مرکزی متن پر جائیں
رہائش

سابقہ فوجیوں کے لئے معاونتی رہائش

سابق فوجیوں کے امور سے متعلق تعاون یافتہ رہائش (HUD-VASH) | امریکی محکمہ برائے سابق فوجیوں کے امور (U.S. Department of Veterans Affairs, VA), امریکی محکمہ برائے ہاؤسنگ اور شہری ترقی (U.S Department of Housing & Urban Development, HUD)

1. یہ کیسے کام کرتا ہے

HUD-VASH سابق فوجیوں اور ان کے خاندانوں کی مدد کرتا ہے جو بے گھر ہیں اور مستقل رہائش کی تلاش میں ہیں۔ سابق فوجیوں کو سیکشن 8 رینٹل واؤچر ملتا ہے جس سے رہائش کی جگہ کی ادائیگی میں مدد ملتی ہے۔ VA کیس مینیجر سابق فوجیوں کو دیگر معاون خدمات سے بھی جوڑ سکتے ہیں۔

  • کیس انتظام اس پروگرام کا ایک اہم حصہ ہے اور آپ کو اس میں شرکت کرنا ہو گی
  • اپنے رہائشی واؤچرز کو برقرار رکھنے کے لئے آپ کو ہر سال دوبارہ تصدیق کرنی چاہیئے
  • آپ کو اپنی ماہانہ آمدنی کا 30% لازمی طور پر کرایہ کی مد میں دینا چاہیئے، باقی رقم بذریعہ واؤچر ادا ہو گی

2. اپنی اہلیت کا تعین کریں

UD-VASH کا اہل ہونے کے لیے:

  • آپ کا VA کی نگہداشت صحت کا اہل ہونا ضروری ہے۔
  • آپ کا بے گھر ہونا ضروری ہے۔
  • پروگرام کے رہنما خطوط کے اندر آپ کی آمدنی کا ہونا ضروری ہے۔
  • VA سے کیس مینجمنٹ حاصل کرنے کے لیے آپ کا تیار ہونا ضروری ہے۔

3. درخواست کیسے دیں

آپ کی آپشنز یہاں ہیں۔

بذریعہ فون درخواست دیں

نیشنل کال سنٹر فار ہوم لیس ویٹرنز کو 3838-424-877 پر کال کریں۔ وہ آپ کو HUD-VASH کے حوالہ کے لیے آپ کے مقامی VA ہوم لیس پروگرام سے مربوط کریں گے۔

اس پر بعد میں واپس آئیں۔
ہم آپ کو اس صفحے کا ایک لنک بھی بھیج سکتے ہیں، تاکہ آپ کی اس وقت واپس آنے میں مدد کی جا سکے، جب آپ تیار ہوں۔

اس پروگرام کے حوالے سے مدد حاصل کرنے کے مزید طریقے

ویب سائٹ ملاحظہ کریں

مزید معلومات کے لیے HUD-VASH کی ویب سائٹ ملاحظہ کریں۔

Last Updated اگست 10, 2022

Stay updated on benefits

Get occasional emails about benefits news, upcoming enrollment periods, and deadlines. Translations are available in 11 languages.