اس صفحے پر واپس جائیں: https://access.nyc.gov/ur/programs/senior-citizens-rent-increase-exemption-%e2%80%8bscrie/
بزرگ افراد کے کرایہ میں اضافہ نہ کرنا
سینئر سٹیزنز کا کرایہ میں اضافہ سے استثناء (SCRIE) | NYC شعبۂ مالیاتترقی (NYC Department of Finance, DOF)
1. یہ کیسے کام کرتا ہے
SCRIE اہل قرار پانے والے ان بزرگ شہریوں کا کرایہ منجمد کر کے سستی رہائش گاہ میں رہنے میں مدد کرتا ہے جن کی عمر 62 سال اور اس سے زیادہ ہے۔ کرایہ دار منجمد کرایہ ادا کرتے ہیں۔ پراپرٹی ٹیکس کریڈٹ اصل کرایہ کی رقم اور منجمد کرایے کے درمیان فرق کا احاطہ کرتا ہے۔
- اگر آپ SCRIE کیلئے درخواست دیتے ہیں اور وقت پر تجدید کراتے ہیں تو ممکن ہے کہ آپ کو مستقبل میں کرایہ کی اتنی ہی رقم ادا کرنی پڑے جتنی آپ ابھی کرتے ہیں۔
- جو بزرگ شہری مخصوص کرایے یا ڈیولپمنٹس میں رہتے ہیں وہ SCRIE کیلئے اہل ہو سکتے ہیں۔
- اگر آپ نے اپنے ٹیکس جمع نہیں کرائے ہیں تب بھی آپ SCRIE کیلئے اہل ہو سکتے ہیں۔
- درخواست دینے کیلئے آپ کو اپنے مکان مالک کی اجازت کی ضرورت نہیں ہے۔
- درخواست دینے کے بعد، جواب موصول ہونے میں لگ بھگ 10 سے 15 دن لگتے ہیں۔
- NYC رینٹ فریز پروگرام میں معذوری کے سبب کرایہ میں اضافہ سے استثناء (Disability Rent Increase Exemption, DRIE) بھی شامل ہے۔
اگلا سیکشن:
اس پروگرام کے حوالے سے مدد حاصل کرنے کے مزید طریقے
ویب سائٹس ملاحظہ کریں
مزید جاننے کے لیے NYC رینٹ فریز پروگرام کی ویب سائٹ ملاحظہ کریں۔
COVID-19 کے دوران کرایہ منجمد کرنے کے پروگرام (SCRIE اور DRIE) کیلئے اکثر پوچھے گئے سوالات کا جائزہ لیں۔
اگر آپ HPD ڈیولپمنٹ میں رہتے ہیں تو HPD کی زیر نگرانی SCRIE کے بارے میں مزید جاننے کیلئے HPD کی ویب سائٹ ملاحظہ کریں۔
IE سے رابطہ کریں
محکمہ مالیات سےمدد کی درخواست کریں۔
HPD کو ای میل کریں
HPD کے زیر نگرانی SCRIE کے بارے میں سوالات کیلئے، SCRIE@hpd.nyc.gov پر ای میل کریں
311 پر کال کریں
SCRIE ماہرین سے بات کرنے کا کہیں
TTY کا استعمال کر کے SCRIE کو کال کریں
اگر آپ کو سننے میں دشواری ہوتی ہے تو 9675-639-212 پر کال کریں۔
HPD کو کال کریں
HPD کے زیر نگرانی SCRIE کے بارے میں اگر آپ کے سوالات ہوں تو 8494-863-212 پر کال کریں۔tra
2. اپنی اہلیت کا تعین کریں
SCRIE کی اہلیت کے لیے آپ کو درج سوالات کے جوابات ہاں میں دینے کے قابل ہونا چاہیئے:
- کیا آپ کی عمر 62 سال یا اس سے زیادہ ہے؟
- کیا لیز میں آپ کا نام شامل ہے؟
- کیا آپ کے گھرانے کی مجموعی سالانہ آمدنی $50,000 یا اس سے کم ہے؟
- کیا آپ اپنی ماہانہ آمدنی کے تیسرے حصے سے زیادہ رقم کرایہ پر خرچ کرتے/کرتی ہیں؟
- کیا آپ NYC میں درج ذیل میں سے کسی قسم کی رہائش گاہ میں رہتے/رہتی ہیں؟
- مستحکم شدہ کرایہ کا اپارٹمنٹ
- کنٹرول شدہ کرایہ کا اپارٹمنٹ
