مرکزی متن پر جائیں
کام

بزرگ بالغان کے لیے ملازمت کی تربیت اور تقرری

روزگار برائے بزرگ بالغان | NYC محکمہ برائے عمر رسیدگی (NYC کا محکمۂ عمر رسیدگی)

1. یہ کیسے کام کرتا ہے

روزگار برائے بزرگ بالغان 55 سال اور اس سے زائد عمر کے افراد کو ادائیگی کرنے کے دوران تیاری اور کام تلاش کرنے میں مدد کرتا ہے۔ بزرگ بالغان کمپیوٹرز استعمال کرنے، کام کی تلاش کرنے، رزیومیز لکھنے، اور مزید کی تربیت حاصل کرتے ہیں۔ مشورہ دینے کے لیے کیریئر کے مشیر بھی موجود ہیں۔

  • شہر بھر میں کئی اقسام کے کام کے لیے تقرری موجود ہے جس میں درج ذیل شامل ہیں:
    • ڈیٹا پروسیسنگ
    • انتظامی کام
    • کسٹمر سروس
    • سیکیورٹی سروسز
    • ایئرپورٹ سروسز
    • ہوم کیئر
  • شناخت، آمدنی، آپ جہاں رہتے ہیں وہاں کا، اور کام کرنے کی اہلیت کا ثبوت درکار ہے۔

2. اپنی اہلیت کا تعین کریں

ملازمتی پروگرام برائے بزرگ بالغان کے لیے اہل ہونے کے لیے، ضروری ہے کہ آپ:

  • 55 سال یا اس سے زیادہ عمر کے ہوں
  • پانچوں بورو میں سے کسی بورو میں رہائش پذیر ہوں
  • بے روزگارہوں
  • نئی مہارتیں سیکھنے کے لیے تیار ہوں
  • فعال طور پر ملازمت تلاش کرنے کا عہد کریں

آپ کی گھریلو آمدن اس چارٹ میں دکھائی گئی رقم کے برابر یا اس سے کم ہونی چاہیئے۔

گھرانہ کا سائز آپ کی آمدن (125% یا وفاقی غربت کی سطح سے کم)
1 $18,825
2 $25,550
3 $32,275
4 $39,000
5 $45,725
6 $52,450
7 $59,175
8 $65,900
ہر ایک اضافی شخص کیلئے $6,725 شامل کریں

 

3. درخواست کیسے دیں

آن لائن درخواست دیں

ہر منگل کے روز صبح 10:00 بجے منعقد ہونے والے، ورچوئل معلوماتی سیشن میں، بذریعہ Zoom شرکت کریں۔ انٹرسٹ فارم آن لائن مکمل کریں۔

یا، آپ ذاتی طور پر معلومات کے سیشن میں شرکت کر سکتے ہیں۔ Aging Connect سے 212-Aging-NY پر 212-244-6469 پر کال کر کے رجسٹر ہوں۔

اس پر بعد میں واپس آئیں۔
ہم آپ کو اس صفحے کا ایک لنک بھی بھیج سکتے ہیں، تاکہ آپ کی اس وقت واپس آنے میں مدد کی جا سکے، جب آپ تیار ہوں۔

اس پروگرام کے حوالے سے مدد حاصل کرنے کے مزید طریقے

مزید جانیں

مزید معلومات کے لیے NYC کے محکمۂ عمر رسیدگی کے بزرگ بالغان کی ملازمت کی ویب سائٹ ملاحظہ کریں۔

311 پر کال کریں

روزگار برائے بزرگ بالغان پروگرام کے متعلق پوچھیں۔

پر کال کریں۔

روزگار برائے بزرگ بالغان پروگرام کے متعلق مزید جاننے کے لیے 212-602-6958 پر کال کریں۔

Last Updated فروری 12, 2024