مرکزی متن پر جائیں
کھانا

خاندان کے لیے صحت مند غذا

خصوصی تکملاتی تغذیہ پروگرام برائے خواتین شیر خواران و اطفال (WIC) | NYS محکمہ صحت (NYS Department of Health, NYSDOH)

1. یہ کیسے کام کرتا ہے

WIC کم آمدنی والی خواتین اور ان کے بچوں کی غذا خرید نے میں مدد کرتی ہے۔ آپ کو غذا خریدنے کے لیے ایک eWIC کارڈ حاصل ہوگا۔ آپ کو تغذیاتی مشاورت، رضاعی مدد، تعلیم صحت، جیسی خدمات تک رسائی اور دیگر پروگراموں کے سفارش نامے بھی حاصل ہوں گے۔

  • WIC عملہ اس کے تعین میں آپ کی مدد کرے گا کہ آپ اور آپ کے بچوں کے لیے کون سے غذائی (فوڈ) پیکج موزوں ہیں۔
  • WIC کا استعمال بعض غذائیں خریدنے میں کیا جا سکتا ہے ۔ کھانا ان دکانوں سے خریدنا چاہیے جہاں WIC کو قبول کیا جاتا ہے۔ WIC اگر ضرورت ہو تو شیر خواروں کے لیے غذائی فارمولہ خریدنے میں بھی آپ کی مدد کر سکتا ہے۔
  • WIC حاصل کرنے کے لیے آپ کا امریکی شہری ہونا ضروری نہیں ہے۔

2. اپنی اہلیت کا تعین کریں

اگر آپ ان سوالوں کا جواب ہاں میں دے سکیں تو آپ اہل ہو سکتے ہیں:

  1. کیا آپ ان میں سے ایک ہیں؟
    • حاملہ
    • چھ ماہ تک کی عمر کے بچے کی ماں
    • 12 ماہ تک کی عمر کے بچے کو دودھ پلانے والی ماں
    • پانچ سال تک کی عمر کے بچے کے والدین یا نگہداشت فراہم کنندہ
  2. کیا آپ نیویارک اسٹیٹ میں رہتی ہیں؟
  3. کیا آپ کی آمدنی چارٹ میں ظاہر کی گئی سطح پر زیادہ ہے یا اس سے کم ہے؟
گھرانہ کا سائز مجموعی سالانہ آمدنی
1 $26,973
2 $36,482
3 $45,991
4 $55,500
5 $65,009
6 $74,518
7 $84,027
8 $93,536
ہر اضافی ممبر کے لیے، شامل کریں: $9,509

آپ کو پہلے سے SNAP، Medicaid، یا TANF مراعات حاصل ہیں تو آپ WIC کے اہل ہو سکتے ہیں۔

یہ دیکھنے کے لیے کہ کیا آپ اس اور دیگر 30 پروگرامز کے لیے اہل ہیں، ایک مختصر سروے میں حصہ لیں۔

کیا میں اہل ہوں؟

3. درخواست کیسے دیں

آپ کی آپشنز یہاں ہیں۔

خود جا کر درخواست دیں

  1. اپنی مقامی WIC ایجنسی سے ملاقات کا وقت طے کریں یا 5006-522-800 پر گروپینگ اپ ہیلتھی ہاٹ لائن (Growing Up Healthy Hotline) کو فون کریں۔
  2. اپنے دستاویزات کے ہمراہ ملاقات کے وقت پر جائیں۔ WIC کے لیے درخواست دینے والے ہر فرد کا ملاقات کے وقت ہونا ضروری ہے۔
    • WIC ایجنسی آپ کو یہ بھی بتائے گی کہ کیا آپ کو اپنے نگہداشت صحت کے فراہم کار کے مکمل کردہ یہ WIC طبی سفارش فارم (Medical Referral Form) لانا ہے۔
    • اگر آپ کے بچے کی خصوصی غذائی ضروریات ہیں تو آپ کا نگہداشت صحت کا فراہم کار آپ ساتھ لانے کے لیے ایک مکمل شدہ طبی دستاویزات فارم (Medical Documentation Form) دے سکتا ہے۔
  3. آپ کی ملاقات کے دوران آپ اور آپ کے افراد خاندان کا جائزہ لیا جا سکتا ہے۔ اس میں فنگر اسٹک نمونۂ خون، لمبائی اور وزن اور آپ کی صحت اور تغذیاتی سروکاروں پر گفتگو شامل ہیں۔

ایک مقام تلاش کریں

اس پر بعد میں واپس آئیں۔
ہم آپ کو اس صفحے کا ایک لنک بھی بھیج سکتے ہیں، تاکہ آپ کی اس وقت واپس آنے میں مدد کی جا سکے، جب آپ تیار ہوں۔

اس پروگرام کے حوالے سے مدد حاصل کرنے کے مزید طریقے

مزید جانیں

مزید معلومات کے لیے ‏WIC‏ کی ویب سائٹ ملاحظہ کریں۔

311 پر کال کریں

Women, Infants, and Children (خواتین، شیرخوار اور بچے) کے حوالے سے معاونت طلب کریں۔

Growing Up Healthy ہاٹ لائن کو کال کریں

WIC کے بارے میں مزید معلومات کے لیے 5006-522-800 پر کال کریں۔

WIC کے کسی دفتر کا دورہ کریں

ذاتی طورپرمدد حاصل کرنے کے لیے اپنے قریب WIC کا کوئی دفترتلاش کریں۔

Last Updated جون 7, 2023

Stay updated on benefits

Get occasional emails about benefits news, upcoming enrollment periods, and deadlines. Translations are available in 11 languages.