توسیعی دن اور سال (EDY) شیر خوار/نونہالوو کے لیے پروگرامز
EDY پرگراموں کے لیے، بچوں کے پاس ترک وطن کی قانونی حیثیت ہونا ضروری ہے۔ والدین کی ترک وطن کی قانونی حیثیت سے قطع نظر، بچے نگہداشت کے اہل ہیں۔
آپ کے پاس ان منظور شدہ "نگہداشت کی وجوہات” میں سے کم از کم ایک کا ہونا ضروری ہے:
- آپ فی ہفتہ +10 گھنٹے کام کرتے ہیں
- آپ تعلیمی یا پیشہ ورانہ تربیتی پروگرام میں ہیں
- آپ کام کی تلاش شروع کر رہے ہیں یا 6 ماہ تک کام کی تلاش میں ہیں۔ اس میں بے روزگاری حاصل کرنے کے دوران کام کی تلاش بھی شامل ہے۔
- آپ عارضی رہائش میں رہتے ہیں
- آپ خدمات برائے گھریلو تشدد کا ازالہ میں شرکت کر رہے ہیں
- آپ نشہ آور اشیاء کے بےجا استعمال کے لیے علاج وصول کر رہے ہیں
- اگر آپ کے گھرانے کی آمدن مندرجہ ذیل مقداروں کے برابر یا ان سے کم ہے تو آپ اہل قرار پا سکتے ہیں:
ارلی ہیڈ اسٹارٹ پروگرامز (Early Head Start Programs)
ترک وطن کی قانونی حیثيت ارلی ہیڈ اسٹارٹ پروگرامز میں بچوں کے لیے کوئی تقاضا نہيں ہے۔
آپ کا خاندان ارلی ہیڈ اسٹارٹ کے لیے اہل ہے یا نہیں اس کا پتا کرنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ آپ پروگرام سے براہ راست رابطہ کریں۔ اگر ان میں سے کم از کم کسی ایک قسم کا آپ پر اطلاق ہوتا ہے تو آپ کا خاندان ارلی ہیڈ اسٹارٹ کے لیے اہل ہو سکتا ہے:
- آپ عارضی رہائش میں رہتے ہیں
- آپ کو HRA کی نقد اعانت موصول ہوتی ہے
- آپ کو سپلیمنٹل سیکیورٹی انکم (Supplemental Security Insurance, SSI) موصول ہوتی ہے
- آپ کو SNAP کی مراعات ملتی ہیں
- آپ ایسے بچے کا اندراج کروا رہے ہیں جو فوسٹر کیئر میں ہے
- اگر آپ کے گھرانے کی آمدن مندرجہ ذیل مقداروں کے برابر یا ان سے کم ہے تو بھی آپ اہل قرار پا سکتے ہیں: