مرکزی متن پر جائیں
کھانا

کھانا خریدنے کے لیے رقم

Supplemental Nutrition Assistance Program (SNAP) | انسانی وسا‏ئل انتظامیہ (NYC Human Resources Administration, HRA)

1. یہ کیسے کام کرتا ہے

SNAP کے ساتھ گروسریز کے لیے ادائیگی میں مدد حاصل کریں، جن کو پہلے فوڈ اسٹامپ کہا جاتا تھا۔ آپ کو ڈیبٹ کارڈ میں رقم ملے گی جو کہ بہت سے گروسری اسٹورز اور فارمز مارکیٹس میں استعمال کی جا سکتی ہے۔

  • آپ نقد اعانت، SNAP اور Medicaid سب کے لیے ایک ہی وقت میں ACCESS HRA پر نقد اعانت کی درخواست کی وساطت سے درخواست دے سکتے/سکتی ہیں۔
  • اگر آپ اہل ہیں، تو آپ کو 30 دنوں کے اندر اپنی مراعات حاصل ہو جائیں گی۔
  • اپنی صورتحال کی بنیاد پر، آپ SNAP کے لیے اہل ہو سکتے/سکتی ہیں بھلے ہی آپ امریکی شہری نہ ہوں۔
  • آپ کسی ایسے شخص کو آپ کے لیے درخواست دینے کی اجازت دے سکتے ہیں جو آپ کے گھریلو حالات سے واقف ہے۔

2. اپنی اہلیت کا تعین کریں

یہ پروگرام کئی چیزوں کو دیکھ کر فیصلہ کرتا ہے کہ آیا آپ اہل ہیں یا نہیں۔ ان میں شامل ہیں:

  • آپ کتنے پیسے کماتے ہیں
  • آپ کو مراعات سے کتنی رقم ملتی ہے
  • آپ کے گھرانے میں کل کتنے افراد ہیں

یہ دیکھنے کے لیے کہ کیا آپ اس اور دیگر 30 پروگرامز کے لیے اہل ہیں، ایک مختصر سروے میں حصہ لیں۔

کیا میں اہل ہوں؟

3. آپ کو کیا شامل کرنے کی ضرورت ہے

اپنی مطلوبہ دستاویزات دیکھنے کے لیے SNAP دستاویزی رہنمائی کو دیکھیں۔

4. درخواست کیسے دیں

آپ کی آپشنز یہاں ہیں۔

آن لائن درخواست دیں

  1. ACCESS HRA کو استعمال کرتے ہوئے آن لائن درخواست دیں۔ آپ نقد اعانت، SNAP اور Medicaid سب کے لیے بیک وقت درخواست دے سکتے/سکتی ہیں۔
  2. NYC HRA Document Upload ایپ کا استعمال کر کے اپنی دستاویزات کو اسکین کریں جو کہ iTunes Store (برائے iPhones) پر یا Google Play Store (برائے Android فونز) پر مفت میں دستیاب ہے۔
  3. اپنی درخواست جمع کرنے کے بعد آپ کو اہلیتی مصاحبہ (انٹرویو) میں شریک ہونا پڑے گا۔ آپ SNAP سنٹر میں آئے بغیر اپنا انٹرویو ٹیلی فون پر دے سکتے ہیں۔
  4. آپ ACCESS HRA‏ پر جا کر اپنی درخواست کے اسٹیٹس کی پڑتال کر سکتے ہیں۔
  5. آپ کو ہر سال ایک بار SNAP کے لیے دوبارہ تصدیق کرنے کی ضرورت ہوگی۔ SNAP دفتر آپ کے مکمل کرنے اور HRA (انسانی وسائل انتظامیہ) کو واپس ارسال کرنے کے لیے ایک باز تصدیق کاری پیکٹ آپ کو بھیجے گا۔ آپ ACCESS HRA پر آن لائن بھی باز تصدیق انجام دے سکتے ہیں۔ اپنی ازسرنو تصدیق جمع کروا دینے کے بعد، انٹرویو کے لیے 718-SNAP-Now کو (718-762-7669) پر کال کریں۔

آن لائن درخواست دیں

بذریعہ ڈاک درخواست دیں

خود جا کر درخواست دیں

اس پر بعد میں واپس آئیں۔
ہم آپ کو اس صفحے کا ایک لنک بھی بھیج سکتے ہیں، تاکہ آپ کی اس وقت واپس آنے میں مدد کی جا سکے، جب آپ تیار ہوں۔

اس پروگرام کے حوالے سے مدد حاصل کرنے کے مزید طریقے

ویب سائٹ ملاحظہ کریں

اس پروگرام کے متعلق مزید جاننے کے لیے SNAP ویب سائٹ کو ملاحظہ کریں۔

311 پر کال کریں

SNAP کے متعلق پوچھیں۔

HRA کو کال کریں

مزید معلومات کے لیے 718-557-1399 پر HRA انفولائن کو فون کریں۔

SNAP سینٹر یا کمیونٹی تنظیم پر جائیں

ذاتی طور پر مدد حاصل کرنے کے لیے SNAP سینٹر یا اپنی مقامی کمیونٹی پر مبنی تنظیم (CBO) میں جائیں۔

Last Updated دسمبر 14, 2023

Stay updated on benefits

Get occasional emails about benefits news, upcoming enrollment periods, and deadlines. Translations are available in 11 languages.