- زیر ضابطہ کرایہ کا کوئی ہوٹل یا سنگل روم کا کوئی رہائشی یونٹ
- Mitchell-Lama ڈیولپمنٹ
- لمیٹڈ ڈیویڈینڈ ہاؤسنگ کمپنی (Limited Dividend Housing Company) کی ڈیولپمنٹ
- Redevelopment Company (ری ڈیولپمنٹ کمپنی) کی ڈیولپمنٹ
- Housing Development Fund Company (ہاؤسنگ ڈیولپمنٹ فنڈ کمپنی، HDFC) کی ڈیولپمنٹ
یہ دیکھنے کے لیے کہ کیا آپ اس اور دیگر 30 پروگرامز کے لیے اہل ہیں، ایک مختصر سروے میں حصہ لیں۔
کیا میں اہل ہوں؟اگلا سیکشن:
3. آپ کو کیا شامل کرنے کی ضرورت ہے
SCRIE کے لیے درخواست دینے کے لیے، آپ کو ان دستاویزات کی کاپیاں درکار ہوں گی جن سے ثابت ہوتا ہو کہ:
- آپ کون ہیں (اور آپ کی عمر کیا ہے)
- آپ کہاں رہتے ہیں
- آپ کو اپنا کرایہ ثابت کرنا ہوگا جس میں سابقہ اور موجودہ دستاویزات یا لیز شامل ہیں۔
- آمدنی
- اس میں آپ کی آمدنی اور گھرانہ کے ان تمام اراکین کی آمدنی شامل ہے جو آپ کی درخواست جمع کرانے سے ایک سال پہلے آپ کے اپارٹمنٹ میں رہتے تھے۔ مثال کے طور پر، اگر آپ 2022 میں درخواست دیتے ہیں، تو آپ کو 2021 کیلئے آمدنی کی معلومات کی ضرورت ہوگی۔
آپ کی شناخت کا ثبوت
درخواست دینے والے ہر شخص کے لیے، کوئی ایک دستاویز:
- ڈرائیورز لائسنس یا سرکاری تصویری شناخت
- IDNYC
- پیدائش کا سرٹیفیکیٹ
- بپتسمہ کا/دیگر مذہبی سرٹیفیکیٹ
- پاسپورٹ
- زیر کفالت افراد کے لیے سوشل سیکیورٹی کارڈ
- سوشل سیکیورٹی کارڈ یا ITIN
- شادی کا لائسنس
- میڈی کیڈ کارڈ
- حقوق قومیت عطا ہونے کا سرٹیفیکیٹ
- پیدائش کے سرکاری ریکارڈ
- اسکول کے سرکاری ریکارڈ
- تاریخ پیدائش ظاہر کرنے والا دیگر سرکاری ریکارڈ
- گود لینے کے ریکارڈ
آپ کے رہنے کی جگہ کا ثبوت
گھرانے کے لیے، تمام قابل اطلاق کی ایک نقل:
مستحکم شدہ کرایہ والے اپارٹمنٹ کے لئے
- لیزز – پچھلی اور موجودہ ایک یا دو سالہ لیز جس پر آپ کے اور مالک مکان کے دستخط ہوں
- ترجیحی رینٹ رائڈر، اگر قابل اطلاق ہو
- کم آمدنی ہاؤسنگ ٹیکس کریڈٹ (LIHTC) یا 80/20 یا 60/40 رائڈر (اگر قابل اطلاق ہو) یا DHCR رینٹ ہسٹری
- ڈویژن برائے ہاؤسنگ و کمیونٹی تجدید (DHCR) کی جانب سے جاری کئے گئے کسی قسم کے حالیہ میجر کیپیٹل امپروومنٹ (MCI) احکامات
پابند کردہ کرایہ والے اپارٹمنٹ کے لئے (ان تمام کی ایک نقل)
- سابقہ تقویمی سال کا نوٹس آف انکریز ان میکسیمم بیس رینٹ اور میکسیمم کولیکٹ ایبل رینٹ فارم RN-26
- موجودہ تقویمی سال کا نوٹس آف انکریز ان میکسیمم بیس رینٹ اور میکسیمم کولیکٹ ایبل رینٹ فارم RN-26
منضبط کردہ کرایہ والا ہوٹل یونٹ کے لئے
- پچھلے اور موجودہ سال کے لیے DHCR سالانہ اپارٹمنٹ کی رجسٹریشن
- انتظامیہ یا مالک کی طرف سے کرایہ میں اضافہ کا دستخط شدہ خط
- DHCR کرایہ کی تاریخ
- ڈویژن برائے ہاؤسنگ و کمیونٹی تجدید (DHCR) کی جانب سے جاری کئے گئے کسی قسم کے حالیہ میجر کیپیٹل امپروومنٹ (MCI) احکامات
