مرکزی متن پر جائیں
نقدی اور اخراجات

مکان مالکان کے لیے پراپرٹی ٹیکس کم کریں

اسکول ٹیکس ریلیف پروگرام (STAR) | NYC شعبۂ مالیاتترقی (NYC Department of Finance, DOF), NYS ڈپارٹمنٹ آف ٹیکسیشن اینڈ فائنانس (NYS Department of Taxation and Finance, NYSDTF)

1. یہ کیسے کام کرتا ہے

STAR‏ سے نیو یارک اسٹیٹ میں رہنے والے اہل مکان مالکان کے لیے پراپرٹی ٹیکس کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔ اگر آپ درخواست دیتے ہیں اور اہل ہین تو، آپ کو اپنے پراپرٹی ٹیکس کے ضمن میں استعمال کرنے کے لیے ہر سال بذریعہ ڈاک ‏STAR‏ کریڈٹ چیک ملے گا۔

  • آپ کے گھرانے کی آمدنی کے لحاظ سے ‏STAR‏ کی مراعات کی دو اقسام ہیں:
    • بنیادی ‏STAR‏ ان گھر کے مالکان کے لیے ہے جن کی کل گھریلو آمدنی ‏‎$500,000‏ یا اس سے کم ہے۔ فائدہ کا اندازہ ٹیکس میں ‏‎$293‏ کی چھوٹ کا لگایا گیا ہے۔
    • افزوں شدہ ‏STAR‏ 65 سال یا زائد عمر کے ان گھر مالکوں کے لیے ہے جن کی کل گھریلو آمدنی تمام مالکان اور مکینوں کے شریک حیات کے لیے ‎$93,200‏ یا اس سے کم ہے۔ فائدہ کا اندازہ ٹیکس میں ‏‎$650‏ کی چھوٹ کا لگایا گیا ہے۔
  • 2016‏ میں، ‏STAR استثناء یا کریڈٹ کے بطور دستیاب کرایا گیا تھا۔
    • آپ کو STAR‏ کے لیے دوبارہ رجسٹر کرنے کی ضررت نہیں ہے۔ آپ کا استثناء آپ کے پراپرٹی ٹیکس پر لاگو ہوتا رہے گا۔ اگر آپ چاہیں تو، آپ نیو یارک اسٹیٹ کے پاس درخواست دے کر استثناء کی جگہ ‏STAR‏ کریڈٹ پروگرام میں سوئچ کر سکتے ہیں: ‏www.tax.ny.gov
    • اگر آپ کو 2015-16‎‏ میں ‏STAR‏ ملا لیکن بعد میں مراعات سے محروم ہو گئے تو، آپ استثناء بحال کر سکتے ہیں۔ آپ کی آمدنی ‎$250,000‏ یا کم ہونا ضروری ہے۔
    • نئے گھر مالکان STAR‏ استثناء کے لیے درخواست نہیں دے سکتے۔ آپ کو STAR‏ کریڈٹ چیک کے لیے نیو یارک اسٹیٹ کے پاس درخواست دینا ضروری ہے: ‏www.tax.ny.gov
  • دیگر بالغان جنہیں افزوں شدہ ‏STAR‏ ملتا ہے وہ سینئر سٹیزن ہوم اونرز ایگزمپشن ‏(Citizens Homeowners’ Exemption, SCHE)‏ کے لیے بھی اہل ہو سکتے ہیں۔ یہ پروگرام آپ کے پراپرٹی ٹیکس کو بھی کم کرتا ہے۔

2. اپنی اہلیت کا تعین کریں

STAR‏ کا اہل ہونے کے لیے، آپ کو رہائش کے ان اقسام میں سے ایک کا مکان مالک ہونا چاہیے:

  • مکان
  • کںڈومینیم
  • کوآپریٹو اپارٹمنٹ
  • بنایا ہوا ہوم
  • فارم ہا‎س
  • ملی جلی استعمال والی پراپرٹی، بشمول اپارٹمنٹ کی عمارتیں (صرف مالک کے زیر قبضہ حصہ اہل ہے)

 

  بنیادی ‏STAR افزوں شدہ STAR
عمر عمر کی کوئی حد نہیں ہے استثناء والے سال کے 31 دسمبر کو تمام مالکان کی عمر 65 سال یا زائد ہونا ضروری ہے۔

