مرکزی متن پر جائیں
رہائش

بزرگوں کے لیے رینٹ فریز

بزرگ شہریوں کیلئے کرایہ میں اضافہ کی چھوٹ (Senior Citizen Rent Increase Exemption) (SCRIE) | NYC انسانی وسا‏ئل انتظامیہ (NYC Housing Preservation and Development, HPD), NYC شعبۂ مالیاتترقی (NYC Department of Finance, DOF)

1. یہ کیسے کام کرتا ہے

SCRIE 62 اور اس سے زیادہ عمر کے اہل بزرگ شہریوں کو ان کا کرایہ منجمد کر کے سستی رہائش میں رہنے میں مدد کرتا ہے۔ کرایہ دار وہی کرایہ ادا کرنا جاری رکھ سکتے ہیں جو وہ ادا کر رہے تھے چاہے ان کے مکان مالک نے کرایہ میں اضافہ کر دیا ہو۔ مکان مالک کو پراپرٹی ٹیکس کریڈٹ ملتا ہے جو نئے اور اصل کرایہ کی رقم کے درمیان فرق کو پورا کرتا ہے۔

  • جو بزرگ شہری مخصوص کرایے کے مکان یا ڈیولپمنٹس میں رہتے ہیں صرف وہی SCRIE کیلئے اہل ہو سکتے ہیں۔
  • مستقبل میں کرایہ کی اتنی ہی رقم ادا کرتے رہنے کے لیے وقت پر تجدید کریں جیسا کہ آپ ابھی کرتے ہیں۔
  • SCRIE کا اہل ہونے کے لیے آپ کو ٹیکس جمع کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔
  • درخواست دینے کیلئے آپ کو اپنے مکان مالک کی اجازت کی ضرورت نہیں ہے۔
  • NYC رینٹ فریز پروگرام میں معذور افراد کے لیے معذوری کے کرایے میں اضافہ کی رعایت (Disability Rent Increase Exemption, DRIE) بھی شامل ہے۔

2. اپنی اہلیت کا تعین کریں

SCRIE کا اہل ہونے کے لیے، آپ کو ان تمام سوالات کا جواب "ہاں” میں دینے کے قابل ہونا چاہیے:

  1. کیا آپ کی عمر 62 یا اس سے زائد ہے؟
  2. کیا آپ کا نام لیز پر درج ہے (یا اگر آپ Mitchell-Lama ڈیولپمنٹ میں رہتے ہیں تو شیئر سرٹیفکیٹ ہے)؟
  3. کیا آپ کی مشترکہ گھریلو آمدنی ایک سال میں 50,000$ یا اس سے کم ہے؟
  4. کیا آپ اپنی ماہانہ آمدنی کا ایک تہائی سے زیادہ کرایہ پر خرچ کرتے ہیں؟
  5. کیا آپ NYC میں رہائش کی ان اقسام میں سے کسی ایک میں رہتے ہیں؟
    • کرایہ کے مستحکم اپارٹمنٹ میں
    • کرایہ کنٹرول شدہ اپارٹمنٹ میں
    • کرایہ کے ریگولیٹڈ ہوٹل یا سنگل روم آکوپنسی یونٹ میں
    • Mitchell-Lama کی ڈیولپمنٹ میں
    • لمیٹیڈ ڈیویڈنڈ ہاؤسنگ کمپنی کی ڈیولپمنٹ میں
    • ری ڈیولپمنٹ کمپنی کی ڈیولپمنٹ میں
    • ہاؤسنگ ڈویلپمنٹ فنڈ کمپنی کی ڈیولپمنٹ میں

یہ دیکھنے کے لیے کہ کیا آپ اس اور دیگر 30 پروگرامز کے لیے اہل ہیں، ایک مختصر سروے میں حصہ لیں۔

کیا میں اہل ہوں؟

3. درخواست کیسے دیں

آپ کی آپشنز یہاں ہیں۔

بذریعہ ڈاک درخواست دیں

بذریعہ فون درخواست دیں

اس پر بعد میں واپس آئیں۔
ہم آپ کو اس صفحے کا ایک لنک بھی بھیج سکتے ہیں، تاکہ آپ کی اس وقت واپس آنے میں مدد کی جا سکے، جب آپ تیار ہوں۔

اس پروگرام کے حوالے سے مدد حاصل کرنے کے مزید طریقے

آن لائن مزید جانیں

مزید جاننے کے لیے NYC رینٹ فریز پروگرام کی ویب سائٹ ملاحظہ کریں۔

اگر آپ HPD ڈیولپمنٹ میں رہتے ہیں تو HPD کی زیر نگرانی SCRIE کے بارے میں مزید جاننے کیلئے HPD کی ویب سائٹ ملاحظہ کریں۔

SCRIE سے رابطہ کریں

محکمہ مالیات سے مدد طلب کریں۔

HPD کو ای میل کریں

HPD کے زیر نگرانی SCRIE کے بارے میں سوالات کیلئے، [email protected] پر ای میل کریں

311 پر کال کریں

SCRIE کے بارے میں پوچھیں۔

TTY کا استعمال کر کے SCRIE کو کال کریں

اگر آپ کو سننے میں دشواری ہوتی ہے تو 212‎-639-9675 پر کال کریں۔

HPD کو کال کریں

HPD کے زیر نگرانی SCRIE کے بارے میں اگر آپ کے سوالات ہوں تو ‎212-863-8494 پر کال کریں۔

درخواست کے حوالے سے مدد حاصل کریں

NYC کے عوامی مشغولیت کے یونٹ کے کسی ماہرِ خصوصی سے DHE کے حوالے سے درخواست دینے میں بالمشافہ مدد حاصل کرنے کے لیے 929-252-7242 پر کال کریں۔

Last Updated دسمبر 8, 2023

Stay updated on benefits

Get occasional emails about benefits news, upcoming enrollment periods, and deadlines. Translations are available in 11 languages.