1. یہ کیسے کام کرتا ہے
Medicaid کم آمدنی کے حامل بالغ افراد اور بچون کے لیے مفت ہیلتھ انشورنس فراہم کرتا ہے۔ اگر آپ یہ درخواست دیتے وقت اس کوریج کی درخواست دیتے ہیں اور آپ ان 90 دنوں کے دوران اہل تھے، تو یہ غیر ادا شدہ طبی بلز کے لیے 90 دن تک کی سابقہ کوریج بھی فراہم کر سکتا ہے۔
- Medicaid احاطہ کرتا ہے:
- ڈاکٹر اور کلینک کے دورے، اور باقاعدہ معائنہ جات
- مامون سازیاں
- متعلقہ طبی رسد اور ساز و سامان
- لیب ٹیسٹس اور ایکس ریز
- بصارت اور دانتوں سے متعلقہ
- نرسنگ ہوم سے متعلقہ سروسز
- ہسپتال کے قیام اور ایمر جنسیز
- نسخہ جات
- شہریت یا ترک وطن کے اسٹیٹس کا ثبوت ضروری ہے۔ تاہم، بغیر دستاویزات کے 65 سال یا زائد عمر کے حامل تارکین وطن اہل ہیں۔
اگلا سیکشن:
اس پروگرام کے حوالے سے مدد حاصل کرنے کے مزید طریقے
اندراج کے عمل میں مدد حاصل کریں
GetCoveredNYC نیو یارک کے باشندوں کو صحت بیمہ کیلئے اندراج میں مدد کرتا ہے۔ مختص ماہرین آپ کی زبان میں آپ کی مدد مفت کر سکتے ہیں۔
2. اپنی اہلیت کا تعین کریں
آپ Medicaid کے لیے اہل ہیں، اگر:
- آپ نیو یارک میں رہتے ہیں
- آپ امریکی شہری ہیں یا تارکین وطن کے اسٹیٹس کی شرائط پر پورا اترتے ہیں
- بغیر دستاویزات کے تارکین وطن عمر سے قطع نظر، صرف ہنگامی طبی حالات کے علاج کے لیے Medicaid کے اہل ہیں
- اگر آپ حاملہ یا بغیر دستاویزات کے اور 65 سال یا اس سے زیادہ عمر کے حامل ہیں، تو آپ Medicaid کے لیے اہل ہو سکتے ہیں
- آپ اپنے گھر کے سائز کی بنیاد پر مخصوص آمدنی کی اہلیت کی حدود پر پورا اترتے ہیں:
- 1 سال سے کم عمر کے حامل بچے
- 1 – 18 سال کے افراد
- اپنے والدین کے ساتھ رہنے والے 19 اور 20 سال کی عمر کے حامل افراد
- حاملہ خواتین
- 65 سال سے کم عمر کے حامل بالغ افراد، نگران، اور والدین
- 65 سال یا زائد عمر کے حامل بالغ افراد، معذوری یا ضعفِ بصارت کا شکار افراد
- اگر آپ کی آمدنی Medicaid کے مدنظر بہت زیادہ ہے تو، آپ اب بھی Medicaid زائد آمدنی پروگرام (Medicaid Excess Income Program) کی معرفت اہل قرار پا سکتے ہیں
اگلا سیکشن:
3. آپ کو کیا شامل کرنے کی ضرورت ہے
آپ کو دستاویزات کی ضرورت ہو گی جو یہ ظاہر کریں:
- شناخت کا ثبوت
- امریکی شہریت اور/یا ترک وطن کا اسٹیٹس
- تاریخ پیدائش
- آمدنی
- وسائل اگر آپ 65 سال اور اس سے زائد عمر ہیں اور آپ کو عذر لاحق ہے
اگلا سیکشن:
4. درخواست کیسے دیں
آن لائن درخواست دیں
65 سال سے کم عمر کے بالغ افراد، حاملہ خواتین، اور بچوں کے لیے، NY State of Health پر آن لائن اندراج کروائیں۔
اگر آپ درج ذیل گروپس میں سے ایک ہیں، تو ACCESS HRA پر درخواست دیں:
- 65 سال یا زائد عمر کے بالغ افراد
