1. یہ کیسے کام کرتا ہے
کم اور معتدل آمدنی والے لوگ نیو یارک سٹی ہاؤسنگ اتھارٹی (New York City Housing Authority, NYCHA) کے ذریعے سستی رہائش گاہ کرایے پر لے سکتے ہیں۔
- کرایہ آپ کے خاندان کی آمدنی کی بنیاد پر ہوتا ہے۔ زیادہ تر عمارتوں میں بجلی اور گیس کے بل کرایہ میں شامل ہوتے ہیں۔
- درخواست دینے کے لیے آپ کا شہری ہونا ضروری نہیں ہے۔ تاہم، آپ کے ساتھ رہنے والے کم از کم ایک شخص کو شہریت یا قانونی امیگریشن حیثیت کا حامل ہونا چاہیئے۔
- معذوریوں کے حامل افراد کے لئے قابل رسائی اپارٹمنٹس دستیاب ہیں۔ کچھ اپارٹمنٹس میں ترمیم کی گئی ہے اور وہ حرکت پذیری کی معذوری والے افراد کے لئے دستیاب ہیں۔ دیگر معقول رہائشیں بھی دستیاب کی جا سکتی ہیں۔
- قابل استطاعت ہاؤسنگ آپشنز NYC Housing Connect (NYC ہاؤسنگ کنیکٹ) اور NYC Housing Development Corporation (NYC ہاؤسنگ ڈویلپمنٹ کارپوریشن) کے توسط سے دستیاب ہیں
- NYCHA کے Senior and Community Centers (بزرگ افراد کے سنٹرز اور کمیونٹی سنٹرز) ہیں، اور کام ڈھونڈنے میں مدد کے لئے ریزیڈنٹ پروگرام پیش کرتی ہے اور پیسے اور مالیات کے انتظام کے بارے میں تعلیم مہیا کرتی ہے۔
اگلا سیکشن:
متعلقہ
خاندان NYCHA کے رہائشی بزرگ حاملہ خواتین اور نئے والدین رہائش سابقہ فوجی معذوریوں کے حامل افراداس پروگرام کے حوالے سے مدد حاصل کرنے کے مزید طریقے
ویب سائٹ ملاحظہ کریں
مزید معلومات کے لیے NYCHA کی ویب سائٹ ملاحظہ کریں۔
311 پر کال کریں
عوامی ہاؤسنگ کے بارے میں پوچھیں
NYCHA کو کال کریں
اگر عوامی رہائش کے بارے میں آپ کے سوالات ہوں تو براہ کرم NYCHA کے کسٹمر رابطہ مرکز (CCC) کو7771-707-718 پر کال کریں۔
2. اپنی اہلیت کا تعین کریں
عوامی ہاؤسنگ کی اہلیت کے لیے آپ کو درج سوالات کے جوابات ‘ہاں’ میں دینے کے قابل ہونا چاہیئے۔
- کیا آپ کے گھرانے میں کم از کم ایک شخص ریاستہائے متحدہ کا شہری ہے؟ اگر نہیں، تو کیا کم از کم ایک شخص قانونی امیگریشن حیثیت رکھتا ہے (مثلا مستقل رہائشی، مہاجر یا پناہ گزیں کی حیثیت)؟
- کیا آپ کی عمر 18 سال یا زیادہ ہے یا آپ غلامی سے آزاد ہونے والے نابالغ ہیں؟
- اگر آپ کسی اور (شریک حیات یا گھریلو پارٹنر) کے ساتھ درخواست دے رہے/رہی ہیں، تو کیا وہ 18 سال یا زائد عمر کے ہیں یا غلامی سے آزاد ہونے والے نابالغ ہیں؟
- اگر آپ سینئر عوامی ہاؤسنگ کے لئے درخواست دے رہے/رہی ہیں، تو کیا آپ یا آپ کے ساتھ رہنے والا ہر شخص 62 سال یا زائد عمر کا ہے؟
- کیا آپ NYCHA کی خاندان کی تعریف پر پورا اترتے ہیں، جس میں شامل ہیں:
- خون، شادی، گھریلو پارٹنر، گود لینے، سرپرستی یا عدالت کی جانب سے دی گئی تحویل کا رشتہ رکھنے والے دو یا زائد افراد؟
- ایک اکیلا شخص؟
