مرکزی متن پر جائیں

گھریلو انٹرنیٹ کے لیے کم قیمت کے پلانز

سستا براڈ بینڈ ایکٹ (ABA) | NYS ڈپارٹمنٹ آف پبلک سروس

یہ کیسے کام کرتا ہے

سستا براڈ بینڈ ایکٹ SNAP یا Medicaid جیسی مراعات موصول کرنے والے لوگوں کے لیے گھر پر رعایتی انٹرنیٹ سروس حاصل کرنا آسان تر بناتا ہے۔

  • سستا براڈ بینڈ ایکٹ ایک مستقل قانون ہے جو اہل گھرانوں کے لیے رعایتی انٹرنیٹ کی ضمانت دیتا ہے، برخلاف سستی کنکٹیویٹی پروگرام کے جو COVID-19 کی عالمگیر وبا کے لیے ایک عارضی مراعت تھی۔
  • یہ قانون انٹرنیٹ کے بڑے فراہم کنندگان سے ‎25 Mbps (یا زائد) پلانز زیادہ سے زیادہ ‎$15 ماہانہ کے عوض پیش کرنے کا تقاضا کرتا ہے۔ انٹرنیٹ فراہم کنندگان زیادہ سے زیادہ ‎$20 ماہانہ کے عوض 200 Mbps (یا زائد) پلانز پیش کر کے بھی قانون کی تعمیل کر سکتے ہیں۔
  • تخفیف شدہ قیمت کے ان پلانز میں ٹیکس اور ایکوپمنٹ کی فیس پہلے سے شامل ہے، لہذا آپ کو مزید ادا کرنےکی ضرورت نہیں ہے۔
  • پلانز، رفتار، اور فراہم کنندگان آپ کے مقام پر منحصر ہیں۔
  • آپ کو پلان کے ساتھ کوئی دیگر سروسز (جنہیں بعض اوقات "بنڈلز” کہا جاتا ہے) خریدنے کی ضرورت نہیں ہے۔
  • موبائل اور ڈائل اپ سروسز شامل نہیں ہیں۔

اپنی اہلیت کا تعین کریں

آپ کم قیمت گھریلو انٹرنیٹ کے لیے اہل قرار پا سکتے ہیں اگر آپ کے گھرنے میں کسی کو درج ذیل میں سے کوئی بھی مراعات موصول ہوتی ہوں:

اہل قرار دینے والے کسی اور پروگرام میں مندرج نہیں ہیں؟ آپ اب بھی گھرانے کی آمدنی کی بنیاد پر اہل قرار پا سکتے ہیں۔ آمدنی کی حدود کے لیے اپنے انٹرنیٹ فراہم کنندہ سے رابطہ کریں۔


آپ کو کیا شامل کرنے کی ضرورت ہے

ہر انٹرنیٹ سروس فراہم کنندہ (ISP) کے خود اپنے تقاضے ہوتے ہیں۔ مزید جاننے کے لیے اپنے ISP سے رابطہ کریں۔


درخواست کیسے دیں

آن لائن درخواست دیں

ایک انٹرنیٹ سروس فراہم کنندہ (internet service provider, ISP) تلاش کریں جو آپ کے پتے پر خدمات انجام دیتا ہے۔

فراہم کنندہ کی ویب سائٹ پر "کم قیمت”، "تخفیف شدہ قیمت”،”یا سستا براڈ بینڈ ایکٹ” جیسی اصطلاحات تلاش کریں۔ معروف پروگراموں میں آپٹیمم ایڈوانٹیجSpectrum Internet Assist) ، (Optimum Advantage) اسپکٹرم انٹرنیٹ اسسٹ ، اور (Verizon Forward) ویریزون فارورڈ شامل ہیں۔

درخواست دینے کے لیے ISP کے ذریعے براہ راست اپنی اہلیت کی تصدیق کریں۔


مزید معلومات

311 پر کال کریں

"low-cost internet” (کم قیمت پر انٹرنیٹ) کا پوچھیں۔ آپریٹر مخصوص پلان کے بارے میں معلومات کے لیے آپ کو کسی ISP سے مربوط کرے گا۔


اس پر بعد میں واپس آئیں۔
ہم آپ کو اس صفحے کا ایک لنک بھی بھیج سکتے ہیں، تاکہ آپ کی اس وقت واپس آنے میں مدد کی جا سکے، جب آپ تیار ہوں۔


Last Updated جون 11, 2025

مراعات سے باخبر رہیں

مراعات کی خبروں، آنے والے اندراج کی مدتوں، اور آخری تاریخوں کے بارے میں وقتا فوقتا ای میلز حاصل کریں۔ 11 زبانوں میں ترجمے دستیاب ہیں۔