مرکزی متن پر جائیں
تعلیم

تین سال کی عمر کے بچوں کے لیے ابتدائی تعلیم

3-K فار آل (3-K) | NYC شعبۂ تعلیم

1. یہ کیسے کام کرتا ہے

3-K فار آل (3-K for All) اسکول کے اضلاع کی بڑھتی تعداد میں تین سال کے بچوں کو مفت، پورے دن اور اعلی معیار کی ابتدائی تعلیم فراہم کرتا ہے۔ ہر اسکول کے ضلع میں توسیعی دن اور سال، بشمول ہیڈ اسٹارٹ کے ساتھ مفت یا کم قیمت کے 3-K پروگرام بھی ہیں۔

  • -تعلیمی سال 2021-2022 کے لیے درخواستیں 24 فروری، 2021 کو کھلیں گی اور درخواست جمع کروانے کی آخری تاریخ 28 مئی 2021 ہے۔
  • MySchools پر آن لائن یا 2009-935-718 پر بذریعہ فون درخواست دیں۔
  • معذور طلبہ اور انگریزی سیکھنے والے طلبہ کے لیے دستیاب ہے۔
  • -پتے اور بچے کی عمر کا ثبوت درکار ہے۔
  • موسم خزاں 2021 میں، 3-K فار آل پروگرامز ان اضلاع میں پیش کیے جائیں گے:
    • Manhattan: ضلع 1، 4، 5 اور 6
    • Bronx: 7، 8، 9 اور 12
    • Brooklyn: 14، 16، 19، 23 اور 32
    • Queens: 27 اور 29
    • Staten Island: 31
  • اسکول کی تلاش کا نقشہ ٹول کے ذریعے یا 311 پر کال کر کے اپنا اسکول کا ضلع معلوم کریں۔

2. اپنی اہلیت کا تعین کریں

NYC کی جن فیملیز میں 2018 میں بچے کی پیدائش ہوئی ہو وہ تعلیمی سال 2021-22 کے لیے 3-K فار آل میں درخواست دے سکتی ہیں۔

3. آپ کو کیا شامل کرنے کی ضرورت ہے

آپ کو یہ پتہ چل جانے کے بعد کہ آپ کا بچہ 3-K کے کس پروگرام میں جا سکتا ہے، آپ کو درج ذیل دستاویزات فراہم کرنی ہوں گی:

  • بچے کی عمر کا ثبوت
  • بچے کے امیونائزیشن ریکارڈز
  • پتے کا ثبوت مع دو دستاویزات

4. درخواست کیسے دیں

آپ کی آپشنز یہاں ہیں۔

آن لائن درخواست دیں

  1. درخواست دینے سے پہلے مختلف پروگرامز دیکھنے کے لیے MySchools استعمال کریں۔ اپنے قریب پروگرامز دیکھنے کے لیے اپنا پتہ ٹائپ کریں۔
  2. درخواستیں کھلنے پر، آپ MySchools کے ذریعے بھی اپنے بچے کی درخواست جمع کروا سکتے ہیں۔

MySchools پر درخواست دیں

بذریعہ فون درخواست دیں

اس پر بعد میں واپس آئیں۔
ہم آپ کو اس صفحے کا ایک لنک بھی بھیج سکتے ہیں، تاکہ آپ کی اس وقت واپس آنے میں مدد کی جا سکے، جب آپ تیار ہوں۔

اس پروگرام کے حوالے سے مدد حاصل کرنے کے مزید طریقے

ویب سائٹ ملاحظہ کریں

مزید معلومات پتہ کرنے کے لیے 3-K کی ویب سائٹ ملاحظہ کریں۔

3-K ایڈمیشنز کو ای میل کریں

اگر Pre-K کے بارے میں آپ کے سوالات ہوں تو 3-K ایڈمیشنز کو ای میل کریں

311 پر کال کریں

"3-K فار آل”” کو پوچھیں یا “3k” لکھ کر 877-877 پر بھیجیں

3-K کو کال کریں

اگر 3-K میں داخلے کے بارے میں آپ کے سوالات ہوں تو 2009-935-718 پر کال کریں۔

فیملی ویلکم سنٹر پر تشریف لے جائیں

3-K پروگراموں کے بارے میں مزید جاننے کے لیے فیملی ویلکم سنٹر پر تشریف لے جائیں۔

Last Updated منگل, مارچ 30th, 10:35صبح

مراعات سے باخبر رہیں

مراعات کی خبروں، آنے والے اندراج کی مدتوں، اور آخری تاریخوں کے بارے میں وقتا فوقتا ای میلز حاصل کریں۔ 11 زبانوں میں ترجمے دستیاب ہیں۔