1. یہ کیسے کام کرتا ہے
کوالیفائڈ ہیلتھ پلانز نجی صحت بیمہ کے وہ منصوبے ہیں جن میں آپ کوریج کے لیے ایک مخصوص ماہانہ رقم ادا کرتے ہیں۔ اس میں فاضل اخراجات بشمول مشترکہ ادائیگیاں، کٹوتیاں اور مشترکہ بیمہ بھی ہے۔
- اگر آپ NY State of Health کی معرفت اندراج کرواتے ہیں تو آپ مالی مدد پانے کے اہل ہو سکتے ہیں۔
-
- 2025 کے لیے بیمہ کوریج پانے کے لیے، 1 نومبر 2024 سے 31 جنوری 2025 کے بیچ اندراج کروائیں۔ سال کے صرف اسی وقت آپ مارکیٹ پلیس کے ذریعے نجی صحت بیمہ میں اندراج کروا سکتے ہیں، الّا یہ کہ آپ کے پاس اہل قرار دینے والا واقعہ ہو جیسے دوسری کاؤنٹی یا ریاست میں منتقل ہونا، شادی ہو جانا، یا 26 سال کا ہو جانا اور والدین کے پلانز کے ذریعے کوریج سے محروم ہو جانا۔
- 2025 کے لیے اپنا موجودہ پلان تبدیل کرنے کے لیے، یہ کام 16 نومبر 2024 سے 31 جنوری 2025 کے بیچ کر لیں۔
- اگر آپ کی محدود آمدنی ہے یا بچے ہیں تو، آپ مفت یا کم قیمت پر عوامی صحت بیمہ کے منصوبوں جیسے Medicaid، Child Health Plus، اور Essential Plan کے لیے اہل قرار پا سکتے ہیں۔ آپ سال کے دوران کسی بھی وقت ان میں اندراج کروا سکتے ہیں۔
-
- آپ بیمہ کمپنی سے براہ راست نجی بیمہ بھی خرید سکتے ہیں لیکن آپ مالی مدد کے لیے اہل نہیں ہوں گے۔
اگلا سیکشن:
اس پروگرام کے حوالے سے مدد حاصل کرنے کے مزید طریقے
صحت بیمہ کے اختیارات کے بارے میں مزید جانیں
HRA کے دفتر برائے شہر پیما صحت بیمہ تک رسائی (HRA’s Office of Citywide Health Insurance Access) کے ذریعے اپنے اختیارات کے بارے میں مزید جانیں۔
اندراج میں مدد کی درخواست کریں
GetCoveredNYC نیو یارک کے باشندوں کو صحت بیمہ کیلئے اندراج میں مدد کرتا ہے۔ مختص ماہرین آپ کی زبان میں آپ کی مدد مفت کر سکتے ہیں۔
مشیر کی کال کی درخواست کریں
اندراج کے مشیر کی جانب سے کال موصول کرنے کیلئے ایک ہیلتھ انشورنس انرولمنٹ اسسٹنس انکوائری فارم مکمل کریں۔ اندراج میں مفت مدد ترک وطن کی حیثیت سے قطع نظر اور بہت سی زبانوں میں دستیاب ہے۔ آپ کی معلومات کو نجی رکھا جائے گا۔
311 پر کال کریں
صحت بیمہ سے متعلق عمومی سوالات کیلئے اور ذاتی معاون تلاش کرنے کے واسطے۔
2. اپنی اہلیت کا تعین کریں
کوئی بھی Qualified Health Plan میں اندراج کروا سکتا ہے۔
- زیادہ تر تارکین وطن NY State of Health Marketplace میں اندراج کروا سکتے ہیں۔ مالی مدد دستیاب ہے۔
- کوئی بھی شخص بیمہ کمپنی کو کال کر کے یا ان کی ویب سائٹ ملاحظہ کر کے کسی بیمہ کمپنی سے براہ راست نجی صحت بیمہ خرید سکتا ہے۔
اگلا سیکشن:
3. درخواست کیسے دیں
آن لائن درخواست دیں
NY State of Health کے ذریعے صحت بیمہ میں اندراج کروائیں۔
بذریعہ ڈاک درخواست دیں
اگر آپ ان میں سے ایک ہیں تو، Medicaid کے پاس بذریعہ ڈاک درخواست دیں:
- 65 سال یا اس سے زیادہ عمر کے
- سند یافتہ نابینا
- سند یافتہ معذور
- ادارہ جاتی حیثیت رکھتے ہیں اور نرسنگ ہوم کیئر کی کوریج کیلئے درخواست دے رہے ہیں
درخواست اور ضمیمہ A فارم مکمل کریں۔ اپنی درخواست اس پتے پر ڈاک سے بھیجیں:
MAP Initial Eligibility Unit
,PO Box 24390
Brooklyn, NY 11202
بذریعہ فون درخواست دیں
NY State of Health کو 855-355-5777 پر یا TTY: 800-662-1220 پر کال کریں۔
خود جا کر درخواست دیں
اندراج کروانے میں صحت بیمہ اسسٹر کے ذریعے مدد پائیں۔
اس پر بعد میں واپس آئیں۔
ہم آپ کو اس صفحے کا ایک لنک بھی بھیج سکتے ہیں، تاکہ آپ کی اس وقت واپس آنے میں مدد کی جا سکے، جب آپ تیار ہوں۔
اپنا ای میل یا فون نمبر فراہم کر کے، آپ اپنے ACCESS NYC عوامی بینیفٹس کی اسکریننگ کے نتائج کے حوالے سے سٹی آف نیو یارک کی جانب سے رابطہ کئے جانے پر اتفاق کرتے/کرتی ہیں۔ ACCESS NYC میں آپ کی سرگرمی گمنام ہوتی ہے مگر اپنا فون نمبر فراہم کرنے سے آپ کی شناخت ہو سکتی ہے اور اس بات کا پتہ چل سکتا ہے کہ آپ نے ویب سائیٹ استعمال کی ہے۔ اس بارے میں مزید جاننے کے لیے کہ سٹی آپ کی جانب سے ACCESS NYC کے ساتھ اشتراک کئے گئے ڈیٹا کو کیسے استعمال کر سکتا ہے،Terms of Use for NYC.gov او Privacy Policy for NYC.gov.