- کیا آپ کی فیملی کی آمدنی آمدنی کی حدود پر یا اس سے کم ہے؟
اہل خانہ کی تعداد | سالانہ آمدنی |
1 | $79,200 |
2 | $90,500 |
3 | $101,800 |
4 | $113,100 |
5 | $122,150 |
6 | $131,200 |
7 | $140,250 |
8 | $149,300 |
یہ دیکھنے کے لیے کہ کیا آپ اس اور دیگر 30 پروگرامز کے لیے اہل ہیں، ایک مختصر سروے میں حصہ لیں۔
کیا میں اہل ہوں؟اگلا سیکشن:
3. آپ کو کیا شامل کرنے کی ضرورت ہے
آپ کو عوامی ہاؤسنگ کے لئے درخواست دینے کے لئے کوئی دستاویزات جمع کرانے کی ضرورت نہیں ہے۔ اگر آپ کو انٹرویو کے لئے بلایا جاتا ہے، تو آپ کو اپنے ہمراہ درج ذیل اصل دستاویزات لانی ہوں گی۔
- آپ کا شادی یا گھریلو پارٹنر کا سرٹیفیکیٹ (اگر قابل اطلاق ہو)
- آپ کے ساتھ رہنے والے ہر شخص کا پیدائش کا سرٹیفیکیٹ
- آپ کے ساتھ رہنے والے ہر شخص کا سوشل سیکیورٹی کارڈ
- آپ کی امیگریشن حیثیت کا ثبوت (اگر قابل اطلاق ہو)
- آپ کی موجودہ رہائش کا ثبوت، جیسا کہ حالیہ یوٹیلٹی بل
- گزشتہ چھ ماہ کی کرایہ کی رسیدیں اور لیز (اگر کوئی ہے)
- آپ کے آخری گیس اور بجلی کے بل
- آپ کی آمدنی کا ثبوت (اگر کوئی ہے): جیسا کہ ایوارڈ لیٹر، تنخواہ کی رسیدیں، یا SNAP لیٹر
- آپ کے اثاثے ظاہر کرنے والی دستاویزات، جیسا کہ بینک اسٹیٹمنٹ
اگلا سیکشن:
4. درخواست کیسے دیں
آپ کی آپشنز یہاں ہیں۔
آن لائن درخواست دیں
عوامی رہائش گاہ کے لی NYCHA کی ویب سائٹ پر آن لائن درخواست دیں۔
آپ کے درخواست دینے کے بعد، آپ کو ایک کیس نمبر تفویض کیا جائے گا اور اہلیت کے انٹرویو کے لئے فہرست منتظرین میں رکھا جائے گا۔ کسی بھی وقت اپنی کیفیت کو دیکھنے کے لئے سیلف سروس پورٹلاستعمال کریں۔ آپ کو رجسٹر ہونا اور لاگ ان ہونا پڑے گا۔
بذریعہ ڈاک درخواست دیں
درخواست دہندگان کو آن لائن درخواست دینے کی ترغیب دی جاتی ہے۔ تاہم، کاغذی ایپلیکیشنز بذریعہ ڈاک دستیاب ہیں۔ کاغذی ایپلیکیشن کی درخواست کرنے کے لیے NYCHA کے کسٹمر کانٹیکٹ سنٹر (Customer Contact Center, CCC) کو 7771-707-718 پر کال کریں۔
اس پر بعد میں واپس آئیں۔
ہم آپ کو اس صفحے کا ایک لنک بھی بھیج سکتے ہیں، تاکہ آپ کی اس وقت واپس آنے میں مدد کی جا سکے، جب آپ تیار ہوں۔
اپنا ای میل یا فون نمبر فراہم کر کے، آپ اپنے ACCESS NYC عوامی بینیفٹس کی اسکریننگ کے نتائج کے حوالے سے سٹی آف نیو یارک کی جانب سے رابطہ کئے جانے پر اتفاق کرتے/کرتی ہیں۔ ACCESS NYC میں آپ کی سرگرمی گمنام ہوتی ہے مگر اپنا فون نمبر فراہم کرنے سے آپ کی شناخت ہو سکتی ہے اور اس بات کا پتہ چل سکتا ہے کہ آپ نے ویب سائیٹ استعمال کی ہے۔ اس بارے میں مزید جاننے کے لیے کہ سٹی آپ کی جانب سے ACCESS NYC کے ساتھ اشتراک کئے گئے ڈیٹا کو کیسے استعمال کر سکتا ہے،Terms of Use for NYC.gov او Privacy Policy for NYC.gov.