1. یہ کیسے کام کرتا ہے
بالغوں کے لیے خاندان کی طرز کا گھر (Family-Type Home for Adults, FTHA) ریاستی لائسنس یافتہ ہیں، بالغ کی دیکھ بھال کی سہولیات میں مقیم لوگوں کے لیے آرام دہ، گھر کی طرح ماحول فراہم کیا جاتا ہے۔ مقیم حضرات ایسے منحصر بالغان ہیں جنہیں معاون خدمات درکار ہوتی ہیں، لیکن انہیں ماہر طبی یا نرسنگ کی خدمات درکار نہیں ہوتی ہیں۔
- FTHA گھر ایسے بالغان کے لیے ہیں جو بذات خود آزادانہ طور پر نہیں رہ سکتے ہیں۔
- مقیم حضرات گھروں تک محدود نہیں ہیں۔ بہت سے لوگ پیشہ ورانہ پروگرام، دن کے پروگرامز، سینئر سینٹرز میں شرکت کرنے کے اہل ہیں، اور کمیونٹی پر مبنی دیگر سرگرمیوں میں حصہ لیتے ہیں۔
- FTHA گھر میں سہولت ہوتی ہیں:
- آراستہ کمرہ
- کھانا، 3 قسم کا کھانا اور شام کا ناشتہ
- ادویات کی سہولت
- پیسے کا انتظام
- کم سے کم مدد کے ساتھ ذاتی دیکھ بھال (جیسے نہانا، کپڑے پہننا اور دیگر چیزوں کی صفائی)۔
- نگرانی
- سماجی تعاون
- گھر کی دیکھ بھال اور لانڈری
- FTHA گھر پورے نیویارک سٹی میں واقع ہیں۔
- یہ گھر 1 یا 2 خاندانی گھر کے اندر 4 مقیم لوگوں سے زیادہ تک محدود ہیں۔
- یہ گھر نجی گھر یا اپارٹمنٹس ہوتے ہیں، جو یا تو فراہم کنندہ کے خود کے یا کرایے کے ہوتے ہیں۔
- FTHA گھر میں رہنے کی قیمت مختلف ہوتی ہے۔
- مقیم حضرات یا ان کے نمائندگان FTHA گھر کے فراہم کنندہ سے بات چیت کر کے قیمت طے کر سکتے ہيں۔ یہ ان مقیم لوگوں کے لیے ہے جو نجی ادائیگی کرنے والے افراد ہیں، جس کا مطلب ہے کہ وہ SSI کی اور عوامی مدد سے ادا نہیں کر رہے ہیں۔
- مقیم حضرات عوامی فنڈنگ جیسے اضافی سیکورٹی انکم (Supplemental Security Income, SSI) اور عوامی مدد سے ادائیگی کر سکتے ہیں۔ تاہم، یہ قیمتیں سماجی سیکیورٹی انتظامیہ کی طرف سے طے کی جاتی ہیں۔
اگلا سیکشن:
اس پروگرام کے حوالے سے مدد حاصل کرنے کے مزید طریقے
ویب سائٹ ملاحظہ کریں
NYS OCFS سے اکثر پوچھے گئے سوالات (Frequently Asked Questions, FAQ) پڑھیں۔
311 پر کال کریں
بالغوں کے لیے خاندان کی طرز کا گھر کے پروگرام کے بارے میں پوچھیں۔
FTHA کی فراہمیوں سے متعلق معلومات
FTHA کی فراہمیوں سے متعلق معلومات کے لیے 3722-331-212 یا 3351-331-212 پر فراہمی انٹیک رابطہ کار کو کال کریں۔
پروگرام سے متلعق معلومات کے لیے 3347-331-212 پر کال کریں۔
2. اپنی اہلیت کا تعین کریں
FTHA گھر کے لیے زیر غور لائے جانے کے لیے، افراد کے لیے درج ذیل ہونا ضروری ہے:
- 18 سال کی عمر یا اس سے زيادہ، اور
- نیم حفاظتی دیکھ بھال کے بغیر آزادانہ طور پر رہنے سے قاصور ہونا۔ یہ اس وجہ سے ہو سکتا ہے:
- نشونما کی معذوری
- ذہنی بیماری
- جسمانی معذوری
- دماغی خرابی
دیگر تقاضے:
- اگر کسی فرد کی نشونما کی معذوری یا ذہنی بیماری کی تشخیص ہو چکی ہے، تو وہ ایک دن والے علاج کے پروگرام میں شریک ہو سکتا ہے۔
- اگر کسی فرد پاس مادے کے غلط استعمال کی سرگزشت ہے، تو اس کے لیے کم از کم پانچ سال صاف یا پرسکون ہونا ضروری ہے۔
ایسے افراد کو FTHA گھر کے لیے زیر غور نہیں لایا جا سکتا اگر وہ:
- وہیل چيئر کے پابند ہیں
- صاحب فراش ہیں
- ان کی سرگشت میں:
- مادے کا غلط استعمال (اور کم از کم پانچ سال صاف یا پرسکون نہیں ہیں) ہے
- ادویات اور علاج کی عدم تعمیل
- املاک وَغيرہ کی مُعاندانَہ آتَش زَدگی
- زبانی اور / یا ناروا سلوک
- حراست
اگلا سیکشن:
3. درخواست کیسے دیں
بذریعہ فون درخواست دیں
FTHA کو اپنا یا اپنے جاننے والے کسی شخص کا حوالہ دینے کیلئے 3722-331-212 یا 3351-331-212 پر کال کریں۔
FTHA پروگرام کیلئے آپ کا حوالہ کوئی ڈاکٹر، دوست، پڑوسی، عوامی یا نجی ایجنسی یا کمیونٹی کے سماجی اہلکاران کا نیٹ ورک بھی دے سکتا ہے۔
اس پر بعد میں واپس آئیں۔
ہم آپ کو اس صفحے کا ایک لنک بھی بھیج سکتے ہیں، تاکہ آپ کی اس وقت واپس آنے میں مدد کی جا سکے، جب آپ تیار ہوں۔
اپنا ای میل یا فون نمبر فراہم کر کے، آپ اپنے ACCESS NYC عوامی بینیفٹس کی اسکریننگ کے نتائج کے حوالے سے سٹی آف نیو یارک کی جانب سے رابطہ کئے جانے پر اتفاق کرتے/کرتی ہیں۔ ACCESS NYC میں آپ کی سرگرمی گمنام ہوتی ہے مگر اپنا فون نمبر فراہم کرنے سے آپ کی شناخت ہو سکتی ہے اور اس بات کا پتہ چل سکتا ہے کہ آپ نے ویب سائیٹ استعمال کی ہے۔ اس بارے میں مزید جاننے کے لیے کہ سٹی آپ کی جانب سے ACCESS NYC کے ساتھ اشتراک کئے گئے ڈیٹا کو کیسے استعمال کر سکتا ہے،Terms of Use for NYC.gov او Privacy Policy for NYC.gov.