اس صفحے پر واپس جائیں: https://access.nyc.gov/ur/programs/earlylearn-child-care/
شیر خواروں اور ننھے بچوں کے لیے نگہداشت
EarlyLearn NYC بچوں کی نگہداشت | NYC شعبۂ تعلیم
1. یہ کیسے کام کرتا ہے
EarlyLearn NYC چھ ہفتے سے لے کر چار سال کی عمر تک بچوں کے لیے مفت یا کم قیمت پر نگہداشت طفل اور تعلیم ہے۔ پورے NYC میں سیکڑوں مقامات یہ پروگرام محفوظ اور مثبت آموزشی ماحول میں پیش کر رہے ہیں۔
- EarlyLearn NYC ان خاندانوں کے لیے دستیاب ہے جو مفت یا کم قیمت پر نگہداشت کے لیے اہل قرار پاتے ہیں
- خدمات خصوصی ضروریات کے حامل بچوں کے لیے دستیاب ہیں
- بچے کنڈر گارٹن اور اس سے آگے کی تیاری کرنے کے لیے کھیل سکتے، سیکھ سکتے اور صلاحیتیں بنا سکتے ہیں
- اہلیت آپ کے خاندان کی آمدنی، سائز اور ضروریات پر مبنی ہوتی ہے
- جن خاندانوں کو نقد اعانت (Cash Assistance) نہیں ملتی ہے یا جو فوسٹر کیئر میں نہیں ہیں یا بے گھر ہیں انہیں آمدنی کی بنیاد پر خاندان کی حصہ داری ادا کرنی ہوگی
اگلا سیکشن:
اس پروگرام کے حوالے سے مدد حاصل کرنے کے مزید طریقے
ویب سائیٹ ملاحظہ کریں
مزید معلومات کے لیے EarlyLearn NYC چائلڈ کیئر کی ویب سائٹ ملاحظہ کریں۔
311 پر کال کریں
اگر آپ کو پروگرام کی تلاش میں مدد درکار ہو تو "EarlyLearn بچوں کی نگہداشت” کا کہیں۔
کسی مرکز کا دورہ کریں
بذات خود مدد کے لیے قریب میں کسی EarlyLearn سنٹر پر یا اپنے قریب میں فیملی ویلکم سنٹر پر تشریف لے جائیں۔
2. اپنی اہلیت کا تعین کریں
EarlyLearn NYC پروگراموں کے لیے آمدنی کے اور دیگر اہلیتی تقاضے ہیں۔
اگر آپ اہل قرار پاتے ہیں تو آپ کا بچہ سال کے دوران کبھی بھی پروگرام شروع کر سکتا ہے۔ چند سوالات کے ساتھ، ہم آپ کی مدد کر سکتے ہیں یہ پتہ کرنے میں کہ آیا آپ اہل ہو سکتے ہیں۔
یہ دیکھنے کے لیے کہ کیا آپ اس اور دیگر 30 پروگرامز کے لیے اہل ہیں، ایک مختصر سروے میں حصہ لیں۔
کیا میں اہل ہوں؟اگلا سیکشن:
3. آپ کو کیا شامل کرنے کی ضرورت ہے
درخواست دیتے وقت درست دستاویزات کو شامل کرنا اہمیت رکھتا ہے۔ آپ کی دستاویزات بتاتی ہیں کہ آیا یہ پروگرام آپ کے لیے درست ہے یا نہیں۔
یہ صفحہ آپ کو اپنی درخواست کے لیے درست دستاویزات منتخب کرنے میں مدد دے سکتا ہے۔
آپ کی شناخت کا ثبوت
درخواست دینے والے ہر شخص کے لیے، کوئی ایک دستاویز:
- پاسپورٹ
- پیدائش کا سرٹیفیکیٹ
- بپتسمہ کا/دیگر مذہبی سرٹیفیکیٹ
- ہسپتال یا پیدائش کے سرکاری ریکارڈ
- گود لینے کے ریکارڈ
- حقوق قومیت عطا ہونے کا سرٹیفیکیٹ
آپ کے رہنے کی جگہ کا ثبوت
