیت حاصل کر سکتے ہیں۔

  • ‘تربیت حاصل کریں اور کمائیں’ درج ذيل حاصل کرنے میں آپ کی مدد کر سکتا ہے:
    • مستقل ملازمت۔
    • اگر آپ کو ضرورت ہو تو ہائی اسکول کے مساوی سند (HSE)۔
    • ہائی اسکول کے بعد تعلیم اور تربیت۔
  • آپ پورے سال مختلف اوقات میں اندراج کروا سکتے ہیں۔
  • پروگرام مکمل کرنے کے بعد، آپ 12 ماہ تک فالو اپ خدمات حاصل کر سکتے ہیں۔

2. اپنی اہلیت کا تعین کریں

‘تربیت حاصل کریں اور کمائیں’ کا اہل ہونے کے لیے، آپ کو ان سوالوں کا جواب ہاں میں دینے کے قابل ہونا چاہیے:

  1. کیا آپ NYC کے شہری ہیں؟
  2. کیا آپ کی عمر 16 تا 24 سال ہے؟
  3. کیا آپ کام کاجی نہیں ہیں؟
  4. اگر آپ اہل مرد ہیں تو، کیا آپ چنندہ خدمات کے لیے رجسٹرڈ ہیں؟
  5. کیا آپ اسکول نہیں جا رہے ہیں؟ (یعنی آپ ہائی اسکول سے سند یاب نہیں ہیں یا آپ کے پاس ہائی اسکول کے مساوی ڈپلوما نہیں ہے)
    • یا ‎ ‏آپ کے پاس ہائی اسکول ڈپلوما یا اس کے مساوی ہے لیکن انگریزی زبان کے متعلم ہیں یا بنیادی خواندگی کی اہلیتیں بہتر بنانے کی ضرورت ہے
  6. کیا آپ ان تقاضوں میں سے کسی ایک کو پورا کرتے ہیں؟
    • آپ کو ‎یا آپ کے گھرانے میں کسی کو نقد اعانت یا ‏SNAP‏ (فوڈ اسٹامپس) ملتے ہیں
    • آپ بے گھر ‎یا بھاگے ہوئے نوجوان ہیں
    • آپ فوسٹر کیئر کے نوجوان ہیں یا فوسٹر کیئر سسٹم سے زائد عمر کے ہو گئے ہیں
    • آپ نظام انصاف میں شامل ہیں
    • آپ کو عذر لاحق ہے۔
    • آپ حاملہ ‎یا والدین ہیں
    • آپ کم آمدنی والے ہیں اور تعلیمی پروگرام میں داخل ہونے یا اسے مکمل کرنے، یا ملازمت حاصل کرنے یا رکھنے کے لیے آپ کو مزید مدد کی ضرورت ہے۔
کیا آپ کے گھرانے کی آمدنی اس چارٹ میں دکھائی گئی رقم پر یا اس سے کم ہے؟
۔
گھرانے کا سائز
ماہانہ آمدنی سالانہ آمدنی
1 1,215$ 14,580$
2 $1,643 19,720$
3 2,072$ 24,860$
4 2,500$ 30,000$
5 2,928$ 35,140$
6 3,357$ 40,280$
7 3,785$ 45,420$
8 4,213$ 50,560$
ہر ایک اضافی شخص کیلئے 428$ اضافہ کریں 5,140$ اضافہ کریں

آپ لازمی طور پر بامعاوضہ کام کے تجربے میں شرکت کرنے کے لیے ریاستہائے متحدہ میں قانونی طور پر کام کرنے کے اہل ہوں۔

یہ دیکھنے کے لیے کہ کیا آپ اس اور دیگر 30 پروگرامز کے لیے اہل ہیں، ایک مختصر سروے میں حصہ لیں۔

کیا میں اہل ہوں؟

3. درخواست کیسے دیں

آپ کی آپشنز یہاں ہیں۔

آن لائن درخواست دیں

ویب سائٹ ‏DiscoverDYCD‏ پر "پروگرام کی تلاش” کے باکس میں ‏”تربیت حاصل کریں اور کمائیں” ٹائپ کر کے پروگرام تلاش کریں۔ درخواست دینے کے لیے اپنے قریب دستیاب پروگرام سے رابطہ کریں۔

پروگرام تلاش کریں

اس پر بعد میں واپس آئیں۔
ہم آپ کو اس صفحے کا ایک لنک بھی بھیج سکتے ہیں، تاکہ آپ کی اس وقت واپس آنے میں مدد کی جا سکے، جب آپ تیار ہوں۔

اس پروگرام کے حوالے سے مدد حاصل کرنے کے مزید طریقے

ویب سائٹ ملاحظہ کریں

مزید معلومات کے لئے ‏DYCD‏ کی ویب سائٹ دیکھیں۔

یوتھ کنیکٹ کو کال کریں

اگر اس پروگرام کے بارے میں آپ کوئی سوال پوچھنا چاہتے ہیں تو 800‎-246-4646 پر کال کریں۔

Last Updated اکتوبر 10, 2023

Stay updated on benefits

Get occasional emails about benefits news, upcoming enrollment periods, and deadlines. Translations are available in 11 languages.