مرکزی متن پر جائیں

حرارت اور ‎یوٹیلیٹی کے اخراجات کے لیے رقم

گھریلو توانائی میں اعانت پروگرام (HEAP) | انسانی وسا‏ئل انتظامیہ (NYC Human Resources Administration, HRA), سٹیٹ آفس ٹمپریری اینڈ ڈس ابیلٹی اسسٹنس (NYS Office of Temporary and Disability Assistance, OTDA)

یہ کیسے کام کرتا ہے

HEAP‏ کم آمدنی والے گھرانوں کی اپنے گھروں کے حرارت کے اخراجات کو پورا کرنے میں مدد کرتا ہے۔ مذکورہ مراعت ایندھن، آپ کی یوٹیلیٹی کے ذریعے اور حرارتی آلات کی تبدیلی اور مرمتوں کے لیے ادائیگی کر سکتی ہے۔ مراعت براہ راست ہیٹنگ وینڈر یا یوٹیلیٹی کمپنی کو ادا کی جاتی ہے۔ اگر آپ کی حرارت آپ کے کرایے میں شامل ہے تب بھی آپ ‏HEAP‏ حاصل کر سکتے ہیں۔

HEAP‏ کے متعدد اجزا ہیں:

‏ مستقل مراعات‏ درخواستیں ‎7‏ اپریل ‎2025‏ کو بند ہ گئیں۔

ایک یک وقتی مراعت جو آپ کے گھر کو گرم کرنے کے لیے ادائیگی کرنے میں آپ کی مدد کر سکتی ہے۔

ہنگامی مراعات درخواستیں ‎7‏ اپریل ‎2025‏ کو بند ہ گئیں۔

اگر آپ حرارت ‎یا حرارت سے متعلق ہنامی حالت میں ہیں تو آپ کے گھر کر گرم کرنے میں آپ کی مدد۔

حرارتی آلات کی مرمت اور ریپلیسمنٹ کی مراعات درخواستیں 9 مئی ‎2025‏ کو بند ہ گئیں۔

آتش دان، بائلر،اور/‎یا آپ کے گھر کے ابتدائی حرارتی ماخذ کو رو بہ عمل رکھنے کے لیے ضروری دیگر لازمی حرارتی آ‏لات کی مرمت کرنے یا انہیں بدلنے میں کھر مالکوں کی مدد کرتی ہے۔

کلین اینڈ ٹیون مراعات (‏Clean and Tune Benefit‏)‏‏ درخواستیں 9 مئی ‎2025‏ کو بند ہ گئیں۔

توانائی کے لیے کارگار خدمات حاصل کرنے میں مکان مالکوں کی مدد کرتی ہے۔ اس میں بنیادی حرارتی آلات کی صفائي کرنا شامل ہے بلکہ اس میں چمنی کی صفائی، معمولی مرمتیں، یا کاربن مونو آکسائیڈ ڈیٹیکٹرز کی تنصیب بھی شامل ہو سکتی ہے، تاکہ حرارتی آلات کی محفوظ، مناسب، اور کارگر عمل آوری میں سہولت ملے۔

کولنگ اسسٹنس کا بینیفٹ درخواستیں کھلی ہیں۔

گھر کو ٹھنڈا رکھنے میں مدد کے لیے ایئر کنڈیشنر یا پنکھا خریدنے میں اور انسٹال کرنے میں گھر مالکوں کی مدد کرتی ہے۔


مزید معلومات

ویب سائٹ ملاحظہ کریں

اس پروگرام کے بارے میں مزید جاننے کے لیے ‏OTDA‏ کی ویب سائٹ برائے ‏HEAP‏ ملاحظہ کریں۔

311 پر کال کریں

گھریلو توانائی میں اعانت پروگرام میں مدد طلب کریں۔

HEAP‏ کو کال کریں

HEAP‏ کی جانب سے مدد کے لیے 718-557-1399 پر کال کریں۔


اس پر بعد میں واپس آئیں۔
ہم آپ کو اس صفحے کا ایک لنک بھی بھیج سکتے ہیں، تاکہ آپ کی اس وقت واپس آنے میں مدد کی جا سکے، جب آپ تیار ہوں۔


Last Updated مئی 27, 2025

مراعات سے باخبر رہیں

مراعات کی خبروں، آنے والے اندراج کی مدتوں، اور آخری تاریخوں کے بارے میں وقتا فوقتا ای میلز حاصل کریں۔ 11 زبانوں میں ترجمے دستیاب ہیں۔