1. یہ کیسے کام کرتا ہے
ہیڈ اسٹارٹ پروگرامز 3 تا 4 سال کے بچوں کیلئے سیکھنے، کھیلنے اور ان مہارتیں حاصل کرنے کے لیے محفوظ اور مثبت ماحول فراہم کرتے ہیں جن سے وہ کنڈرگارٹن اور اس سے آگے کے لیے تیار ہو جاتے ہیں۔ پروگرامز بچوں اور ان کے خاندانوں کو صحت، غذائیت اور دیگر خدمات بھی فراہم کرتے ہیں۔
- اگر آپ اہل قرار پاتے ہیں اور سیٹیں دستیاب ہیں تو آپ کا بچہ سال میں کبھی بھی ہیڈ اسٹارٹ پروگرام شروع کر سکتا ہے۔
- پروگرامز مفت ہیں اور دن بھر میں کم از کم آٹھ گھنٹے چلتے ہیں۔
- آپ کا بچہ غذائیت سے بھرپور کھانا اور صحت کی جانچ حاصل کر سکتا ہے۔
- ہیڈ اسٹارٹ پروگرامز والدین اور خاندانوں کو اپنے مقاصد حاصل کرنے میں بھی مدد دیتے ہیں۔ ان میں روزگار، رہائش، بالغوں کی تعلیم، اور صحت کی خدمات تک رسائی شامل ہے۔
- ارلی ہیڈ اسٹارٹ پروگراموں میں محدود جگہ بھی دستیاب ہے، جو حاملہ خواتین، شیر خوار بچوں اور نونہالوں کی خدمت انجام دیتے ہیں۔
- ہیڈ اسٹارٹ پروگرامز کمیونٹی کی تنظیموں اور غیر منافع بخش اداروں کے ذریعے چلائے جانے والے مراکز میں واقع ہیں۔
اگلا سیکشن:
اس پروگرام کے حوالے سے مدد حاصل کرنے کے مزید طریقے
ویب سائٹ ملاحظہ کریں
NYCDOE سے ہیڈ اسٹارٹ کے بارے میں مزید جانیں۔
311 پر کال کریں
پروگرام تلاش کرنے میں اگر آپ کو مدد درکار ہو تو "ہیڈ اسٹارٹ” سے مدد طلب کریں۔
2. اپنی اہلیت کا تعین کریں
اگر ان میں سے کم از کم کسی ایک قسم کا آپ پر اطلاق ہوتا ہے تو آپ کے اہل خانہ ہیڈ اسٹارٹ کے لیے اہل ہو سکتے ہیں:
- آپ عارضی رہائش میں رہتے ہیں
- آپ کو HRA کی نقد اعانت موصول ہوتی ہے
- کیا آپ کو SNAP ملتا ہے؟
- آپ کو SSI (سپلیمنٹل سیکیورٹی انکم) موصول ہوتا ہے
- آپ اس بچے کا اندراج کرا رہے ہیں جو فوسٹر کیئر میں ہے
- آپ کے خاندان کی آمدنی ذیل کی رقم سے کم ہے:
گھرانہ کا سائز | سالانہ آمدنی |
2 | $20,440 |
3 | $25,820 |
4 | $31,200 |
5 | $36,580 |
6 | $41,960 |
7 | $47,340 |
8 | $52,720 |
ہر اضافی شخص | $5,380 |
آیا آپ کا خاندان ہیڈ اسٹارٹ کے لیے اہل ہے اس کا پتہ کرنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ براہ راست پروگرام سے رابطہ کریں۔
اگلا سیکشن:
3. درخواست کیسے دیں
خود جا کر درخواست دیں
ہیڈ اسٹارٹ پروگرام کو تلاش کرنے اور درخواست دینے کے لیے:
- MySchools (3-k) یا MySchools (Pre-K) پر جائیں۔
- "مزید فلٹرز” پر کلک کریں۔ "سال بھر کے 3-K / پری کے پروگرامز” کے تحت "ہیڈ اسٹارٹ” چیک باکس کو منتخب کریں۔
- پروگرام تلاش کرنے کیلئے اپنے گھر کا پتہ ٹائپ کریں۔
- کسی ایسے پروگرام سے رابطہ کریں جس میں آپ کی دلچسپی ہو۔
اس پر بعد میں واپس آئیں۔
ہم آپ کو اس صفحے کا ایک لنک بھی بھیج سکتے ہیں، تاکہ آپ کی اس وقت واپس آنے میں مدد کی جا سکے، جب آپ تیار ہوں۔
اپنا ای میل یا فون نمبر فراہم کر کے، آپ اپنے ACCESS NYC عوامی بینیفٹس کی اسکریننگ کے نتائج کے حوالے سے سٹی آف نیو یارک کی جانب سے رابطہ کئے جانے پر اتفاق کرتے/کرتی ہیں۔ ACCESS NYC میں آپ کی سرگرمی گمنام ہوتی ہے مگر اپنا فون نمبر فراہم کرنے سے آپ کی شناخت ہو سکتی ہے اور اس بات کا پتہ چل سکتا ہے کہ آپ نے ویب سائیٹ استعمال کی ہے۔ اس بارے میں مزید جاننے کے لیے کہ سٹی آپ کی جانب سے ACCESS NYC کے ساتھ اشتراک کئے گئے ڈیٹا کو کیسے استعمال کر سکتا ہے،Terms of Use for NYC.gov او Privacy Policy for NYC.gov.