مرکزی متن پر جائیں
صحت

18‏ سال اور اس سے کم عمر کے بچوں کے لیے مفت یا کم لاگت پر صحت بیمہ

Child Health Plus (CHP) | NYS محکمہ صحت (NYS Department of Health, NYSDOH)

1. یہ کیسے کام کرتا ہے

Child Health Plus‏ کم لاگت پر صحت بیمہ 18 سال اور اس سے کم عمر کے ان بچوں کو فراہم کرتا ہے جو ‏Medicaid‏ کے لیے اہل قرار نہیں پاتے ہیں اور جن کے پاس دیگر صحت بیمہ کوریج نہیں ہے۔

  • آپ Child Health Plus‏ کے ذریعہ جامع صحت کوریج حاصل کر سکتے ہیں۔
  • بیشتر فیملیز کے لیے، ماہانہ لاگت (پریمیمز) کی رینج آپ کی فیملی کی آمدنی کے لحاظ سے ‎$0‏ تا ‎$60‏ ہوتی ہے۔
  • آپ کو خدمات کے لیے مشترکہ ادائیگیاں ادا کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔

2. اپنی اہلیت کا تعین کریں

18‏ سال اور اس سے کم عمر کے سارے بچے آمدنی یا ترک وطن کی حیثیت سے قطع نظر ‏Child Health Plus‏ کے لیے امکانی طور پر اہل ہیں۔ ان پر ‎یہ بھی لازم ہے کہ:

  • New York State‏ میں رہتے ہوں
  • کمتر پریمیمز کے لیے اہل قرار پانے کے لیے آپ کے گھرانہ کا سائز کے لحاظ سے آمدنی کی اہلیت کے مخصوص تقاضے پر پورا اترتے ہوں
  • کوئی دیگر صحت بیمہ کوریج نہ ہو اور ‏Medicaid‏ کے لیے اہل قرار نہیں پاتے ہوں

3. درخواست کیسے دیں

آن لائن درخواست دیں

والدین یا بچے کے نگراں رشتہ دار ‏Child Health Plus‏ کے لیے ‏NY State of Health‏ کی معرفت درخواست دے سکتے ہیں۔

بذریعہ فون درخواست دیں

NY State of Heath‏ کو ‎855-355-5777‏ پر کال کریں اور ‏Child Health Plus‏ کے بارے میں پوچھیں۔ اگر آپ کو سماعتی نقص لاحق ہے تو، ‏TTY‏ نمبر، ‎877-898-5849‏ پر کال کریں

اس پر بعد میں واپس آئیں۔
ہم آپ کو اس صفحے کا ایک لنک بھی بھیج سکتے ہیں، تاکہ آپ کی اس وقت واپس آنے میں مدد کی جا سکے، جب آپ تیار ہوں۔

اس پروگرام کے حوالے سے مدد حاصل کرنے کے مزید طریقے

Last Updated اکتوبر 15, 2024