مچل لاما لمیٹڈ ڈیویڈنڈ ری ڈیولپمنٹ (ان تمام کی ایک نقل)
- کرائے کے ریکارڈ کا پرنٹ آؤٹ یا آپ کی انتظامیہ کے دفتر کی جانب سے کرائے میں پچھلے اضافے کی تاریخ اور اضافے سے قبل اور بعد میں ادا کی جانے والے رقم کا حامل خط
- ہاؤسنگ پریزرویشن اینڈ ڈیولپمنٹ (HPD) یا ڈویژن برائے ہاؤسنگ و کمیونٹی تجدید (DHCR) کے کمشنر کا آرڈر
Housing Development Fund Company (ہاؤسنگ ڈیولپمنٹ فنڈ کمپنی، HDFC) کے لیے
- رینٹ یا کیریئنگ چارج انکریز کا اطلاع نامہ جس پر HDFC کی انتظامیہ کے دستخط ہوں
- شیئر سرٹیفیکیٹ کی نقل (اگر قابل اطلاق ہو)
گھرانے کی آمدنی کا ثبوت
کمانے والے ہر شخص کی آمدنی کے ہر ذریعے کے لیے، کوئی ایک دستاویز:
اجرت اور تنخواہ
- W-2 فارم
- انکم ٹیکس ریٹرن
سیلف ایمپلائمنٹ
- 1099-G
- ایوارڈ لیٹر/سرٹیفیکیٹ
- NYS محکمۂ لیبر کی جانب سے خط و کتابت
نقد امداد کی گرانٹ
- نقد امداد کے بجٹ کا خط
بےروزگاری کی آمدنی
- ایوارڈ لیٹر/سرٹیفیکیٹ
- بینیفٹ کا موجودہ چیک
سوشل سیکیورٹی بینیفٹس (SSI، ڈیپنڈنٹ، معذوری، پسماندگان کا، ریٹائرمنٹ)
- سوشل سیکیورٹی انتظامیہ کی جانب سے خط و کتابت جس میں پچھلے تقویمی سال کے دوران ادا کردہ بینیفٹ کی رقم درج ہو (مثلاً SSI بینیفٹ کے لیے ادائیگی میں تبدیلی کا اطلاع نامہ، یا SSA-1099 SSDI بینیفٹ)
سابقہ فوجیوں کے بینیفٹس
- ویٹیرنز ایڈمنسٹریشن کی جانب سے خط و کتابت جس میں پچھلے تقویمی سال کے دوران ادا کردہ معذوری کی پنشن یا معاوضے کی رقم درج ہو
پنشن/سالانہ وظیفہ/IRA
- 1099-R
- پنشن یا سالانہ وظیفہ کی اسٹیٹمنٹ
سود/ڈیویڈنڈ/رائلٹی
- 1099-DIV
- 1099-INT
- بینک، کریڈٹ یونین یا مالیاتی ادارے کی اسٹیٹمنٹ
خاندان کے دیگر افراد کی جانب سے معاونت
- کسی دوست/خاندان کے فرد کی جانب سے دستخط شدہ خط، جس میں مالی معاونت کی رقم درج ہو
طالب علم کی شناخت کا ثبوت
کسی بھی ایسے طالب علم کیلئے جو کام نہیں کرتا ہے:
- طالب عالم کی حالت کا خط
اگلا سیکشن:
4. درخواست کیسے دیں
آپ کی آپشنز یہاں ہیں۔
آن لائن درخواست دیں
آن لائن درخواست دیں
اگر آپ پہلی بار SCRIE کیلئے درخواست دے رہے ہیں، تو آپ آن لائن درخواست دے سکتے ہیں۔
ورچوئل اپائنٹمنٹ کے دوران درخواست دیں
آپ ورچوئل اپائنٹمنٹ کا شیڈول بنا کر SCRIE کو درخواست دینے میں مدد حاصل کر سکتے ہیں؟ شیڈول بناتے وقت:
- "سلیکٹ سروس” کے تحت، کرایہ دار اور مکان مالک کے استثنیٰ کے پروگراموں کا انتخاب کریں۔ پھر، "رینٹل فریز (SCRIE یا DRIE) ابتدائی درخواست کا انتخاب کریں۔
- "منتخب مقام” کے تحت، "مرضی ورچوئل اپائنٹمنٹس” کو منتخب کریں۔
- تاریخ اور وقت منتخب کریں۔ پھر، اپنی اپائنٹمنٹ لینے کیلئے اپنی رابطہ کی معلومات پُر کریں۔
بذریعہ ڈاک درخواست دیں
