1. یہ کیسے کام کرتا ہے
Child Health Plus کم لاگت پر صحت بیمہ 18 سال اور اس سے کم عمر کے ان بچوں کو فراہم کرتا ہے جو Medicaid کے لیے اہل قرار نہیں پاتے ہیں اور جن کے پاس دیگر صحت بیمہ کوریج نہیں ہے۔
- آپ Child Health Plus کے ذریعہ جامع صحت کوریج حاصل کر سکتے ہیں۔
- بیشتر فیملیز کے لیے، ماہانہ لاگت (پریمیمز) کی رینج آپ کی فیملی کی آمدنی کے لحاظ سے $0 تا $60 ہوتی ہے۔
- آپ کو خدمات کے لیے مشترکہ ادائیگیاں ادا کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔
اگلا سیکشن:
اس پروگرام کے حوالے سے مدد حاصل کرنے کے مزید طریقے
2. اپنی اہلیت کا تعین کریں
18 سال اور اس سے کم عمر کے سارے بچے آمدنی یا ترک وطن کی حیثیت سے قطع نظر Child Health Plus کے لیے امکانی طور پر اہل ہیں۔ ان پر یہ بھی لازم ہے کہ:
- New York State میں رہتے ہوں
- کمتر پریمیمز کے لیے اہل قرار پانے کے لیے آپ کے گھرانہ کا سائز کے لحاظ سے آمدنی کی اہلیت کے مخصوص تقاضے پر پورا اترتے ہوں
- کوئی دیگر صحت بیمہ کوریج نہ ہو اور Medicaid کے لیے اہل قرار نہیں پاتے ہوں
اگلا سیکشن:
3. درخواست کیسے دیں
آن لائن درخواست دیں
والدین یا بچے کے نگراں رشتہ دار Child Health Plus کے لیے NY State of Health کی معرفت درخواست دے سکتے ہیں۔
بذریعہ فون درخواست دیں
NY State of Heath کو 855-355-5777 پر کال کریں اور Child Health Plus کے بارے میں پوچھیں۔ اگر آپ کو سماعتی نقص لاحق ہے تو، TTY نمبر، 877-898-5849 پر کال کریں
اس پر بعد میں واپس آئیں۔
ہم آپ کو اس صفحے کا ایک لنک بھی بھیج سکتے ہیں، تاکہ آپ کی اس وقت واپس آنے میں مدد کی جا سکے، جب آپ تیار ہوں۔
اپنا ای میل یا فون نمبر فراہم کر کے، آپ اپنے ACCESS NYC عوامی بینیفٹس کی اسکریننگ کے نتائج کے حوالے سے سٹی آف نیو یارک کی جانب سے رابطہ کئے جانے پر اتفاق کرتے/کرتی ہیں۔ ACCESS NYC میں آپ کی سرگرمی گمنام ہوتی ہے مگر اپنا فون نمبر فراہم کرنے سے آپ کی شناخت ہو سکتی ہے اور اس بات کا پتہ چل سکتا ہے کہ آپ نے ویب سائیٹ استعمال کی ہے۔ اس بارے میں مزید جاننے کے لیے کہ سٹی آپ کی جانب سے ACCESS NYC کے ساتھ اشتراک کئے گئے ڈیٹا کو کیسے استعمال کر سکتا ہے،Terms of Use for NYC.gov او Privacy Policy for NYC.gov.