مرکزی متن پر جائیں
بچوں کی نگہداشت

تین سال کی عمر کے بچوں کے لیے ابتدائی تعلیم

3-K | NYC شعبۂ تعلیم (NYC Department of Education, DOE)

1. یہ کیسے کام کرتا ہے

3-K تین سال کے بچوں کو مفت، پورے دن کی، اعلیٰ معیار کی حامل بچوں کی ابتدائی تعلیم فراہم کرتی ہے۔

  • تعلیمی سال ‎2024-2025‏ میں ‎3-K‏ کے لیے 10 جنوری سے 1 مارچ 2024 کے بیچ درخواست دیں۔
  • نیو یارک شہر میں، آپ 3-K کے لیے اسی سال درخواست دے سکتے ہیں جس سال آپ کا بچہ تین سال کا ہو جائے۔
  • 3-K‏ پروگرامز ‏NYC‏ کی جانب سے پیشکش کیے جاتے ہیں۔
    • 3-K‏ کے اختیارات تلاش کرنے اور ان کے بارے میں جاننے کے لیے ‏MySchools‏ کا استعمال کریں۔
    • جس ضلعے میں آپ رہتے ہیں، وہاں کے 3-K پروگرامز میں شرکت کے لیے آپ کے بچے کو ترجیح دی جائے گی۔
  • بچے پورا دن، توسیع شدہ دن اور سال، اور ہیڈ اسٹارٹ کی نشست میں داخلہ لے سکتے ہیں۔ مزید جانیں۔
  • 3-K‏ پروگرامز سبھی پانچوں قصبوں میں ہر جگہ پیشکش کیے جاتے ہیں۔ ان میں ہر ادارہ، اعلی معیار کا حامل ایک مستقل DOE، کھیل پر مبنی نصاب پیش کرتا ہے۔

2. اپنی اہلیت کا تعین کریں

نیو یارک سٹی کے وہ تمام خاندان جن کے بچے 2021 میں پیدا ہوئے ہیں تعلیمی سال ‎2024-2025‏ کے لیے اندراج کروا سکتے ہیں۔ اس میں معذوری کا شکار بچے یا وہ جو انگریزی سیکھ رہے ہیں شامل ہیں۔

3-K میں شرکت کے لیے بچوں کا ٹوائلٹ کیلئے تربیت یافتہ ہونا ضروری نہیں۔

3. درخواست کیسے دیں

آن لائن درخواست دیں

MySchools‏ پر ‎10‏ جنوری سے ‎1‏ مارچ ‎2024‏ کے بیچ درخواست دیں۔ آپ انگریزی، عربی، بنگالی/بنگلہ، چینی، ہیٹی کریول، فرانسیسی، کوریائی روسی، ہسپانوی یا اردو زبان میں درخواست دے سکتے ہیں۔

درخواست دینے کے بعد، آپ آخری تاریخ سے پہلے پہلے اپنی درخواست میں تبدیلیاں کر سکتے ہیں۔

3-K کے لیے درخواست دیں

بذریعہ فون درخواست دیں

718-935-2009 پر کال کر کے فون پر اندراج کرائیں۔

  • 10 جنوری سے 1 مارچ 2024 کے بیچ درخواست دیں۔
  • ترجمہ کی خدمات 200 سے زائد زبانوں میں دستیاب ہیں۔

خود جا کر درخواست دیں

10‏ جنوری سے ‎1‏ مارچ ‎2024‏ کے بیچ Family Welcome Center میں درخواست دیں۔

اس پر بعد میں واپس آئیں۔
ہم آپ کو اس صفحے کا ایک لنک بھی بھیج سکتے ہیں، تاکہ آپ کی اس وقت واپس آنے میں مدد کی جا سکے، جب آپ تیار ہوں۔

اس پروگرام کے حوالے سے مدد حاصل کرنے کے مزید طریقے

ویب سائٹ ملاحظہ کریں

مزید معلومات حاصل کرنے کے لیے 3-K کی ویب سائٹ وزٹ کریں۔

3-K ایڈمیشنز کو ای میل کریں

اگر 3-K کے بارے میں آپ کے کوئی سوالات ہیں تو 3-K ایڈمیشنز کو [email protected] پر ای میل کریں۔

311 پر کال کریں

"3-K”‏ کے بارے میں پوچھیں

3K کو کال کریں

اگر3K میں اندراج سے متعلق آپ کو کوئی سوال پوچھنا ہے تو2009-935-718 پر فون کریں.

فیملی ویلکم سنٹر پر تشریف لے جائیں

3K پروگراموں کے بارے میں مزید جاننے کے لیے فیملی ویلکم سنٹر پر تشریف لے جائیں۔

Last Updated اکتوبر 15, 2024