- ایک ابتدائی درخواست پرنٹ کریں اور اسے پُر کریں۔ آپ SCRIE اسسٹنس سنٹر جا کر بھی لے سکتے ہیں یا ایپلیکیشن بھیجنے کی درخواست کرنے کیلئے 311 پر کال بھی کر سکتے ہیں۔
- معاون دستاویزات کے ساتھ اپنی مکمل اور دستخط شدہ درخواست بذریعہ ڈاک اس پتہ پر بھیجیں:
Rent Freeze Program – SCRIE
P.O. Box 3179
Union, NJ 07083
اگر آپ Mitchell-Lama یا Redevelopment کمپنی ڈویلپمنٹ ہاؤسنگ میں رہتے ہیں:
HPD SCRIE ایپلیکیشن ڈاؤن لوڈ کریں اور اسے اس پتہ پر ڈاک سے بھیج دیں:
HPD SCRIE Unit
One Hundred Gold Street. 7th floor
New York, New York, 10038
- آپ اپنی مکمل شدہ درخواست SCRIE@hpd.nyc.gov پر ای میل بھی کر سکتے ہیں۔
بذریعہ فون درخواست دیں
اگر آپ Mitchell-Lama یا Redevelopment کمپنی ڈویلپمنٹ کی رہائش میں رہتے ہیں تو HPD کے زیر نگرانی SCRIE کیلئے درخواست دینے کے واسطے HPD کو8494-863-212 پر کال کریں۔
خود جا کر درخواست دیں
درخواست دینے کیلئے اپنے نزدیک ایک محکمہ مالیات کا امدادی مرکز تلاش کریں۔ آپ کو کسی سنٹر میں جانے کیلئے اپائنٹمنٹ لینا پڑ سکتا ہے۔
اس پر بعد میں واپس آئیں۔
ہم آپ کو اس صفحے کا ایک لنک بھی بھیج سکتے ہیں، تاکہ آپ کی اس وقت واپس آنے میں مدد کی جا سکے، جب آپ تیار ہوں۔
اپنا ای میل یا فون نمبر فراہم کر کے، آپ اپنے ACCESS NYC عوامی بینیفٹس کی اسکریننگ کے نتائج کے حوالے سے سٹی آف نیو یارک کی جانب سے رابطہ کئے جانے پر اتفاق کرتے/کرتی ہیں۔ ACCESS NYC میں آپ کی سرگرمی گمنام ہوتی ہے مگر اپنا فون نمبر فراہم کرنے سے آپ کی شناخت ہو سکتی ہے اور اس بات کا پتہ چل سکتا ہے کہ آپ نے ویب سائیٹ استعمال کی ہے۔ اس بارے میں مزید جاننے کے لیے کہ سٹی آپ کی جانب سے ACCESS NYC کے ساتھ اشتراک کئے گئے ڈیٹا کو کیسے استعمال کر سکتا ہے،Terms of Use for NYC.gov او Privacy Policy for NYC.gov.
اس پروگرام کے حوالے سے مدد حاصل کرنے کے مزید طریقے
ویب سائٹس ملاحظہ کریں
مزید جاننے کے لیے NYC رینٹ فریز پروگرام کی ویب سائٹ ملاحظہ کریں۔
COVID-19 کے دوران کرایہ منجمد کرنے کے پروگرام (SCRIE اور DRIE) کیلئے اکثر پوچھے گئے سوالات کا جائزہ لیں۔
اگر آپ HPD ڈیولپمنٹ میں رہتے ہیں تو HPD کی زیر نگرانی SCRIE کے بارے میں مزید جاننے کیلئے HPD کی ویب سائٹ ملاحظہ کریں۔
IE سے رابطہ کریں
محکمہ مالیات سےمدد کی درخواست کریں۔
HPD کو ای میل کریں
HPD کے زیر نگرانی SCRIE کے بارے میں سوالات کیلئے، SCRIE@hpd.nyc.gov پر ای میل کریں
311 پر کال کریں
SCRIE ماہرین سے بات کرنے کا کہیں
TTY کا استعمال کر کے SCRIE کو کال کریں
اگر آپ کو سننے میں دشواری ہوتی ہے تو 9675-639-212 پر کال کریں۔
HPD کو کال کریں
HPD کے زیر نگرانی SCRIE کے بارے میں اگر آپ کے سوالات ہوں تو 8494-863-212 پر کال کریں۔tra
Thank you for your feedback.
Something went wrong. Please try again later.