1. یہ کیسے کام کرتا ہے
MOIA کے پاس 20 سے زائد ترک وطن میں قانونی تعاون کے مراکز ہیں جو ترک وطن کی حیثیت سے قطع نظر، ترک وطن سے متعلق مفت اور مفت قانونی مدد پیش کرتے ہیں۔ خدمات بھروسے مند قانونی خدمت فراہم کنندگان کے ذریعے کمیونٹی پر مبنی تنظیموں، ہسپتالوں اور اسکولوں میں فراہم کی جاتی ہیں۔
- مفت، جامع قانونی اسکریننگ کروا کر پتہ کریں کہ آیا آپ ترک وطن سے متعلق کسی مراعات کے لیے اہل قرار پا سکتے ہیں۔
- درج ذیل سمیت، وسیع پیمانے کے کیسز کے لیے تجربہ کار قانونی نمائندے سے مفت قانونی مدد حاصل کریں:
- شہریت
- گرین کارڈ کے لیے درخواستیں اور ان کی تجدید
- بچپن میں آمد کے مدنظر مؤخر شدہ کارروائی (Deferred Action for Childhood Arrivals, DACA)
- عارضی تحفظ یافتہ حیثیت (Temporary Protected Status, TPS) وغیرہ
- آپ کی معلومات کلی طور پر خفیہ ہوں گی اور آپ کے کیس میں آپ کی مدد کرنے والی تنظیم کے ذریعے سنبھال کر رکھی جائیں گی۔ حساس معلومات دوسروں کے ساتھ شیئر نہیں کی جائیں گی۔
- خدمات آپ کی زبان میں پیش کی جاتی ہیں۔
- وسائل اور حوالہ گائیڈ میں حال ہی میں آنے والے تارک وطن بچوں اور ان کی فیملیز اور نگرانوں، بشمول ریفیوجیوں کے لیے خدمات سے متعلق معلومات موجود ہیں۔ ان میں تعلیم، بچے اور فیملی کی بہبود، قانونی امور اور دیگر خدمات شامل ہیں۔
- اگر آپ نیو یارک سٹی میں رہنے والے تارک وطن ہیں تو، آپ کی دستاویزی حیثیت سے قطع نظر آپ اہل ہیں۔
اگلا سیکشن:
اس پروگرام کے حوالے سے مدد حاصل کرنے کے مزید طریقے
ویب سائٹ ملاحظہ کریں
مزید معلومات کے لیے NYC میئر کا دفتر برائے امور تارکین وطن کی ویب سائٹ ملاحظہ کریں۔
حال ہی میں آنے والے تارک وطن بچوں اور ان کی فیملیز اور نگرانوں کے لیے خدمات کے بارے میں جاننے کے لیے وسائل اور حوالہ گائیڈ (Resource and Referral Guide) دیکھیں۔
311 پر کال کریں
311 پر کال کریں اور ”immigration legal support” (ترک وطن میں قانونی تعاون) بولیں
2. اپنی اہلیت کا تعین کریں
اگر آپ نیو یارک سٹی میں رہنے والے تارک وطن ہیں تو، آپ کی دستاویزی حیثیت سے قطع نظر آپ اہل ہیں۔
اگلا سیکشن:
3. درخواست کیسے دیں
بذریعہ فون درخواست دیں
اپائنٹمنٹ طے کرنے کے لیے، 800-354-0365 پر 9 بجے صبح سے 6 بجے شام تک، پیر تا جمعہ کال کریں۔
اس پر بعد میں واپس آئیں۔
ہم آپ کو اس صفحے کا ایک لنک بھی بھیج سکتے ہیں، تاکہ آپ کی اس وقت واپس آنے میں مدد کی جا سکے، جب آپ تیار ہوں۔
اپنا ای میل یا فون نمبر فراہم کر کے، آپ اپنے ACCESS NYC عوامی بینیفٹس کی اسکریننگ کے نتائج کے حوالے سے سٹی آف نیو یارک کی جانب سے رابطہ کئے جانے پر اتفاق کرتے/کرتی ہیں۔ ACCESS NYC میں آپ کی سرگرمی گمنام ہوتی ہے مگر اپنا فون نمبر فراہم کرنے سے آپ کی شناخت ہو سکتی ہے اور اس بات کا پتہ چل سکتا ہے کہ آپ نے ویب سائیٹ استعمال کی ہے۔ اس بارے میں مزید جاننے کے لیے کہ سٹی آپ کی جانب سے ACCESS NYC کے ساتھ اشتراک کئے گئے ڈیٹا کو کیسے استعمال کر سکتا ہے،Terms of Use for NYC.gov او Privacy Policy for NYC.gov.