مرکزی متن پر جائیں

موسم گرما کے وقفے میں فیملی کے لیے گروسری کے واسطے زائد پیسے

سمّر EBT (Summer EBT)

آن لائن درخواست دیں

یہ کس طرح کام کرتا ہے

اسکول سے دور ہونے پر اسکول جانے کی عمر کے بچوں (عمر 6 تک 16 سال) والی فیملیز کو ‎$120 فی بچہ ملتا ہے۔

آپ کو مراعات جون سے الیکٹرانک بینیفٹس ٹرانسفر (Electronic Benefits Transfer, EBT) پر ملیں گی۔ ڈیپازٹ کی آپ کی قطعی تاریخ کا انحصار اس امر پر ہوتا ہے کہ آیا آپ خود بخود یا درخواست کے ذریعے اہل قرار پاتے ہیں۔

سمّرر EBT کی مراعات استعمال کرنے کے لیے تجاویز

  • اپنے بچے کا EBT کارڈ سنبھال کر رکھیں — مراعات اسی کارڈ میں ہر اس سال کے لیے جمع ہوتی ہیں جس سال آپ اہل ہوتے ہیں
  • آپ کا کارڈ گم ہو گیا ہے؟ نیو یارک اسٹیٹ کی EBT ہیلپ لائن کو ‎888-328-6399 پر کال کریں یا ریپلیسمن کی درخواست کرنے کے لیے ebtEDGE کی ویب سائٹ یا ایپ استعمال کریں
  • سمّرر EBT کی مراعات ہر اس جگہ استعمال کریں جہاں SNAP EBT کو قبول کیا جاتا ہے، بشمول گروسری اسٹورز پر اور فارمرز مارکیٹ میں
  • مراعات کی میعاد 122 دنوں (لگ بھگ چار مہینے) میں ختم ہو جاتی ہے

اہلیت کے تقاضے

6 تا 16 سال کی عمر کے بیشتر بچے خود بخود منظور ہو جاتے ہیں۔ اگر آپ کا بچہ درج ذیل میں اندراج یافتہ ہے تو آپ کو درخواست دینے کی ضرورت نہیں ہے:

  • SNAP‏ (فوڈ اسٹیمپس)
  • نقد اعانت (Cash Assistance‏)
  • Medicaid
  • مفت یا کم قیمت پر اسکول کے کھانے

اگر آپ خود بخود اہل قرار پاتے ہیں، تو آپ کو ڈاک میں ایک خط ملے گا۔

خود بخود منظور نہیں ہوا؟ اگر درج ذیل دونوں باتیں صادق آتی ہوں تو آپ درخواست دے سکتے ہیں:

  • آپ کا بچہ نیشنل اسکول لنچ پروگرام (National School Lunch Program, NSLP) میں زیر تعلیم ہے
  • آپ کی گھریلو آمدنی درج ذیل حدود کے برابر یا اس سے کم ہو
گھرانہ کا سائز 2026 کے لیے زیادہ سے زیادہ ماہانہ آمدنی
1 $2,413
2 $3,261
3 $4,109
4 $4,957
5 $5,805
6 $6,653
7 $7,501
8 $8,349
ہر اضافی شخص +$848

درخواست کیسے دیں

آن لائن درخواست دیں

بیشتر اہل گھرانوں کو درخواست دینے کی ضرورت نہیں ہوتی ہے۔ اگر آپ کا خیال ہے کہ آپ اہل قرار پاتے ہیں اور آپ کو ڈاک میں نوٹس موصول نہیں ہوا ہے، تو 8 ستمبر 2026 سے پہلے آن لائن درخواست دیں۔

نوٹ: 2026 کے سمّر EBT کے لیے درخواست ابھی نہیں کھلی ہے۔

آن لائن درخواست دیں


مدد حاصل کریں

سمّر EBT کی ہیلپ لائن کو کال کریں

833-452-0096

پیر تا جمعہ، صبح 8:30 بجے تا رات 8:00 بجے اور ہفتے کو، صبح 9 بجے تا سہ پہر 3 بجے۔
اہلیت کے سوالات، پتے کی اپ ڈیٹس، کارڈ کی فعالیت، اور عمومی معلومات کے معاملے میں مدد حاصل کریں۔


اس پر بعد میں واپس آئیں۔
ہم آپ کو اس صفحے کا ایک لنک بھی بھیج سکتے ہیں، تاکہ آپ کی اس وقت واپس آنے میں مدد کی جا سکے، جب آپ تیار ہوں۔


Last Updated جون 1, 2026

مراعات سے باخبر رہیں

مراعات کی خبروں، آنے والے اندراج کی مدتوں، اور آخری تاریخوں کے بارے میں وقتا فوقتا ای میلز حاصل کریں۔ 11 زبانوں میں ترجمے دستیاب ہیں۔