- جو لوگ Medicare حاصل کر رہے ہیں اور نابالغ بچوں کے والدین/نگران رشتہ دار نہیں ہیں،
- جو لوگ معذوری اور/یا اندھے پن کے ساتھ زندگی گزار رہے ہیں
- 26 سال سے کم عمر کے نوجوان بالغ ہیں جو رضاعی نگہداشت کے تحت تھے
بذریعہ ڈاک درخواست دیں
اگر آپ درج ذیل گروپس میں سے ایک ہیں، تو کاغذی درخواست اور ضمیمہ A فارم مکمل کریں۔
- 65 سال یا اس سے زیادہ عمر کے
- سند یافتہ نابینا
- سند یافتہ معذور
- ادارہ جاتی حیثیت رکھتے ہیں اور نرسنگ ہوم کیئر کیلئے درخواست دے رہے ہیں
اپنی درخواست اس پتے پر ڈاک سے بھیجیں: MAP Initial Eligibility Unit, PO Box 24390, Brooklyn, NY 11202
بذریعہ فون درخواست دیں
65 سال سے کم عمر کے حامل بالغ افراد، حاملہ خواتین، اور بچوں کے لیے:
- 855-355-5777 یا TTY: 800-662-1220 پر کال کریں
- اگر آپ ذیل کے گروپس میں سے ایک میں ہیں تو، 347-396-4705، سہولت یافتہ ، یا HRA کو 888-692-6116 پر کال کریں:
- 65 سال یا زائد عمر کے بالغ افراد
- جو لوگ Medicare حاصل کر رہے ہیں اور نابالغ بچوں کے والدین/نگران رشتہ دار نہیں ہیں،
- جو لوگ معذوری اور/یا اندھے پن کے ساتھ زندگی گزار رہے ہیں
- 26 سال سے کم عمر کے نوجوان بالغ ہیں جو رضاعی نگہداشت کے تحت تھے
اگر آپ 65 سال یا زائد عمر کے حامل بغیر دستاویزات کے تارک وطن ہیں، تو اندراج کروانے کے لیے 347-396-4705 پر HRA کو کال کریں۔
خود جا کر درخواست دیں
65 سال سے کم عمر کے حامل بالغ افراد، حاملہ خواتین، اور بچوں کے لیے:
- ہیلتھ انشورنس کے معاونت کار کے ذریعے بذات خود اندراج کروائیں۔
اگر آپ درج ذیل گروپس میں سے ایک ہیں، تو کسی سہولت یافتہ اندراج کنندہ کے پاس جائیں:
- 65 سال یا زائد عمر کے بالغ افراد
- جو لوگ Medicare حاصل کر رہے ہیں اور نابالغ بچوں کے والدین/نگران رشتہ دار نہیں ہیں،
- جو لوگ معذوری اور/یا اندھے پن کے ساتھ زندگی گزار رہے ہیں
- 26 سال سے کم عمر کے نوجوان بالغ ہیں جو رضاعی نگہداشت کے تحت تھے
اس پر بعد میں واپس آئیں۔
ہم آپ کو اس صفحے کا ایک لنک بھی بھیج سکتے ہیں، تاکہ آپ کی اس وقت واپس آنے میں مدد کی جا سکے، جب آپ تیار ہوں۔
اپنا ای میل یا فون نمبر فراہم کر کے، آپ اپنے ACCESS NYC عوامی بینیفٹس کی اسکریننگ کے نتائج کے حوالے سے سٹی آف نیو یارک کی جانب سے رابطہ کئے جانے پر اتفاق کرتے/کرتی ہیں۔ ACCESS NYC میں آپ کی سرگرمی گمنام ہوتی ہے مگر اپنا فون نمبر فراہم کرنے سے آپ کی شناخت ہو سکتی ہے اور اس بات کا پتہ چل سکتا ہے کہ آپ نے ویب سائیٹ استعمال کی ہے۔ اس بارے میں مزید جاننے کے لیے کہ سٹی آپ کی جانب سے ACCESS NYC کے ساتھ اشتراک کئے گئے ڈیٹا کو کیسے استعمال کر سکتا ہے،Terms of Use for NYC.gov او Privacy Policy for NYC.gov.