تاہم، صرف ایک مالک کی عمر ‎65‏ سال یا زائد ہونا ضروری ہے اگر وہ پراپرٹی صرف شادی شدہ جوڑے یا بھائی بہنوں کی مشترک ملکیت میں ہے۔

بنیادی رہائش مالک پر ‎لازمی طور پر اپنی بنیادی رہائش کے بطور پراپرٹی میں رہتا ہو۔ کم از کم ایک مالک جس کی عمر 65 سال یا زائد ہو لازمی طور پر اپنی بنیادی رہائش کے بطور پراپرٹی میں رہتا ہو۔
آمدنی

 

صرف مالکان کی اور پراپرٹی میں رہنے والے ان کے/کی شریک حیات کی کل آمدنی لازمی طور پر ہو:

  • کریڈٹ کے لیے ‎$500,000‏ یا کم
  • استثناء کے لیے ‎$250,000‏ یا کم(آپ استثناء کے لیے اب اور درخواست نہیں دے سکتے لیکن اگر آپ کو یہ ‎2015-16‏ میں یہ ملا مگر آپ بعد میں مراعات سے محروم ہو گئے توتو آپ اسے بحال کر سکتے ہیں۔)‏
تمام مالکان اور مکین کے/کی شریک حیات یا رجسٹرڈ ڈومیسٹک پارٹنرز کی کل آمدنی لازمی طور پر ‎$93,200‏ یا کم ہو۔

*‏ ‎2023 STAR‏ کریڈٹ کے لیے آمدنی کی اہلیت کی بنیاد 2021 ٹیکس سال سے آّپ کے وفاقی یا ریاستی انکم ٹیکس ریٹرن پر ہوتی ہے۔

یہ دیکھنے کے لیے کہ کیا آپ اس اور دیگر 30 پروگرامز کے لیے اہل ہیں، ایک مختصر سروے میں حصہ لیں۔

کیا میں اہل ہوں؟

3. درخواست کیسے دیں

آپ کی آپشنز یہاں ہیں۔

آن لائن درخواست دیں

اگر آپ نئے مکان مالک ہیں:

اگر آپ کو بنیادی ‏STAR‏ استثناء ملتا ہے (‎2015-16‏ تک) اور اب افزوں شدہ ‏STAR‏ کے لیے اہل ہیں:

اگر آپ اپنا بنیادی ‏STAR‏ استثناء بحال کرنا چاہتے ہیں:

آن لائن درخواست دیں

بذریعہ ڈاک درخواست دیں

بذریعہ فون درخواست دیں

اس پر بعد میں واپس آئیں۔
ہم آپ کو اس صفحے کا ایک لنک بھی بھیج سکتے ہیں، تاکہ آپ کی اس وقت واپس آنے میں مدد کی جا سکے، جب آپ تیار ہوں۔

اس پروگرام کے حوالے سے مدد حاصل کرنے کے مزید طریقے

ویب سائٹ ملاحظہ کریں

مزید معلومات کے لیے ‏STAR‏ کی ویب سائٹ ملاحظہ کریں۔

STAR‏ کو ای میل کریں

اگر STAR‏ کے بارے میں آپ کے سوالات ہوں تو ‏NYC‏ محکمہ مالیات کو ای میل کریں۔

311 پر کال کریں

اسکول ٹیکس ریلیف پروگرام ‏(STAR)‏ کےبارے میں پوچھیں۔

نیو یارک اسٹیٹ کے ‏STAR‏ کو کال کریں

نیو یارک اسٹیٹ کے ‏STAR‏ ٹیکس کریڈٹ کے بارے میں مزید معلومات کے لیے نیو یارک اسٹیٹ کے محکمہ برائے ٹیکس کاری و مالیات کو ‎518-457-2036‏ پر کال کریں۔

محکمہ مالیات میں تشریف لائیں

DOF‏ سنٹر تلاش کر کے بذات خود مدد پائیں۔

Last Updated مارچ 1, 2023

Stay updated on benefits

Get occasional emails about benefits news, upcoming enrollment periods, and deadlines. Translations are available in 11 languages.