گھرانے کے لیے، کوئی ایک دستاویز:
- آئی ڈی کارڈ، پتے کے ساتھ
- گزشتہ 6 ماہ کے دوران جاری کردہ ڈرائیورز لائسنس
- مالک مکان کی جانب سے موجودہ خط، لیز یا کرایہ کی رسید جس پر گھر کا پتہ درج ہو
- ڈاکخانے کا مہر شدہ لفافہ، پوسٹ کارڈ یا نام اور تاریخ کے ساتھ میگزین کا لیبل (اگر پوسٹ آفس باکس کو بھیجا گیا تھا تو استعمال نہیں کر سکتے)
- کسی سرکاری ایجنسی کی جانب سے خط و کتابت جس پر نام اور اسٹریٹ کا پتہ درج ہو (پوسٹ آفس باکس نہیں)
- یوٹیلٹی بل (گیس، بجلی، پانی)
آپ کی آمدنی کا ثبوت
کمانے والے ہر شخص کی آمدنی کے ہر ذریعے کے لیے، کوئی ایک دستاویز:
اجرت اور تنخواہ
- آجر کی جانب سے کمپنی کے لیٹرہیڈ پر خط، دستخط شدہ اور تاریخ کے ساتھ
- تنخواہ کے چیکوں کی رسیدیں (آپ کے کام کرنے کے پچھلے 4 متواتر ہفتوں کی)
سیلف ایمپلائمنٹ
- آمدنی اور اخراجات کے ریکارڈ
- دستخط شدہ اور تاریخ کے ساتھ انکم ٹیکس ریٹرن اور تمام شیڈول
کرایہ یا کمرہ/اقامت سے آمدنی
- چیک کی رسید
- لیجر/کرائے کی رسید بک
- رہائشی، اقامتی، کرایہ دار کی جانب سے خط
ملٹری تنخواہ
- موجودہ ایوارڈ لیٹر
- موجودہ چیک کی رسید
بچے کا خرچ/نان نفقہ
- عدالت کی جانب سے خط
بےروزگاری کی آمدنی
- ایوارڈ لیٹر/سرٹیفیکیٹ
- بینک اسٹیٹمنٹ جو براہ راست ڈیپازٹس کو ظاہر کرتی ہو
- براہ راست ادائیگی ڈیبٹ کارڈ کی نقل
- NYS محکمۂ لیبر کی جانب سے خط و کتابت
- مالی فیصلہ سازی کے خطوط
سوشل سیکیورٹی بینیفٹس (SSI، ڈیپنڈنٹ، معذوری، پسماندگان کا، ریٹائرمنٹ)
- سوشل سیکیورٹی انتظامیہ کی جانب سے خط و کتابت
- موجودہ ایوارڈ لیٹر/سرٹیفیکیٹ
- بینیفٹ کا موجودہ چیک
سابقہ فوجیوں کے بینیفٹس
- ویٹیرنز ایڈمنسٹریشن کی جانب سے خط و کتابت
- موجودہ ایوارڈ لیٹر
- بینیفٹ کے موجودہ چیک کی رسید
کارکنان کی اجرت
- موجودہ ایوارڈ لیٹر
- موجودہ چیک کی رسید
پنشن/سالانہ وظیفہ/IRA
- پنشن یا سالانہ وظیفہ کی اسٹیٹمنٹ
سود/ڈیویڈنڈ/رائلٹی
- بینک، کریڈٹ یونین یا مالیاتی ادارے کی اسٹیٹمنٹ
خاندان کے دوسرے افراد کی جانب سے معاونت، تحائف/حصہ، وراثت، لاٹری
- خاندان کے فرد کی جانب سے تنسیخ شدہ چیکوں کی نقول
- خاندان کے فرد کی جانب سے دستخط شدہ بیان یا خط
شہریت/ترک وطن کی حیثیت کا ثبوت
درخواست دینے والے ہر شخص کے لیے، کوئی ایک دستاویز:
- گرین کارڈ (سامنے اور پشت سے)
- آمد و روانگی ریکارڈ کارڈ: INS فارم I-94
- U.S. شہریت اور ترک وطن (CIS) (سابقہ INS) کی جانب سے خط جو حیثیت اور اگر ضروری ہو تو، U.S. میں داخلے کی تاریخ بتاتا ہو
- دیگر INS دستاویزات یا INS کو یا INS کی جانب سے پیغامات، جو ظاہر کرتے ہوں کہ آپ INS کے علم اور اجازت کے ساتھ ریاست ہائے متحدہ امریکہ میں رہ رہے ہیں
ترک وطن سے متعلق: جب تک بچہ قانونی حیثیت کا حامل ہے، وہ نگہداشت کا اہل ہے اس سے قطع نظر کہ اس کے والدین کی قانونی حیثیت کیا ہے۔
اگلا سیکشن:
4. درخواست کیسے دیں
آپ کی آپشنز یہاں ہیں۔
خود جا کر درخواست دیں
- EarlyLearn NYC پروگرام فائنڈر تلاش کریں اور فراہم کنندہ کو منتخب کریں۔
- درخواست ڈاؤن لوڈ کریں، اپنی پسند کا پروگرام ملاحظہ کر کے ایک کو چنیں یا 311 پر کال کریں اور آپ کو ایک پروگرام میل کرنے کی درخواست کریں۔
- ددرخواست مکمل کریں اور اسے مطلوبہ دستاویزات کے ساتھ EarlyLearn NYC چائلڈ کیئر پروگرام کی اپنی پسند کی سائٹ پر جمع کروائیں۔
- اگر آپ کے بچے کو EarlyLearn NYC سنٹر پر جگہ کے لیے منظوری مل گئی ہے تور ACS اور وہ پروگرام اس بارے میں آپ سے رابطہ کریں گے کہ آپ کا بچہ کب سے جانا شروع کر سکتا ہے۔ اگر آپ کا بچہ اہل ہے، لیکن پروگرام میں کوئی خالی جگہ نہیں ہے تو آپ کو فہرست انتظار میں ڈالا جا سکتا ہے۔
- اگر آپ کو ہیومن ریسورسز ایڈمنسٹریشن (Human Resources Administration, HRA) سے مراعات موصول ہو رہی ہیں اور EarlyLearn NYC پروگرام میں شرکت کرنا چاہتے ہیں تو(Job Center) اپنے تفویض شدہ جاب سنٹر پر تشریف لے جائیں۔
اس پر بعد میں واپس آئیں۔
ہم آپ کو اس صفحے کا ایک لنک بھی بھیج سکتے ہیں، تاکہ آپ کی اس وقت واپس آنے میں مدد کی جا سکے، جب آپ تیار ہوں۔
اپنا ای میل یا فون نمبر فراہم کر کے، آپ اپنے ACCESS NYC عوامی بینیفٹس کی اسکریننگ کے نتائج کے حوالے سے سٹی آف نیو یارک کی جانب سے رابطہ کئے جانے پر اتفاق کرتے/کرتی ہیں۔ ACCESS NYC میں آپ کی سرگرمی گمنام ہوتی ہے مگر اپنا فون نمبر فراہم کرنے سے آپ کی شناخت ہو سکتی ہے اور اس بات کا پتہ چل سکتا ہے کہ آپ نے ویب سائیٹ استعمال کی ہے۔ اس بارے میں مزید جاننے کے لیے کہ سٹی آپ کی جانب سے ACCESS NYC کے ساتھ اشتراک کئے گئے ڈیٹا کو کیسے استعمال کر سکتا ہے،Terms of Use for NYC.gov او Privacy Policy for NYC.gov.
اس پروگرام کے حوالے سے مدد حاصل کرنے کے مزید طریقے
ویب سائیٹ ملاحظہ کریں
مزید معلومات کے لیے EarlyLearn NYC چائلڈ کیئر کی ویب سائٹ ملاحظہ کریں۔
311 پر کال کریں
اگر آپ کو پروگرام کی تلاش میں مدد درکار ہو تو "EarlyLearn بچوں کی نگہداشت” کا کہیں۔
کسی مرکز کا دورہ کریں
بذات خود مدد کے لیے قریب میں کسی EarlyLearn سنٹر پر یا اپنے قریب میں فیملی ویلکم سنٹر پر تشریف لے جائیں۔