مرکزی متن پر جائیں

بغیر کسی لاگت کے یا کم لاگت پر نگہداشت صحت تک رسائی

NYC کیئر | NYC ہیلتھ + ہاسپیٹلز (NYC Health and Hospitals, H+H)

یہ کیسے کام کرتا ہے

NYC کیئر نگہداشت صحت کا ایک پروگرام ہے جو آپ کو خود اپنے ڈاکٹر اور خدمات تک معمولی لاگت پر یا بلا لاگت رسائی فراہم کرتا ہے۔ یہ پروگرام پورے شہر میں NYC ہیلتھ + ہاسپٹلز کے مقامات پر خدمات فراہم کرتا ہے۔ یہ نیو یارک ان تمام باشندوں کے لیے دستیاب ہے جو صحت بیمہ کے لیے اہل قرار نہیں پاتے ہیں یا اس کے متحمل نہیں ہو سکتے۔

  • آپ کی امیگریشن کی حیثیت یا ادائیگی کرنے کی اہلیت سے قطع نظر، آپ کو سستی نگہداشت صحت ملے گی۔
  • اپنی مالی حیثیت کے حساب سے ادائیگی کریں۔ رعایتی فیس آپ کی فیملی کے سائز اور آمدنی کی بنیاد پر ہوتی ہے اور ‎$0 سے شروع ہوتی ہیں۔ رکنیت کی فیس، ماہانہ فیس، یا پریمیمز نہیں ہیں۔
  • خدمات میں شامل ہیں:
    • اپنے بنیادی نگہداشت فراہم کنندہ کا انتخاب کرنا۔
    • صحت مند رہنے کے لیے حفاظتی نگہداشت جیسے حفاظتی ٹیکے، معمول کی اسکریننگز، COVID-19 ٹیسٹ جیسی جانچیں، اور میموگرام حاصل کرنا۔
    • ذہنی صحت سے متعلق تعاون اور منشیات کے بے جا استعمال سے متعلق خدمات تک رسائی حاصل کرنا۔
    • دن یا رات میں کم لاگت والی نسخے کی ادویات تک رسائی حاصل کرنا۔
  • آپ اپنی پہلی اپائنٹمنٹ دو ہفتوں کے اندر یا اس سے کم وقت میں حاصل کر سکتے ہیں۔
  • اخفاء اور رازداری کی ضمانت دی جاتی ہے۔ NYC کیئر میں اندراج کرانے میں "پبلک چارج” کے اصول کے تحت کوئی خطرہ لاحق نہیں ہوتا ہے۔

اپنی اہلیت کا تعین کریں

NYC کیئر کا اہل ہونے کے لیے، آپ کے لیے لازمی ہے کہ آپ:

  • نیو یارک سٹی کے پانچ بورو میں سے ایک میں رہتے ہوں۔
  • نیویارک اسٹیٹ میں دستیاب کسی بھی صحت بیمہ کے منصوبے کے لیے اہل قرار نہیں پاتے ہوں۔
  • حکومت کے رہنما خطوط پر مبنی صحت بیمہ کے متحمل نہیں ہو سکتے ہوں۔

آپ کو کیا شامل کرنے کی ضرورت ہے

آپ کو درج ذیل کے ثبوت کی ضرورت ہوگی:

  • شناخت
  • نیویارک سٹی میں رہائش
  • گھرانہ کی آمدنی
  • گھرانے کا سائز

جن مریضوں کی پہلے ہی NYS آف ہیلتھ مارکیٹ پلیس کے ذریعے بیمہ کے لیے اسکریننگ ہو چکی ہے وہ تعین کے نتائج کا پرنٹ آؤٹ لا سکتے ہیں اور انہیں اضافی دستاویزی شہادت پیش کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

اگر آپ مطلوبہ دستاویزات فراہم کرنے سے قاصر ہوں تب بھی، ایک مشیر اندراج کرانے میں آپ کی مدد کر سکتا ہے۔ مزید معلومات کے لیے 646-NYC-CARE (646-692-2273) پر کال کریں۔


درخواست کیسے دیں

بذریعہ فون درخواست دیں

اندراج کرانے یا مزید جاننے کے لیے ‎646-NYC-CARE (646-692-2273) پر کال کریں۔

خود جا کر درخواست دیں

درخواست دینے کے لیے آپ کے اختیارات یہ ہیں:

NYC کیئر NYC Health + Hospitals آپشنز پروگرام کے موجودہ مریضوں کے لیے فاسٹ ٹریک اندراج بھی پیش کرتا ہے جن کی گزشتہ چھ ماہ میں صحت بیمہ کے لیے اسکیرننگ کی گئی ہے۔


مزید معلومات

مزید معلومات کے لیے NYC کیئر کی ویب سائٹ ملاحظہ کریں۔

[email protected] پر ای میل کریں۔ جواب موصول ہونے کے لیے براہ کرم 48 گھنٹوں کا وقت دیں۔

‎646-NYC-CARE (646-692-2273)‎ پر کال کریں


اس پر بعد میں واپس آئیں۔
ہم آپ کو اس صفحے کا ایک لنک بھی بھیج سکتے ہیں، تاکہ آپ کی اس وقت واپس آنے میں مدد کی جا سکے، جب آپ تیار ہوں۔


Last Updated اپریل 16, 2025

مراعات سے باخبر رہیں

مراعات کی خبروں، آنے والے اندراج کی مدتوں، اور آخری تاریخوں کے بارے میں وقتا فوقتا ای میلز حاصل کریں۔ 11 زبانوں میں ترجمے دستیاب ہیں۔