1. یہ کیسے کام کرتا ہے
NYC کے مالی استحکام کے مراکز اپنے اہداف کے حصول میں آپ کی مدد کے لیے مفت ایک کے لیے ایک ماہرانہ مشاورت اور تربیت فراہم کرتے ہیں۔
- آپ کا مالی مشاورت کار آپ کی مدد کرے گا:
- پیسے کو سنبھالنے میں
- آپ کی کریڈٹ کی جانچ کرنے میں
- خرچ کا منصوبہ تشکیل دینے میں
- محفوظ اور قابل حصول بینک اکاؤنٹ کھولنے میں
- قرض سے متعلق جس میں تعلیمی قرض بھی شامل ہے آپ کو قرض دینے والے سے رابطہ کرنے میں
- آپ کے قرضوں کو کم کرنے یا قسطوں میں تخفیف کی حکمت عملی وضع کرنے میں
- ہنگامی سرکاری وسائل کے حصول میں
- اپنی پہلی نشست میں آپ اپنے مالی اہداف کے حصول میں مدد کے لیے آپ عملی اقدامات کی ایک فہرست مرتب کریں گے۔
- اپ کا مشاورت کار آپ کے مالی کوائف معلوم کرے گا اور کوئی مالی دستاویزات دکھانے کے لیے کہے گا۔
- آپ اپنے مشاورت کے ساتھ جتنی نشستوں میں چاہیں شریک ہو سکتے ہیں۔
- آپ کسی مشاورت کار سے ذاتی طور پر یا بذریعہ فون ملاقات کر سکتے ہیں۔
- خدمات کے لیے آپ اپنی ترجیحی زبان کا انتخاب کر سکتے ہیں۔
- خدمات محفوظ اور رازدارانہ ہیں۔ آپ کی عمر 18 سال ہو اور آپ NYC میں رہتے یا کام کرتے ہوں۔ آمدنی اور امیگریشن حیثیت کی کوئی اہمیت نہیں ہے۔
- مالی استحکام کے مراکز قرضے یا امدادات فراہم نہیں کرتے۔
اگلا سیکشن:
اس پروگرام کے حوالے سے مدد حاصل کرنے کے مزید طریقے
آن لائن پر مزید جانیں
مالی استحکام کے مراکز سے متعلق DCWP webpage پر جائیں یا FAQپڑھیں۔
311 پر فون کریں
کہیں "فنانشل کونسلنگ”
مالی استحکام کے مرکز کی ہاٹ لائن کو فون کریں
2. اپنی اہلیت کا تعین کریں
آپ مفت مالی مشاورت کے اہل ہیں اگر آپ:
- NYC میں رہتے اور کام کرتے ہیں؛ اور
- آپ کی عمر کم از کم 18 سال ہے۔
آمدنی اور امیگریشن حیثیت کی کوئی اہمیت نہیں ہے۔
اگلا سیکشن:
3. آپ کو کیا شامل کرنے کی ضرورت ہے
آپ کا مالی مشاورت کار بہتر طور پر آپ کی مدد کر سکتا ہے اگر آپ کا مالی معاملات کے بارے میں ان کے پاس زیادہ معلومات ہوگی۔ اگر دستاویزات آپ کے پاس نہیں ہوں گے تو بھی کوئی بات نہیں ہے!
جو مالی دستاویزات آپ اپنے مشاورت کار کو دکھا سکتے ہیں ان میں شامل ہیں:
- بل یا گوشوارے
- آپ کے کریڈٹ رپورٹ کی نقول
- وصولی کے آگاہی نامے
- آپ کے ٹیکس ریٹن کی نقول
- ادائیگی کی پرچیاں؛
- عدالت کے کاغذات
- تعلیمی قرضوں کے بل یا قرضے سے متعلق معلومات، جو studentaid.gov پر دیکھی جا سکتی ہے
اگلا سیکشن:
4. درخواست کیسے دیں
آن لائن درخواست دیں
ان-پرسن یا بذریعہ فون مالی مشاورت کی نشست کے لیے آن لائن ملاقات کا وقت مقرر کریں۔
آپ ایک پورٹل اکاؤنٹ بھی مرتب کر سکتے ہیں:
- اپنی ملاقاتوں کا انتظام کرنے کے لیے
- اپنے ذاتی مالی اقدام کے منصوبے کا جائزہ لینے اور اس کی تجدید کے لیے
- اپنے ذاتی مالیاتی ایکشن پلان کا نظر ثانی اور اس کی تجدید کریں
بذریعہ فون درخواست دیں
311 پر فون کر کے کہیں "فنانشل کونسلنگ”
خود جا کر درخواست دیں
اپائنٹمنٹ کے لیے جگہ کا انتخاب کریں۔ خدمات کے لیے آپ اپنی ترجیحی زبان کا انتخاب کر سکتے ہیں۔
مالی استحکام کے مراکز ممکن ہونے پر ہی ملاقاتوں کا خیر مقدم کریں گے۔ بہتر ہے کہ آپ سب سے پہلے اپائنٹمنٹ بُک کریں۔
اس پر بعد میں واپس آئیں۔
ہم آپ کو اس صفحے کا ایک لنک بھی بھیج سکتے ہیں، تاکہ آپ کی اس وقت واپس آنے میں مدد کی جا سکے، جب آپ تیار ہوں۔
اپنا ای میل یا فون نمبر فراہم کر کے، آپ اپنے ACCESS NYC عوامی بینیفٹس کی اسکریننگ کے نتائج کے حوالے سے سٹی آف نیو یارک کی جانب سے رابطہ کئے جانے پر اتفاق کرتے/کرتی ہیں۔ ACCESS NYC میں آپ کی سرگرمی گمنام ہوتی ہے مگر اپنا فون نمبر فراہم کرنے سے آپ کی شناخت ہو سکتی ہے اور اس بات کا پتہ چل سکتا ہے کہ آپ نے ویب سائیٹ استعمال کی ہے۔ اس بارے میں مزید جاننے کے لیے کہ سٹی آپ کی جانب سے ACCESS NYC کے ساتھ اشتراک کئے گئے ڈیٹا کو کیسے استعمال کر سکتا ہے،Terms of Use for NYC.gov او Privacy Policy for NYC.gov.