مرکزی متن پر جائیں
کام

سینئرز کے لیے ملازمت کی ٹریننگ اور تعیناتی

سینئرایمپلائیمنٹ سروسز (SES) | NYC شعبہ برائے عمررسیدگی

1. یہ کیسے کام کرتا ہے

SES سینئر کو ادائیگی کرتے ہوئے، انہیں کام کے لیے تیاری کرنے اور کام تلاش کرنے میں مدد کرتے ہیں۔ SES سینیئرز کو کمپیوٹراستعمال کرنے، کام کی تلاش کرنے اور نجی و تعلیمی کوائف اور تجربہ (resume) لکھنے کے لیے تربیت فراہم کرتی ہے۔ مشورہ فراہم کرنے کے لیے کیریئر کے مشیران بھی دستیاب ہیں۔

  • اگر آپ SES کے لیے اہل ہیں، تو پورے شہر میں نوکریاں فراہم کی جاتی ہیں
  • شناخت، آمدنی، رہائش اور آپ کی کام کرنے کی اہلیت کے ثبوتوں کی ضرورت ہوتی ہے
  • صرف بذریعہ ڈاک درخواست دیں۔ SES آفس عارضی طور پر بند ہے۔

2. اپنی اہلیت کا تعین کریں

SES کی اہلیت کے لیے آپ کو لازمی طور پر درج سوالات کے جوابات ہاں میں دینے کے قابل ہونا چاہیئے:

  • کیا آپ کی عمر 55 سال یا زیادہ ہے؟
  • کیا آپ بے روزگار ہیں؟

یہ دیکھنے کے لیے کہ کیا آپ اس اور دیگر 30 پروگرامز کے لیے اہل ہیں، ایک مختصر سروے میں حصہ لیں۔

کیا میں اہل ہوں؟

3. آپ کو کیا شامل کرنے کی ضرورت ہے

درخواست دیتے وقت درست دستاویزات کو شامل کرنا اہمیت رکھتا ہے۔ آپ کی دستاویزات بتاتی ہیں کہ آیا یہ پروگرام آپ کے لیے درست ہے یا نہیں۔

یہ صفحہ آپ کو اپنی درخواست کے لیے درست دستاویزات منتخب کرنے میں مدد دے سکتا ہے۔

آپ کی شناخت کا ثبوت

درخواست دینے والے ہر شخص کے لیے، کوئی ایک دستاویز:

  • پیدائش کا سرٹیفیکیٹ
  • ڈرائیورز لائسنس یا سرکاری تصویری شناخت
  • پاسپورٹ
  • IDNYC
  • گرین کارڈ (سامنے اور پشت سے)
  • فوج سے سبکدوشی کا فارم: DD-214
  • آمد و روانگی ریکارڈ کارڈ: INS فارم I-94
  • امریکا کے اصلی باشندوں کی قبائلی دستاویز
  • حقوق قومیت عطا ہونے کا سرٹیفیکیٹ

آپ کے رہنے کی جگہ کا ثبوت

آپ کی آمدنی کا ثبوت

شہریت/ترک وطن کی حیثیت کا ثبوت

کام کرنے کے لیے اہلیت کا ثبوت

4. درخواست کیسے دیں

آپ کی آپشنز یہاں ہیں۔

بذریعہ ڈاک درخواست دیں

  1. Employment Assistance Services (ملازمت کے حصول میں معاونت کی خدمات) فارم ڈاؤن لوڈ اور مکمل کریں۔
  2. آپ درخواست اس پتے پر میل کر سکتے ہیں:
    Senior Employment Unit/SCSEP-Title V Program
    New York City Department for the Aging

    2 Lafayette St
    New York, NY 10007

نوٹ کر لیں کہ ہمارا دفتر COVID-19 کی وجہ سے عارضی طور پر بند ہے۔

فارم ڈاؤن لوڈ کریں

اس پر بعد میں واپس آئیں۔
ہم آپ کو اس صفحے کا ایک لنک بھی بھیج سکتے ہیں، تاکہ آپ کی اس وقت واپس آنے میں مدد کی جا سکے، جب آپ تیار ہوں۔

اس پروگرام کے حوالے سے مدد حاصل کرنے کے مزید طریقے

ویب سائیٹ ملاحظہ کریں

مزید معلومات کے لیے SES کی ویب سائیٹ ملاحظہ کریں۔

311 پر کال کریں

Senior Employment Services (سینئر ایمپلائیمنٹ سروسز) پروگرام کے بارے میں پوچھیں۔

SES کو کال کریں

مزید جاننے کے لیے سینئر ایمپلائمنٹ سروسز (Senior Employment Services) کو6958-602-212 پر کال کریں۔

Last Updated جمعہ, فروری 26th, 2:03شام

مراعات سے باخبر رہیں

مراعات کی خبروں، آنے والے اندراج کی مدتوں، اور آخری تاریخوں کے بارے میں وقتا فوقتا ای میلز حاصل کریں۔ 11 زبانوں میں ترجمے دستیاب ہیں۔