1. یہ کیسے کام کرتا ہے
SNAP کی جانب سے گروسریز کی ادائیگی میں مدد حاصل کریں۔ SNAP کی مراعات کو کبھی کبھار خوراک نامے بھی کہا جاتا ہے۔ وہ ڈیبٹ کارڈ پر آ جاتی ہیں جو آپ کئی گروسری اسٹورز اور کسانوں کی مارکیٹس میں استعمال کر سکتے ہیں۔
- آپ نقد اعانت، SNAP اور Medicaid کی تجدید کے لیے تمام کیش اسسٹنس ایپلیکیشن کے ذریعے ACCESS HRA پر بیک وقت درخواست دے سکتے ہیں۔
- اگر آپ اہل ہیں، تو آپ کو 30 دنوں کے اندر اپنی مراعات حاصل ہو جائیں گی۔
- SNAP حاصل کرنے کے لیے آپ کا امریکی شہری ہونا ضروری ہے یا ترک وطن کی تسلی بخش حالت ضرور ہونی چاہیے۔
- آپ کسی ایسے شخص کو آپ کے لیے درخواست دینے کی اجازت دے سکتے ہیں جو آپ کے گھریلو حالات سے واقف ہے۔
- آپ کو اپنی درخواست جمع کرانے کے بعد ایک انٹرویو مکمل کرنے کی ضرورت ہو سکتی ہے۔ اگر مزید معلومات کی ضرورت ہوئی تو HRA کا اہلکار آپ کو کال کرے گا۔
اگلا سیکشن:
اس پروگرام کے حوالے سے مدد حاصل کرنے کے مزید طریقے
ویب سائٹ ملاحظہ کریں
اس پروگرام کے متعلق مزید جاننے کے لیے SNAP ویب سائٹ کو ملاحظہ کریں۔
311 پر کال کریں
SNAP کے متعلق پوچھیں۔
HRA کو کال کریں
مزید معلومات کے لیے 718-557-1399 پر HRA انفولائن کو فون کریں۔
SNAP سینٹر یا کمیونٹی تنظیم پر جائیں
ذاتی طور پر مدد حاصل کرنے کے لیے SNAP سینٹر یا اپنی مقامی کمیونٹی پر مبنی تنظیم (CBO) میں جائیں۔
2. اپنی اہلیت کا تعین کریں
یہ پروگرام کئی چیزوں کو دیکھ کر فیصلہ کرتا ہے کہ آیا آپ اہل ہیں یا نہیں۔ ان میں شامل ہیں:
- آپ کتنے پیسے کماتے ہیں
- آپ کو مراعات سے کتنی رقم ملتی ہے
- آپ کے گھر میں کتنے لوگ ہیں
- آپ کی شہریت یا ترک وطن کی حیثیت کیا ہے
یہ دیکھنے کے لیے کہ کیا آپ اس اور دیگر 30 پروگرامز کے لیے اہل ہیں، ایک مختصر سروے میں حصہ لیں۔
کیا میں اہل ہوں؟اگلا سیکشن:
3. آپ کو کیا شامل کرنے کی ضرورت ہے
اپنی مطلوبہ دستاویزات دیکھنے کے لیے SNAP دستاویزی رہنمائی کو دیکھیں۔
اگلا سیکشن:
4. درخواست کیسے دیں
آپ کی آپشنز یہاں ہیں۔
آن لائن درخواست دیں
- ACCESS HRA کو استعمال کرتے ہوئے آن لائن درخواست دیں۔ آپ نقد اعانت، SNAP اور Medicaid کی تجدید تمام کے لیے بیک وقت درخواست دے سکتے ہیں۔
- NYC HRA Document Upload ایپ کا استعمال کر کے اپنی دستاویزات کو اسکین کریں جو کہ iTunes Store (برائے iPhones) پر یا Google Play Store (برائے Android فونز) پر مفت میں دستیاب ہے۔
- اپنی درخواست جمع کرنے کے بعد آپ کو اہلیتی مصاحبہ (انٹرویو) میں شریک ہونا پڑے گا۔ آپ SNAP سنٹر میں آئے بغیر اپنا انٹرویو ٹیلی فون پر دے سکتے ہیں۔
- آپ ACCESS HRA پر جا کر اپنی درخواست کے اسٹیٹس کی پڑتال کر سکتے ہیں۔
- آپ کو ہر سال ایک بار SNAP کے لیے دوبارہ تصدیق کرنے کی ضرورت ہوگی۔ SNAP دفتر آپ کے مکمل کرنے اور HRA (انسانی وسائل انتظامیہ) کو واپس ارسال کرنے کے لیے ایک باز تصدیق کاری پیکٹ آپ کو بھیجے گا۔ آپ ACCESS HRA پر آن لائن بھی باز تصدیق انجام دے سکتے ہیں۔ ایک مرتبہ آپ کی باز تصدیق جمع ہو جانے پر تو آپ 718-SNAP-Now (718-762-7669) پر فون کر کے مصاحبہ (انٹرویو) کی اپنی ترجیجی تاریخ اور وقت مقرر کر سکتے ہیں۔
بذریعہ ڈاک درخواست دیں
- کاغذی درخواست کو پرنٹ کریں، SNAP سینٹر جا کر ایک حاصل کریں، یا 718-557-1399 پر HRA معلوماتی لائن کو کال کر کے کہیں کہ وہ آپ کو کاغذی درخواست میل کر دے۔
- درخواست اور اپنی دستاویزات کی نقول درج ذیل پر میل کریں:
Division of SNAP Services, Mail Application & Referral Unit (MARU)
P.O.BOX 24510
Brooklyn, NY 11201
خود جا کر درخواست دیں
- کاغذی درخواست کو پرنٹ کریں، SNAP سینٹر جا کر ایک حاصل کریں، یا 718-557-1399 پر HRA معلوماتی لائن کو کال کر کے کہیں کہ وہ آپ کو کاغذی درخواست میل کر دے۔
- ان دستاویزات کو اکٹھا کریں جن کی آپ کو اپنی درخواست کے ساتھ شامل کرنے کی ضرورت پڑے گی۔
- اپنی مکمل کردہ درخواست اپنے نزدیک ایک SNAP سنٹر پر جا کر دے دیں۔ آپ سنٹر میں اپنی دستاویزات کی کاپیاں نکال سکتے ہیں۔
- آپ SNAP کے لیے اپنے علاقے میں کمیونٹی پر مبنی تنظیم (CBO) میں بھی درخواست دے سکتے ہیں۔ ماہرین آپ کی درخواست اور ضروری دستاویزات جمع کرانے میں آپ کی مدد کر سکتے ہیں۔
اس پر بعد میں واپس آئیں۔
ہم آپ کو اس صفحے کا ایک لنک بھی بھیج سکتے ہیں، تاکہ آپ کی اس وقت واپس آنے میں مدد کی جا سکے، جب آپ تیار ہوں۔
اپنا ای میل یا فون نمبر فراہم کر کے، آپ اپنے ACCESS NYC عوامی بینیفٹس کی اسکریننگ کے نتائج کے حوالے سے سٹی آف نیو یارک کی جانب سے رابطہ کئے جانے پر اتفاق کرتے/کرتی ہیں۔ ACCESS NYC میں آپ کی سرگرمی گمنام ہوتی ہے مگر اپنا فون نمبر فراہم کرنے سے آپ کی شناخت ہو سکتی ہے اور اس بات کا پتہ چل سکتا ہے کہ آپ نے ویب سائیٹ استعمال کی ہے۔ اس بارے میں مزید جاننے کے لیے کہ سٹی آپ کی جانب سے ACCESS NYC کے ساتھ اشتراک کئے گئے ڈیٹا کو کیسے استعمال کر سکتا ہے،Terms of Use for NYC.gov او Privacy Policy for NYC.gov.