مرکزی متن پر جائیں
رہائش

سیلاب زدگی بیمہ

قومی سیلاب زدگی بیمہ پروگرام (NFIP) | فیڈرل ایمرجنسی مینیجمنٹ ایجنسی (Federal Emergency Management Administration, FEMA)

1. یہ کیسے کام کرتا ہے

قومی سیلاب زدگی بیمہ پروگرام (National Flood Insurance Program, NFIP) سیلاب زدگی کی صورت میں آپ کے گھر اور آپ کے سامان کا تحفظ کرتا ہے۔ مکان مالکان اور کرایہ داروں کا روایتی بیمہ سیلاب سے ہونے والے نقصان کا احاطہ نہیں کرتا ہے۔ وفاقی سیلاب زدگی بیمہ پالیسی آپ کا گھر محیط ہونے کو یقینی بنانے کا واحد طریقہ ہے۔

  • جہاں بارش ہو سکتی ہے وہاں سیلاب آ سکتا ہے۔ چاہے آپ کا گھر ساحل پر نہ ہو، سیلاب زدگی بیمہ دستیاب ہے۔
  • پالیسیاں NYC کے تمام مکینوں، بشمول کرایہ داروں اور کاروبار کے مالکوں کے لیے دستیاب ہیں۔
  • آپ سے وفاقی طور پر تقاضا کیا جاتا ہے کہ سیلاب زدگی بیمہ کروائیں اگر:
    • آپ سیلاب کے زیادہ خطرے والے حلقہ میں رہتے ہیں اور وفاقی سطح پر رہن میں پیچھے رہ گئے ہیں؛ یا
    • آپ کو ازیں قبل سیلاب سے ہونے والے نقصان کے لیے وفاقی تباہی میں اعانت موصول ہوئی ہے
  • سیلاب زدگی بیمہ براہ راست سیلاب زدگی سے ہونے والے نقصانات کا احاطہ کرتا ہے۔ ایسی بیمہ پالیسیاں موجود ہیں جو آپ کی عمارت اور/یا ملکیت کا احاطہ کرتی ہیں۔
  • اگرچہ یہ وفاقی پروگرام ہے، مگر آپ نجی بیمہ دہندگان کی معرفت سیلاب زدگی بیمہ خرید سکتے ہیں۔
    • NFIP آپ کی پراپرٹی کی بنیاد پر معیاری سیلاب زدگی بیمہ کی شرحیں طے کرتا ہے۔
    • بیمہ ایجنٹ سے قطع نظر، آپ کو ایک ہی پالیسی کے لیے وہی نرخ حاصل کرنا چاہیے۔ آپ کو اِدھر اُدھر سے خریداری کرنے کی ضرورت نہیں ہونی چاہیے۔
  • FEMA آپ کے گھر کے محل و وقوع جیسےمختلف عوامل کے لحاظ سے تعین کرتی ہے کہ آپ سیلاب کے بیمہ کیلئے کتنی ادائیگی کریں گے۔

2. اپنی اہلیت کا تعین کریں

NYC میں کوئی بھی سیلاب زدگی بیمہ خرید سکتا ہے۔

3. درخواست کیسے دیں

آپ کی آپشنز یہاں ہیں۔

اس پر بعد میں واپس آئیں۔
ہم آپ کو اس صفحے کا ایک لنک بھی بھیج سکتے ہیں، تاکہ آپ کی اس وقت واپس آنے میں مدد کی جا سکے، جب آپ تیار ہوں۔

اس پروگرام کے حوالے سے مدد حاصل کرنے کے مزید طریقے

آن لائن مزید جانیں

floodhelpny.org ملاحظہ کر کے سیلاب زدگی بیمہ کے بارے میں مزید جانیں۔

آپ NFIP کی آفیشیل ویب سائٹ، floodsmart.gov پر بھی مزید جان سکتے ہیں۔

Last Updated اپریل 18, 2024

Stay updated on benefits

Get occasional emails about benefits news, upcoming enrollment periods, and deadlines. Translations are available in 11 languages.