مرکزی متن پر جائیں
نقدی اور اخراجات

وفاقی طالب علم کے قرض کی ایک وقتی تنسیخ

وفاقی طالب علم کے قرض کے حوالے سے قرض میں تخفیف کا منصوبہ | U.S. محکمہ تعلیم (ED)

1. یہ کیسے کام کرتا ہے

ایڈر گریجوئیٹ قرضوں، گریجوئیٹ قرضوں، شریک حیات کے لیے قرضوں یا والد/والدہ PLUS & گراڈ PLUS قرضوں کے حامل افراد طالب علم کے قرض کی تنسیخ کی مد میں $20,000 تک حاصل کر سکتے ہیں۔

  • وفاقی طالب علم کے قرض کی ایک وقتی تنسیخ فی الوقت درخواستیں قبول نہیں کر رہی۔
  • US کا شہری ہونا لازم ہے۔
  • قرض میں رعایت کا اطلاق صرف ان قرضوں کے فنڈز پر ہوتا ہے جو آپ نے 30 جون 2022 سے پہلے حاصل کیے تھے۔
  • درخواست 31 دسمبر 2023 تک کھلی رہے گی۔
  • آپ قرض کی ایسی کسی بھی ادائیگی کے لیے ری فنڈ حاصل کریں گے جو آپ نے وفاقی ادائیگی کے تعطل (13 مارچ 2020 کے بعد کسی بھی وقت) کی تھی اگر:
    • آپ کامیابی کے ساتھ قرض میں رعایت کے لیے درخواست دیتے اور حاصل کرتے ہیں اور
    • رضاکارانہ ادائیگیاں جو آپ نے تعطل کے دوران کی تھیں ان کی وجہ سے آپ کے قرض کا توازن آپ کی اہل زیادہ سے زیادہ قرض میں رعایت کی رقم سے نیچے آ جاتا ہے لیکن مکمل طور پر آپ کے قرض کی ادائیگی نہیں کرتا۔
    • اگر آپ نے ادائیگی کے تعطل کے دوران اپنا مکمل قرضہ ادا کیا تھا، تو ری فنڈ کے لیے اپنے خدمت فراہم کار سے رابطہ کریں۔ آپ کے قرضوں کے آپ کے طالب علم کے قرض کے توازن میں شامل ہو جانے کے بعد، آپ تنسیخ کے اہل ہو جاتے ہیں۔
  • اگر آپ (13 مارچ 2020) سے شروع ہونے والے وفاقی ادائیگی کے تعطل سے پہلے اپنے قرضوں کی ادائیگی کر دیتے ہیں، تو آپ قرض کی کوئی تنسیخ حاصل نہیں کریں گے۔
  • وفاقی امداد برائے طالب علم کے ویب پیج پر مزید جانیں۔

2. اپنی اہلیت کا تعین کریں

اگر آپ کے پاس اہل قرضے ہیں اور آمدنی کے درج ذیل تقاضوں پر پورا اترتے ہیں تو آپ قرض کی تنسیخ حاصل کر سکتے ہیں:

ٹیکس فائلنگ اسٹیٹس 2020 یا 2021 کی آمدنی
ٹیکسز فائل نہیں کیے وفاقی ٹیکسز فائل کرنے کے لیے درکار آمدنی سے کم کمایا تھا
غیر شادی شدہ $125,000 سے کم
شادی شدہ ہیں، علیحدہ طور پر ٹیکسز فائل کیے تھے $125,000 سے کم
شادی شدہ ہیں، مشترکہ طور پر ٹیکسز فائل کیے تھے $250,000 سے کم
گھرانے کا سربراہ $250,000 سے کم
اہل بیوہ (رنڈوا) $250,000 سے کم

آپ حاصل کر سکتے ہیں:

  • قرض کی تنسیخ کی مد میں $20,000 تک اگر آپ کے پاس وفاقی قرضے برائے طالب علم ہیں اور پیل گرانٹس حاصل کرتے تھے۔
  • قرض کی تنسیخ کی مد میں $10,000 تک اگر آپ کے پاس وفاقی قرضے برائے طالب علم ہیں اور پیل گرانٹس حاصل نہیں کرتے تھے۔

تنسیخ کا اطلاق U.S. محکمہ تعلیم کے تصرف میں موجود کسی بھی طالب علم کے قرضے پر ہوتا ہے، بشمول انڈر گریجوئیٹ قرضے، گریجوئیٹ قرضے، شریک حیات کے لیے قرضے، والد/والدہ PLUS & گراڈ PLUS قرضے۔

تنسیخ کا اطلاق نجی طور پر زیر تصرف قرضوں پر نہیں ہوتا، بشمول نجی طور پر زیر تصرف پرکنز اور FEEL قرضے۔

یہ دیکھنے کے لیے کہ کیا آپ اس اور دیگر 30 پروگرامز کے لیے اہل ہیں، ایک مختصر سروے میں حصہ لیں۔

کیا میں اہل ہوں؟

3. آپ کو کیا شامل کرنے کی ضرورت ہے

4. درخواست کیسے دیں

آپ کی آپشنز یہاں ہیں۔

آن لائن درخواست دیں

وفاقی طالب علم کے قرض کی ایک وقتی تنسیخ فی الوقت درخواستیں قبول نہیں کر رہی۔

اس پر بعد میں واپس آئیں۔
ہم آپ کو اس صفحے کا ایک لنک بھی بھیج سکتے ہیں، تاکہ آپ کی اس وقت واپس آنے میں مدد کی جا سکے، جب آپ تیار ہوں۔

اس پروگرام کے حوالے سے مدد حاصل کرنے کے مزید طریقے

ویب سائٹ ملاحظہ کریں

مزید جاننے کے لیے وفاقی امداد برائے طالب علم کی ویب سائٹ ملاحظہ کریں۔

قرض معافی کے مزید پروگرامز اور معلومات NYC کی صارف اور کارکن کی حفاظت پر تلاش کریں۔

Last Updated پیر, نومبر 21st, 10:09صبح

Stay updated on benefits

Get occasional emails about benefits news, upcoming enrollment periods, and deadlines. Translations are available in 11 languages.